1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

باپ کا مقام

'آپ کے مضامین' میں موضوعات آغاز کردہ از غوری, ‏20 اپریل 2021۔

  1. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات

    باپ کے مقام پہ بہت کم لکھا گیا ہے اور بہت کم بتایا جاتا ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ باپ:-

    اپنے کنبے کے لئے ہر دم سرگرداں رہتا ہے۔ تاکہ اس کے اہل و عیال امن و سکون اور آرام دہ زندگی گزار سکیں۔
    خود موسم اور زمانے کی سختیاں خندہ پیشانی سے برداشت کرتا ہے تاکہ اس کے اہل و عیال گھر میں اطمینان و چین کی زندگی گزار سکیں۔

    ملک سے دور، دیار غیر میں زبان و مکان کی تکلیفیں اٹھاتا ہے اور پردیس میں خاک چھانتا پھرتا ہے تاکہ اپنے اہل و عیال کیلئے بہتر مستقبل کا انتظام کرسکے۔

    باپ جو بچوں کیلئے گدھے کی طرح کام کرتا ہے۔ اس کا مقام ماں سے کسی طرح کم نہیں ہوسکتا۔

    ماؤں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو باپ کی خدمات کے بارے میں تفصیل سے بتاتی رہا کریں تاکہ انہیں باپ کی قدر اور مقام کی پہچان ہوسکے۔

    عموما یہی ہوتا ہے کہ بچے ہر شے کا تقاضا ماں سے کرتے ہیں اور وہی پورا کرتی ہے۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ ماں کو پیسے اور وسائل باپ ہی بہم پہنچاتا ہے۔ مگر یہ سچ بچوں کی نظر سے اوجھل ہونے کے باعث بچوں کے ذہن میں صرف اور صرف ماں کی قدر و منزلت ہوتی ہے اور انہیں باپ ایک غافل اور لاتعلق انسان لگتا ہے جو صرف ماں پہ حکم چلاتا ہے اور ماں کو خود سے کم تر سمجھتا ہے۔

    یاد رکھیئے گھر کی آن اور بان اور شان باپ کی شخصیت کی مرہون منت ہے۔

    معاشرے میں بچوں اور بیوی کا مقام باپ کے رتبے، اخلاق اور لین دین پر منحصر ہوتا ہے۔

    باپ کا رعب، دبدبہ، نقطہ چینی اور حاکمیت کسی بھی گھرانے کی کامیابی اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔

    ماؤں پہ فرض ہے کہ باپ کے سامنے اور اس کی غیر موجودگی میں باپ کی فوقیت اور اہمیت کو بار بار اجاگر کرتی رہیں تاکہ گھر میں گھر والی بات پیدا ہوسکے اور تا حیات گھر مکان کی بجائے جنت نظیر گھر کہلانے کے قابل رہے۔

    غوری
    19 اپریل

    th (1).jpg
     

اس صفحے کو مشتہر کریں