1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بالآخر جی ایس ایم کارڈ ہیک کرلیا گیا، 750 ملین صارفین خطرے کی زد میں

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از ابو تیمور, ‏1 اگست 2013۔

  1. ابو تیمور
    آف لائن

    ابو تیمور ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2012
    پیغامات:
    61,873
    موصول پسندیدگیاں:
    6,599
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]سم ٹیکنالوجی کی دنیا کی ان چند چیزوں میں سے ایک ہے جس کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ اسے ہیک کرنا ناممکن ہے۔ لیکن اب نہیں۔ سیکورٹی ریسرچ لیبز (جرمنی) کے کارسٹن نوہل نے بالآخر ایک طریقہ ڈھونڈ لیا ہے اور ایک سادہ سے عمل نے تقریباً 750 ملین سم کارڈز کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

    ریسرچ 1000 سم کارڈز پر کی گئی تھی اور صرف وہی خطرے کی زد میں دکھائی دیے جو پرانے ڈی ای ایس (ڈیٹا انکرپشن اسٹینڈرڈ) استعمال کر رہے تھے۔ انہیں کریک کرنا بہت آسان ہے اور اس میں صرف 2 منٹ لگے۔ اس کے لیے سم کارڈ پر ایک پیغام بھیجا گیا جس میں ظاہر کیا گیا کہ یہ کیریئر کی جانب سے بھیجا گیا ہے۔ جواب میں میسیج موصول ہوا جو درکار معلومات یعنی 56 ڈجٹ کوڈ یا ڈیجیٹل سے آگے تھا جو ہیکر کو اس سم کا کنٹرول حاصل کرنا ممکن بنا سکتا ہے۔

    معلومات ملنے اور کنٹرول حاصل کرنے کے بعد مداخلت کار باآسانی کالز سن سکتا ہے، پیغامات بھیج سکتا ہے بلکہ مختصراً یہ کہ آپ کی سم کارڈ میں ہونے والا تمام اقسام کا ڈیٹا کنٹرول کر سکتا ہے۔

    نوہل نے کہا:

    “ہم آپ کی جاسوسی کر سکتے ہیں۔ ہم کالز کے لیے آپ کی انکرپشن کیز کو جانتے ہیں۔ ہم آپ کے ایس ایم ایس پڑھ سکتے ہیں۔ جاسوسی سے کہیں آگے بڑھ کر ہم آپ کے سم کارڈ سے ڈیٹا چوری کر سکتے ہیں ، آپ کی موبائل شناخت بھی۔”
    مجموعی طور پر ٹیسٹ کیے گئے 25 فیصد سم کارڈز کو اس طرح کی مداخلت کی زد میں پایا گیا۔ این ایف سی جیسی نئی ٹیکنالوجیاں بھی خطرے کی زد میں ہو سکتی ہیں۔

    ڈی ای ایس انکرپشن، جو اس طرح ہیک کیے جانے کی زد میں ہے ، چھ ارب موبائل فونز میں سے تقریباً نصف میں استعمال ہوتی ہے۔ گزشتہ دہائی میں بیشتر آپریٹرز نے زیادہ مستحکم انکرپشن طریقوں کو اپنایا جنہیں ٹرپل ڈی ای ایس کہا جاتا ہے لیکن بیشتر سم کارڈز اب بھی پرانے اسٹینڈرڈ پر چل رہے ہیں۔

    جی ایس ایم ایسوسی ایشن نے اب تک اس کی تصدیق نہیں کی کیونکہ وہ پہلے اس معاملے کی تحقیقات کرے گا، جو کسی بھی صورت میں سچ ثابت ہوا تو یہ سم کارڈ استعمال کرنے والے افراد کو سنجیدہ خطرے کی زد میں لے آئے گا، جس میں کال کرنے اور پیغام بھیجنے کی حد تک ہی نہیں بلکہ موبائل ادائیگی بھی شامل ہیں۔
     
    پاکستانی55 اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    یہ کیا ہوگیا بھئی
     
  3. ابو تیمور
    آف لائن

    ابو تیمور ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2012
    پیغامات:
    61,873
    موصول پسندیدگیاں:
    6,599
    ملک کا جھنڈا:
    ہونا کیا ہے
    ہمارے موبائیل میں کون سا آئی ایس آئی کی معلومات ہوتی ہیں۔ جس کی وجہ سے ہمارا موبائیل ہیک کیا جائے
     
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    صرف لیڈروں کے ہیک ہونے چاھیے تھے ہم غریبوں کے ساتھ ایسا کیوں ہوا؟؟؟
     

اس صفحے کو مشتہر کریں