1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا ستر واں یوم وفات

'کالم اور تبصرے' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏11 ستمبر 2018۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بابائے قوم محمد علی جناح کی 70 ویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جائے گی
    [​IMG]

    کراچی: برّ صغیر کے مسلمانوں کو علیحدہ تشخص، الگ پہچان اور ایک آزاد ملک کا تحفہ دینے والے قائدِ اعظم محمد علی جناح کی 70 ویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔بانیٔ پاکستان کی برسی پر مختلف شہروں میں سیمینارز، مذاکروں اور تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا، پوری قوم برّ صغیر کی اس عظیم شخصیت کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ عقیدت پیش کرے گی۔قائدِ اعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے، مسلمانوں کے حقوق اورعلیحدہ وطن کے حصول کے لیے ان تھک جدوجہد نے ان کی صحت پر منفی اثرات مرتب کیے۔سن 1930 میں انھیں تپِ دق جیسا موزی مرض لاحق ہوا، جسے انھوں نے اپنی بہن محترمہ فاطمہ جناح اور چند قریبی رفقا کے علاوہ سب سے پوشیدہ رکھا، قیامِ پاکستان کے ایک سال بعد 11 ستمبر 1948 کو جناح صاحب اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔بانیٔ پاکستان محمد علی جناح کو اس جہانِ فانی سے گزرے آج ستّر برس بیت گئے، آج ان کی ستّر ویں برسی منائی جائے گی، شہریوں کے مخلتف طبقات مزارِ قائد پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں گے اور فاتحہ پڑھیں گے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں