1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ایک گذارش!!!

'اِعلانات، تبصرے، تجاویز، شکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از مسز مرزا, ‏22 نومبر 2007۔

  1. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    سب بہنو بھائیوں کو اسلام علیکم
    میں نے آج سے تقریباً 8 ماہ پہلے اس فورم کو جوائن کیا تھا۔ اس سے پہلے انٹرنیٹ کے فورمز کے بارے میں یہی رائے تھی کہ سب فضول اور واہیات ہیں۔ میں ایک نعت کو تلاش کرتے کرتے یہاں آ پہنچی تھی۔ بس ایسے ہی کچھ پیغامات پڑھے لوگوں کا رویہ اچھا لگا تو میں نے مرزا جی کی اجازت سے اس فورم کو جوائن کر لیا۔ بات کرنے کا مقصد یہ ہے کہ میں نے آج تک کوشش یہی کی ہے کہ کوئی ایسا پیغام پوسٹ نہ کروں جس سے کسی بھی مسلک سے تعلق رکھنے والے کی دل آزاری ہو۔ اگر میں نے نادانستگی میں ایسا کیا تو معافی چاہتی ہوں۔ میں کچھ عرصہ سے دیکھ اور پڑھ رہی ہوں کہ اسلامی تعلیمات والا حصہ کافی جذباتی پیغامات سے بھرتا جا رہا ہے۔ میرے خیال میں آپ کا تعلق جس مسلک سے بھی ہے آپ اللہ اور اس کے رسول :saw: پر تو یقین رکھتے ہی ہوں گے۔ادھر پردیس میں رہتے ہوئے یقین کیجیئے ایسے بھی دیکھے ہیں جو سرے سے خدا کی ذات کو ہی نہیں مانتے۔ اب ان کے مقابلہ میں عیسائی تو بہتر ہی ہوئے ناں۔ خدا کو تو مانتے ہیں ناں۔ یہ ایک الگ بحث ہے کہ وہ کیا کیا کرتے ہیں اور میں اس بحث میں نہیں پڑنا چاہتی۔ مقصد کہنے کا یہ تھا کہ سبھی بہن بھائی اپنے پیغامات ضرور پوسٹ کریں اور اپنی ذاتی رائے دیں لیکن کسی کی دل آزاری نہ کریں۔
    شکریہ
    آپ کی بہن
    مسز مرزا
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    میں مسزمرزا بہن کی بات کی تائید کرتا ہوں۔ علمی و تحقیقی ماحول میں اپنی رائے دینے کا اختیار اور حق ہر کسی کو ہونا چاہیئے لیکن کسی خواہ مخواہ کسی دوسرے کے عقائد پر تنقید ، فضول بحث مباحثہ ، اور فرقہ پرستی کے ماحول سے گریز کرنا چاہیئے۔
     
  3. پیاجی
    آف لائن

    پیاجی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    1,094
    موصول پسندیدگیاں:
    19
    مسز مرزا صاحبہ آپ کی بات سو فیصد درست ہے مگر سارے لوگ ایک جیسے تو نہیں ہوتے، یہ اس دنیا کا حصہ ہیں جو کبھی بھی ختم نہیں ہو سکتے۔ کوشش کرنی چاہئے کہ کسی کے عقیدے کو نہ چھیڑا جائے، ہو سکے تو اخوت و محبت کا پیغام دیا جائے۔

    اللہ تعالیٰ ہم سب کو تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کو اپنانے کی توفیق عطا فرمائے! آمین بجاہ سیدالمرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
     
  4. راہبر
    آف لائن

    راہبر ممبر

    شمولیت:
    ‏14 مارچ 2007
    پیغامات:
    84
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    اعتدال پسندی اور تہذیب کے دائرے میں رہنا ہی سب سے بڑی بات ہے یقینآ۔
    امید ہے ہماری اردو کے تمام اراکین اس بات کا خیال رکھیں گے۔
     
  5. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

    امید ہے کہ سب خیریت سے ہونگے

    میں‌ بھی اس بات کے خلاف ہوں کہ کسی کے اوپر اپنی ذاتی رائے ٹھونسی جائے
    سب کو پُرسکون ماحول میں اپنی بات کرنے کا موقعہ ملنا چاہیے ۔

    اس کے علاوہ بحث کے دوران نظریات پر تنقید کرنی چاہیئے ذاتیات پر نہیں ۔۔۔

    خوش رہیں‌
     

اس صفحے کو مشتہر کریں