1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ایک نوجوان کی موت پر ۔۔۔۔

'کالم اور تبصرے' میں موضوعات آغاز کردہ از عنایت عادل, ‏27 مئی 2013۔

  1. عنایت عادل
    آف لائن

    عنایت عادل ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اپریل 2013
    پیغامات:
    121
    موصول پسندیدگیاں:
    114
    ملک کا جھنڈا:
    موٹر سائیکل حادثات، والدین کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
    گزشتہ اتوار کی شب ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا جس میں چار موٹر سائیکل سوراوں کے آپس میں ٹکرا جانے سے ایک نوجوان موقع پر ہی جاں بحق جبکہ باقی تین شدید زخمی ہو گئے۔جن میں سے ایک کی حالت، تا دم تحریر ، خاصی تشویش ناک بتائی جا رہی تھی۔ اطلاعات کے مطابق، اس حادثے میں متاثر ہونے والے تمام نوجوان نہایت غریب خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں سے ایک نوجوان کے لواحقین کے پاس ، اس نوجوان کے علاج معالجے تک کے وسائل موجود نہیں تھے۔ اور کچھ سیاسی و سماجی حضڑات نے چندہ کرتے ہوئے اس نوجوان کے علاج کا بیڑہ اٹھایا جو کہ واقعتاََ ایک مستحسن عمل ہے۔ اخباری اطلاعات کے مطابق، اس حادثے مین متاثر ہونے والے نوجوان، دریائے سندھ کی جانب جانے والی ایک سڑک پر محو سفرتھے کہ تیز رفتاری اور طفلانہ لاپرواہی کی بدولت ایک دوسرے سے ٹکرا گئے، جبکہ یہ داستانیں بھی لوگوں کی زباں پر ہیں کہ یہ نوجوان اسی قسم کی حرکات میں مشغول تھے کہ جن پر مقامی اخبارات اکثر اوقات لکھا جاتا رہا ہے اور کوشش کی جاتی رہی ہے کہ مقامی انتظامیہ ان حرکات کا نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کرے۔ موٹر سائیکلوں کی باہمی دوڑ اور ون وہیلنگ کہلائی جانے والی یہ عافت، ہمارے شہر کے کئی نوجوانوں کو اپنا شکار بناتے ہوئے، انکے والدین کو عمر بھر کا روگ لگا چکی ہے۔ اس سلسلے میں یہاں یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ مقامی صحافتی اداروں کی نشاندہی پر، محکمہ پولیس نے خاطر خواہ کاروائیاں کی ہیں اور اس سلسلے میں کئی گرفتاریاںاور موٹرسائیکلوں کو ضبط کئے جانے کے اقدامات اٹھائے جا تے رہے ہیں ، لیکن اس قسم کے اندوہناک حادثات کے معمول بننے اور پولیس کی کاروائیوں کے با وجود، ڈیرہ اسماعیل خان کے نوجوان، موٹرسائیکلوں کے اس عجیب و غریب استعمال سے باز نہیں آتے۔اس سلسلے میں سب سے زیادہ ذمہ داری ان والدین پر عائد ہوتی ہے کہ جو اپنی اولادوں کو موٹر سائیکل جیسی ننگی سواری تو مہیا کر دیتے ہیں لیکن انہیں اسکے استعمال کے متعلق ہدایات اور تنبیہ کے اقدامات نہیں اٹھاتے۔ بلکہ دیکھا تو یہاں تک گیا ہے کہ اگر پولیس ایسے نوجوانوں کے خلاف کاروائی کرتی ہے تو ان نوجوانوں کے ورثائ، الٹا پولیس ہی کے خلاف ہرزہ رسائی کرنے پر اتر آتے ہیں۔ اس میں دو رائے نہیں کہ کہ ملزم پر چاہے کسی بھی قسم کا الزام کیوں نہ ہو، کوئی بھی والد یا قریبی رشتی دار یہ نہیں چاہے گا کہ انکا بچہ پولیس کی حراست میں رہے اور اس کی رہائی اور بیچ بچائو کی کوششوں کا عمل بھی ایک فطری جذبہ ضرور ہوگا۔ لیکن المیہ یہ ہے کہ گرفتار ہو جانے اور اس کے بعد کسی بھی طرح سے رہائی پا جانے کے بعد بھی دیکھا یہی گیا ہے کہ رہائی پانے والا وہ نوجوان، پولیس سے جان چھڑاتے ہی ایک بار پھر اپنی موٹرسائیکل کو سڑکوں پر نہایت لاپرواہی سے دوڑانے اور ون وہیلنگ کا مرتکب پایا جاتا ہے۔ ہماری رائے میں والدین کو اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے کی اشد ضڑورت ہے۔ اسکے علاوہ ہماری ان نوجوانوں سے بھی اپیل ہے کہ جو آئے روز سڑکوں پر موٹر سائیکلوں کو بھگاتے ہوئے اپنی جوانیوں کو موت کے منہ میں ڈالنے کو زندگی سمجھتے ہوئے والدین کی امنگوں کا خون بہانے کی کوششوں میں مصروف رہتے ہیں، کہ وہ بھی اپنی قیمتی جانوں کی اہمیت اور اپنے والدین کی امنگوں کا ادراک کرتے ہوئے، اس قسم ک حرکات سے اجتناب کریں۔نیز، ہماری انتظامیہ اور خاص طور پر ڈیرہ اسماعیل خان پولیس سے بھی پرزور اپیل ہو گی کہ وہ اس سلسلے میں اپنے کردار کو مذید موثر بنائے تا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے نوجوانوں کی قیمتی جانوں کے زیاں کو روکا جا سکے۔
     
    محبوب خان, نعیم, ملک بلال اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    انسانی جان بہت قیمتی ہے۔ سب کو اس بارے میں سوچنا چاہیے۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    تقریبا تمام بڑے شہروں کا یہ ایک المیہ ہے۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. عنایت عادل
    آف لائن

    عنایت عادل ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اپریل 2013
    پیغامات:
    121
    موصول پسندیدگیاں:
    114
    ملک کا جھنڈا:
    درست کہا آپ احباب نے
     
  5. عنایت عادل
    آف لائن

    عنایت عادل ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اپریل 2013
    پیغامات:
    121
    موصول پسندیدگیاں:
    114
    ملک کا جھنڈا:
    درست کہا آپ احباب نے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں