1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ای میل یا میسنجر ہیکنگ کی حقیقت

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از علی عمران, ‏4 جولائی 2009۔

  1. علی عمران
    آف لائن

    علی عمران ممبر

    شمولیت:
    ‏28 فروری 2009
    پیغامات:
    677
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    نیٹ استعمال کرنے والے اکثر صارفین جن میں ایک دوسرے سے باتیں کرنے کے لئےمختلف میسنجرز استعمال کرنے والے لوگ شامل ہیں اس تگ و دو میں رہتے ہیں کہ دوسرے بندے کا پاس ورڈ ہیک کر لیا جائے۔اس سلسلے میں وہ اپنا انتہائی قیمتی وقت اور پیسہ بنا سوچے سمجھے برباد کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔
    نیٹ پر ایسے سافٹ وئیرز سرچ کرنے اور ایسی ٹپس کے بارے میں کہ جن سے کسی کا ای میل یا میسنجر ہیک کیا جا سکتا ہے جاننے کے لئے روزانہ سینکڑوں لوگ کوشش کرتے ہیں۔اور ایسے کئی سافٹ وئیرز ڈھونڈھنے میں بھی کامیاب ہو جاتے ہیں(خاص کر یو ٹیوب پر)کہ جن کے بارے میں ایک وڈیو بنائی گئی ہوتی ہے۔اور اس میں ایک پاس ورڈ کو ہیک کرتے دکھایا جاتا ہے۔لیکن یہ سافٹ وئیر مفت نہیں ہوتا بلکہ ایک مخصوص قیمت دے کر اسے خریدنا پڑتا ہے۔اور میں کئی ایسے لوگوں کو جانتا ہوں جو ایسے سافٹ وئیر خرید کر پچھتا رہے ہیں کہ انہوں نے ناحق اپنا پیسہ برباد کیا۔جبکہ اس سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا۔نیٹ پر اکثر و بیشتر ایسے سافٹ وئیرز دئیے جاتے ہیں جو یاہو فیس بک سے پاسورڈ سرچ کرتے ہیں۔یا ایک بڑی اکثریت پاس ورڈ ہیکنگ کے لئے کی لاگرز استعمال کرتی ہے۔پہلی قسم کے سافٹ وئیرز تو پیسہ اور وقت برباد کرنے والی چیز ہے۔جبکہ دوسری قسم بھی اسی صورت میں کام کرتی ہے کہ آپ کا کی لاگر سافٹ وئیر اس شخص کے کمپیوٹر پر انسٹال ہو جائے اور اس کی کیز کو جمع کر کے آپ تک پہنچا دے۔لیکن یہ کام بھی انتہائی مشکل ہے کیونکہ اس کے لئے آپ کی اس کمپیوٹر تک فیزیکل رسائی ہونا ضروری ہے یا کوئی سپائی وائرس دوسرے کمپیوٹر پر نیٹ کے ذریعے منتقل کرنا پڑتا ہے۔
    اس کے علاوہ چند طریقے جن میں یاہو یا ہاٹ میل کے فیک پیجز بنا کر اپنی ویب سائٹ پر لگانا اور استعمال کرنے والے سے کہنا کہ اپنا یاہو یا ہاٹ میل کا یوزر نیم اور پاسورڈ لکھو جیسے ہی وہ اس فیک پیج پر اپنا پاسورڈ اور یوزر نیم دیتا ہے وہ فورا آپ تک پہنچ جاتا ہے۔اس سے بھی با آسانی بچا جا سکتا ہےکہ سوائے یاہو یا ہاٹ میل کی آفیشل ویب سائٹ کے اور کسی بھی جگہ اپنا پاسورڈ مت دیں۔
    ایک اور طریقہ جو کافی عام ہو رہا ہے(کیونکہ یاہو اور ہاٹ میل نے اپنی سکیورٹی مزید سخت کر دی ہے)۔کہ ایک فیک ای میل ایڈریس بنایاجیسا کہ maintainance2009@yahoo.com اس سے ای میل کی کہ آج کل یاہو کچھ ای میل ایڈریسز کو ختم کر رہا ہے اور آپ کا ایڈریس بھی اس میں شامل ہے۔اگر آپ ریگولر یوزر ہیں تو اپنا یوزر نیم پاسورڈ اور تاریخ پیدائش اسی ایڈریس پر ریپلائی کر دیں اور ایسا شو کروایا کہ یہ یاہو کے سٹاف کی جانب سے ہے۔اس طرح بہت سے سادہ لوح یوزرز اپنا ای میل ایڈریس کھونے کے ڈر سے اپنا پاسورڈ ریپلائی کر دیتے ہیں۔ایسی کسی بھی ای میل پر توجہ نہیں دینی چاہیے۔
    کچھ نام نہاد ہیکرز یہ آفر کرتے ہیں کہ وہ آپ کو ای میل ایڈریس ہیک کر دیں گے۔اس کے لئے ایک مخصوص رقم لیتے ہیں۔یا یہ کہ آپ اپنا یوزر نیم پاسورڈ جس کا پاسورڈ ہیک کرنا ہے اس کا یوزر نیم اور نیچے دیا گیا کوڈ ہمیں اس ای میل پر ارسال کر دیں آپ کو پاسورڈ ہیک کر دیا جائے گا ۔یہ آفر بذاتِ خود بہت عجیب دکھائی دیتی ہے اور عجیب منطق رکھتی ہے کہ پاس ورڈ تو دوسرے کا ہیک کرنا ہے اپنا پاس ورڈ دینے کا کیا فائدہ؟۔مگر ہنسی کی بات تو یہ ہے بہت سارے سادہ لوح یوزرز کسی کا ای میل ہیک کرنے کی خوشی میں اپنا پاسورڈ بھی گنوا بیٹھتے ہیں۔اس لئے ایسے تمام فراڈیوں سے بھی بچنا چاہیے۔
    یا وقت برباد کرنے کے لئے کچھ درج ذیل طریقوں میں پھنسا دیا جاتا ہے۔
    Click to view profile

    click to view source page

    two big ) find in the page

    copy

    it,s important

    go to your e mail

    put the I.D

    in subject click paste

    go to profile

    ..... zzz ... zzz
    انٹرنیٹ پر ایک الیکٹرانک کرائمز ایکٹ کے نام سے قانون بھی موجود ہے اگر آپ ہیکنگ جیسا جرم کرتے ہوئے پکڑے گئے تو سزا بھی ہو سکتی ہے۔اس لئے ایسے جرائم سے بچیں اور ہیکنگ کا بھوت اتار کر کسی دیوار پر سجا دیں۔
    یہاں میں ایسے کچھ نام نہاد سافٹ وئیرز کے نام لکھتا ہوں جو بے چارے ہیکنگ کا شوق رکھنے والوں کا وقت اور پیسہ برباد کرنے کا سبب بنتے ہیں۔
    1:۔apheve
    2:۔MSN_Hijack
    3:۔Webmail_Hack_2.4
    4:۔H4S
    5:۔yahoo hack.exe
    6:۔pcdm-adv
    اور اسی طرح بے شمار سافٹ وئیرز نیٹ پر موجود ملیں گے۔لیکن ان میں زیادہ تر وائرس والے ہوتے ہیں جیسے ہی انہیں انسٹال کیا جاتا ہے۔یہ آپ کے کمپیوٹر پر سرور انسٹال کر دیتے ہیں اور وائرس بنانے والا دور بیٹھے آپ کی کیز حاصل کر سکتا ہے۔امید ہے اس سب کے بعد وہ حضرات جو ای میل ایڈریس ہیکنگ یا میسنجر ہیکنگ میں دلچسپی لیتے ہیں کچھ عبرت حاصل کریں گے۔
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم علی عمران بھائی ۔
    آپ نے نیٹ یوزر کے لیے بہت اہم معلومات یہاں شئیر کی ہیں۔ بہت شکریہ ۔

    آجکل وائرلیس کنکشن کو محفوظ بنانا بھی بہت ضروری ہے۔ اگر آپ کے گھر میں وائرلیس روٹر Router ہے تو اسکو سیکور Secure ضرور بنائیں ورنہ آس پاس میں کوئی بھی شکاری آپکے لیپ ٹاپ / کمیپوٹر تک رسائی حاصل کرسکتا ہے۔
     
  3. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    شکریہ عمران جی اس شئیرنگ کے لئے ، اللہ ایسے شکاریوں سے محفوظ‌ رکھے
     
  4. علی عمران
    آف لائن

    علی عمران ممبر

    شمولیت:
    ‏28 فروری 2009
    پیغامات:
    677
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    پسند کرنے کا شکریہ نعیم بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    وائرلیس کنکشن کے ساتھ ساتھ کیبل نیٹ اور شئیر ڈی ایس ایل یوزرز کو بھی انتہائی ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔۔۔۔۔۔اور انٹرنیٹ کلب استعمال کرنے والے تو آگ کے اوپر بیٹھے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  5. علی عمران
    آف لائن

    علی عمران ممبر

    شمولیت:
    ‏28 فروری 2009
    پیغامات:
    677
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    شکریہ پسند کرنے کا۔۔۔۔۔۔میں آپ کی دعا پر آمین کہتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :yes: :happy:
     
  6. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    اور میں ثم آمین
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جی درست فرمایا ۔ علی عمران بھائی ۔
    نیٹ کیفے وغیرہ میں بھی ان شکاریوں کی مچانون‌میں سے ایک مچان ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں