1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ایک اپنی سی کاوش

Discussion in 'اردو شاعری' started by عمران علی, Nov 17, 2007.

  1. عمران علی
    Offline

    عمران علی ممبر

    آلسلام علیکم!

    دوستو میں پہلی بار اپنی ذاتی شاعری میں سے ایک غزل یہاں لکھ رہا ہوں۔ آپ لوگوں کی آرا اور تصحیح کا منتظر رہوں گا۔

    اک شخص میری زندگی کا عنوان بدل گیا
    ٹھہرا گھڑی دو گھڑی دل کا سماں بدل گیا

    میری زندگی میں‌چمکا کچھ اسطرح سے
    میری منزلوں کے سارے نشاں بدل گیا

    میرے دل میں اترا کہ میری روح تک سما گیا
    میرے ارادے، میرے عہد میرے پیماں بدل گیا

    ترک تعلق کا فیصلہ ہی جب میرا اپنا تھا
    کیسے کہوں کہ تو، کب، کیوں، کہاں بدل گیا

    آشنائے غم تو پہلے بھی تھے مگر اسقدر نہیں
    لوگ پوچھیں کہ کیسے میرا انداز بیاں بدل گیا
     
  2. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    عمران علی بھائی ۔ بہت اچھی کوشش ہے۔
    آپ کے پاس تخیل کی قوت اور اسکے الفاظ میں ڈھالنے کا سلیقہ ہے۔

    البتہ اشعار کے وزن اور حرکت پر کسی اچھے شاعر سے اصلاح لے لیں تو بہتر ہوگا۔

    اور ہاں۔ کوشش جاری رکھیے۔
     
  3. عمران علی
    Offline

    عمران علی ممبر

    محترم نعیم بھائی

    پسندیدگی اور مشورے کا شکریہ ۔۔۔

    ویسے میں‌کافی عرصہ سے لکھ رہاہوں آج تک کبھی اصلاح نہیں‌لے سکا کسی سے ۔۔۔

    اب کوشش کروں گا اگر کوئی شاعر ہتھے چڑھا تو ضرور لوں‌گا اصلاح ۔۔۔ :)
     
  4. کاشفی
    Offline

    کاشفی شمس الخاصان

    بہت اچھی شاعری ہے عمران بھائی۔۔۔
    بہت خوب۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  5. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    ہتھے چڑھا مطلب اس کی :hathora: کر کے اصلاح لے لیں‌گے آپ ؟؟؟؟ :suno:
     
  6. عمران علی
    Offline

    عمران علی ممبر

    محترم نعیم بھائی

    در اصل اچھے شاعر ملتے کم کم ہیں اس لیے ایسا بولا ۔۔۔۔ :)
     
  7. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    درست فرمایا ۔ اچھے شاعر اور پھر ان میں سے بھی اچھے استاد جو واقعی کسی کو اپنے علم و فن کی خیرات ورثہ میں دینے کا جذبہ اور حوصلہ رکھتے ہوں ۔ آج کے دور میں خال خال ہی ملتے ہیں۔

    لیکن ۔۔۔۔۔ ہمت کرے انساں‌تو کیا ہو نہیں‌سکتا۔

    آپ کو اپنی منزل مراد ضرور ملے گی انشاءاللہ
     
  8. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    عمران بھائی! بہت اچھی کاوش ہے۔ کوشش جاری رکھیں، انسان سیکھتے سیکھتے ہی سیکھتا ہے۔

    میں اس قابل تو نہیں، لیکن کچھ تبدیلیاں کی، اُمید ہے پہلے سے کچھ بہتر لگ رہی ہو گی اور آپ پسند کریں گے۔

    کیوں نعیم بھائی؟ آپ بھی تو شاعری کرتے ہیں، کیا خیال ہے؟ زیادہ نہیں تو تھوڑی بہت اصلاح تو ہم ایک دوسرے کی کر سکتے ہیں۔


    اک شخص زندگی کا، عنواں بدل گیا
    دو پل میں ہی وہ دل کے، ارماں بدل گیا

    مری زندگی میں‌چمکا، کچھ اسطرح سے یارو
    مری منزلوں کے سارے، وہ نشاں بدل گیا

    مرے دل میں ایسے اُترا، روح تک سما گیا
    میرے سب ارادے، عہد و پیماں بدل گیا

    ترکِ تعلقات کا، میرا ہی فیصلہ تھا
    کیسے کہوں وہ کیوں، اور کہاں بدل گیا

    ہم آشنا تھے غم سے، پَر اِس قدر نہیں
    اب تو ہمارا اندازِ بیاں بدل گیا​


    آخری شعر میں لفظ “اندازِ بیاں“ کی وجہ سے وزن درست کرنا ذرا مشکل ہے۔ :?
     

Share This Page