1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ایڈوب فوٹو شاپ اور امیج ریڈی کے امتزاج سے تصاویر کو حرکت دیں

'فروغِ علم و فن' میں موضوعات آغاز کردہ از علی عمران, ‏21 مارچ 2009۔

  1. علی عمران
    آف لائن

    علی عمران ممبر

    شمولیت:
    ‏28 فروری 2009
    پیغامات:
    677
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ویسے تو میں یہ سبق القلم پر پہلے پوسٹ کر چکا ہوں مگر وہ کیونکہ امیجز میں تھے اور جہاں انہیں ہوسٹ کیا گیا تھا وہ ویب سائٹ بند ہو جانے کی وجہ سے یہ سبق وہاں سے ختم ہو گیا۔اب مجیب بھائی کے کہنے پر دوبارہ لکھ رہا ہوں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ استفادہ کر سکیں۔

    آج میں آپ کو ایڈوب فوٹو شاپ اور امیج ریڈی کے باہمی امتزاج سے تصاویر کو حرکت دینے یا مختلف ایفیکٹ دینے کے بارے میں بتاؤں گا۔
    پہلی بات تو یہ یاد رکھیں کہ آپ کے ذہن میں یہ بات ہونی چاہیے کہ آپ جس چیز کو حرکت دے رہے ہیں اس کی حرکت کس قسم کی رکھنی ہے۔یعنی بعض جگہوں پر سادہ قسم کے ایفیکٹس دیکھنے کو ملتے ہیں جیسے دو اجسام کو مختلف اینگلز سے دکھا کر حرکت کا تاثر دیا جاتا ہے۔اور بعض جگہوں پر یہ بلکل فطری انداز میں حرکت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
    میں نے اس سبق کے لیے جن تصاویر کا استعمال کیا ہے وہ ایک بطخ اور سمندر کی ہے۔اور مجھے کرنا یہ ہے کہ بطخ کو سمندر میں اس طرح تیرانا ہے جس طرح وہ عام طور پر تیرتی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے۔جبکہ آپ کوئی بھی تصاویر لے سکتے ہیں جیسے کوئی جیٹ جہازیا عام ہوائی جہاز کو آسمان پر چلتے ہوئے دکھانا یا اسی قسم کی دوسرے ایفیکٹس اگر آپ یہ سب کرنے میں کامیاب ہو گئے تو اسی طریقے سے آپ اپنی اردو کی تحریروں کو بھی بڑے خوبصورت انداز میں حرکت کرتے ہوئے دکھا سکتے ہیں۔
    تو آتے ہیں سبق کی جانب سب سے پہلے میں“ پولیگونل لیسو ٹول“ کی مدد سے صرف بطخ کو سیلیکٹ کروں گا۔(آپ کے پاس جو آبجیکٹ موجود ہو اسے سلیکٹ کر لیں)جیسے ہی بطخ یا اوبجیکٹ سلیکٹ ہو جائے اسے نیچے والی تصویر میں موجود سمندر میں(یا آپ کے پاس جو چیز ہو اس میں) رکھ دیں۔
    [​IMG]
    اگر آپ کا آبجیکٹ بڑا ہے تو “ctrl+t“دبا کر اسے اپنی مرضی کے مطابق چھوٹا کر لیں۔
    ابجیکٹ کو چھوٹا کرنے کے بعد اسے جس طرح حرکت دینی ہو اسی لحاظ سے اس کے کلونز تیار کر لیں۔

    بطخ کا سائز درست کرنے کے بعد اس کے کلونز بنانے کے لیے اپنے کی بورڈ سے لیفٹ “alt“ لیفٹ آلٹ کا بٹن دبا کربطخ پر ماؤس کی کلک کریں اور کلک کو چھوڑے بغیر ماؤس کو آگے کی جانب ڈریگ کر لیں لیجیے جی آپ کا پہلا کلون تیار ہو گیا۔اسی طرح مزید کلونز تیار کرتے جائیں یہاں تک کہ بطخ یا(آپ کا ابجیکٹ) منظر سے غائب ہو جائے۔ ایسا کرنے سے دائیں جانب بنی لئیر پیلٹ پر بہت سارے نئے لئیرز کا اضافہ ہوتا جائے گا۔جیسا کہ نیچے تصویر میں دکھایا گیا ہے۔
    [​IMG]
    جب آپ ان کاموں سے فارغ ہو جائیں تو بائیں جانب موجود“ٹول پیلٹ“ کے سب سے آخر پر موجود بٹن پر کلک کر دیں۔جیسا کہ تصویر میں“ Click Here“لکھا ہوا دکھایا گیا ہے (اس کے علاوہ آپ“crtl+shift+M“کی شارٹ کٹ کی سے بھی امیج ریڈی میں پہنچ سکتے ہیں)۔جیسے ہی آپ اس پر کلک کریں گے آپ اپنی تصویر سمیت امیج ریڈی میں پہنچ جائیں گے۔آئیں اب اس سے آگے کا کام دیکھتے ہیں۔
    امیج ریڈی میں پہنچتے ہی آپ کو تصویر کے نیچے ایک پٹی نظر آئے گی جسے“ اینیمیشن“ پیلٹ کہا جاتا ہے۔
    امیج ریڈی میں دائیں جانب دیکھنے سے آپ کو لئیر پیلٹ دکھائی دے گا جس میں بیک گراؤنڈ کے علاوہ بطخ کے کلونز والے لئیرز بھی موجود ہیں۔میرے پاس بطخ کے کلون کی تعداد 9 آئی ہے جبکہ بیک گراؤنڈ شامل کر کے جو ہم نے سمندر کا لیا تھا ان کی تعداد 10 ہو جاتی ہے۔(آپ جتنے مرضی لئیرز بنا سکتے ہیں طریقہ یہی رہے گا تعداد کی کمی بیشی کوئی بڑی بات نہیں)۔
    اب واپس “اینیمیشن“ پیلٹ کی جانب آ جائیں یہاں پہلے آپ کو ایک ہی فریم دکھائی دے رہا ہو گا۔جبکہ ہمیں یہاں پر بھی کلونزکے برابر 9 فریمز بنانے ہوں گے۔(یاد رہے بیک گراؤنڈ نے کیونکہ حرکت نہیں کرنی اس لئے اس کے لئے کوئی فریم نہیں بنایا جائے گا)۔تو “اینیمیشن“ پیلٹ میں فریمز بنانے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر جہاں نشان لگا ہوا ہے والے بٹن کو کلک کر کے 9 فریمز کی تعداد پوری کر لیں۔(اگر آپ کسی اور چیز کو حرکت دینا چاہتے ہیں تو اپنے بننے والے لئیرز کے مطابق “اینیمیشن پیلٹ“میں فریمز بنائیں)۔
    [​IMG]
    اب “اینیمیشن پیلٹ“ کے بائیں جانب سے سب سے پہلے فریم کو سلیکٹ کرلیں۔اور دوسری جانب لئیرز پیلٹ میں سے بیک گراؤنڈ سے اوپر والے لئیر کو سلیکٹ کر لیں۔ جیسے ہی آپ لئیرکو سلیکٹ کریں گے تو دائیں لئیرز پیلٹ میں سے بیک گراؤنڈ کے اوپر والے بطخ کے کلون والے لئیر کے ساتھ دو نشان ایک آنکھ کا اور دوسرا برش کا بن جائے گا۔(اسی طرح باقی کلونز پر بھی آنکھ کا نشان نظر آئے گا مگر فرق یہ ہو گا کہ ان کے ساتھ برش کا نشان نہیں ہو گا)۔

    اب جس لئیر کے ساتھ برش کا نشان ہو گا اس کے علاوہ باقی سب لئیرز کے آنکھ کے نشانوں پر کلک کر کے وہ نشان ختم کر دیں۔(یاد رہے بیک گراؤنڈ کی آنکھ ختم نہیں کرنی)۔
    [​IMG]
    اب“اینیمیشن پیلٹ“سے دوسرے فریم کو سلیکٹ کریں اور لئیرز پیلٹ سے بیک گراؤنڈ سے اوپر دوسرے لئیر کو سلیکٹ کر لیں اب برش کا نشان اس لئیر کے سامنے چلا جائے گا۔اس لئیر کے علاوہ باقی سب(یعنی اس لئیر سے نیچے والا بھی) لئیرز(بیک گراؤنڈ کے علاوہ) کی آنکھوں کا نشان ختم کر دیں۔
    [​IMG]
    اسی طرح تیسرا فریم اور بیک گراؤنڈ سے اوپر تیسرا لئیرز سلیکٹ کر لیں اور باقی کی آنکھیں پھوڑ دیں۔

    پھر چوتھا فریم اور بیک گراؤنڈ سے اوپر چوتھا لئیر سلیکٹ کر لیں اور باقی سب کی آنکھیں بند کر دیں۔
    [​IMG]
    اسی طرح نو فریمز اور نو لئیرز کو بل ترتیب باری باری سلیکٹ کرنا ہے۔

    جب تمام فریمز اور لئیرز ختم ہو جائیں تو اب “اینیمیشن پیلٹ“ کی جانب واپس آ جائیں اور (جیسا کہ نیچے تصویر میں دکھایا گیا ہے) اس کے پلے اور سٹاپ بٹن پر کلک کر کے اپنی بنائی ہوئی “حرکی تصویر“ کو دیکھ کر مزے اڑائیں۔ اگر حرکت زیادہ تیز ہو اور آپ اسے کچھ آہستہ کرنا چاہتے ہوں تو گھبرائیے مت آپ یہ بھی کر سکتے ہیں۔آپ نے“اینیمیشن پیلٹ“ میں جہاں فریم بنایا تھا اسی فریم کے نیچے دیکھیں تو آپ کو“0sec“(نیچے تصویر میں نشان دی کی گئی ہے)لکھا ہوا نظر آئے گا۔بس اس پر کلک کر دیں۔اب سامنے آنے والی پاپ اپ ونڈو میں سے اپنی مرضی سے وقت کو سلیکٹ کر لیں۔اسی طرح ہر فریم کا وقت اپنی مرضی کے مطابق سلیکٹ کر لیں کہ کہاں آپ کو حرکت تیز چاہیے کہاں کم یہ تو اب آپ کے ہاتھ میں ہے۔
    [​IMG]

    امید ہے آپ نے اپنی پہلی اینیمیشن بنا لی ہو گی۔ اسی طرح آپ مختلف قسم کی اینیمیشنز اور اردو میں لکھی گئی تحریروں کو حرکت دے سکتے ہیں۔میں بطور نمونہ بطخ کی اینیمیشن اور ایک شعر کی اینیمیشن کو یہاں پر لگا رہا ہوں۔اگر پھر بھی کسی جگہ سمجھ نہ آئے تو بندہ حاضر ہے۔
    مجیب بھائی ایڈوب فوٹو شاپ پر خاصی حد تک مہارت رکھتے ہیں۔ امید ہے آپ ان کے اسباق سے بھی بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔میرے پاس جب وقت ہوا کرے گا میں ایسی مزے مزے کی باتیں شئیر کرتا رہوں گا۔
    [​IMG]
     
  2. علی عمران
    آف لائن

    علی عمران ممبر

    شمولیت:
    ‏28 فروری 2009
    پیغامات:
    677
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    اوپر والے امیجز تھمب نیل میں ہیں ان پر کلک کر کے بڑے دیکھے جا سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شکریہ
    [​IMG]
     
  3. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    علی عمران بھائ اچھی شیئرنگ ہے
     
  4. بےمثال
    آف لائن

    بےمثال ممبر

    شمولیت:
    ‏7 مارچ 2009
    پیغامات:
    1,257
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    علی بھائی،ماشاءاللہ بطح تو تر گئی :201: :201: لیکن تصویریں نہایت اپنی جیسی بنائی ہے۔بلکل فوکس نہیں‌ہو رہے ہیں۔تعلیم دیتے وقت ہر چیز کا خیال رکھا کریں،ورنہ تو بے حال ہو جاوگے :yes:
     
  5. علی عمران
    آف لائن

    علی عمران ممبر

    شمولیت:
    ‏28 فروری 2009
    پیغامات:
    677
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    شکریہ حسن بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :dilphool:


    اور بے مثال یہ مجھے شاباش دی یا بے عزتی کر ڈالی :pagal: ۔۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے تو لگتا ہے محترم ویسے ہی جل بھن کر کوئلہ ہو گئے ہیں :201: ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں نے اوپر لکھا بھی ہے کہ میں نے القلم پر پہلے یہ تصویری شکل میں لگائے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔انہی تصویروں میں سے تصویریں کاٹیں اور جلدی جدلی میں دوبارہ ایڈٹ کر دیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اب بے چاری آؤٹ آف فوکس ہو گئیں تو میرا کیا قصور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مگر میں نے جو دکھانا چاہا وہ تو نظر آ رہا ہے نا:zuban: ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اچھا اب جناب کی کچھ تعریف کر دیتا ہوں تاکہ میری بھی تعریف ہو سکے۔۔۔۔۔۔۔۔ :201: ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بے مثال صاحب بھی ماشاء اللہ بہت اچھے گرافکس ڈیزائنر میں اور میں نے ان کے مشوروں سے بہت کچھ سیکھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ مشورے دیتے ہیں بتاتے کچھ نہیں۔۔۔۔ :201: ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔امید ہے یہ بھی آپ کو اپنے علم سے استفادہ کرنے کا موقع مہیا فرمائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔ :khao:
     
  6. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    بہترین ٹوٹورپیش کرنے کا بہت بہت شکریہ میرے ہردلعزیزدوست وبھائی علی عمران
    لیکن آخری کام کی تصویر بطخ کے چلنے والی آپ نے یہاں چسپاں نہیں کی شاید بھول گئے ہوں گے
    میں نے اس سبق سے بہت کچھ سیکھاہے ،اگلی پوسٹ میں اس کا ایک نمونہ دیکھاجاسکتاہے
    یہ سبق نہایت آسان ہے
     
  7. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    درج ذیل تصاویر علی عمران بھائی کے موجودہ سبق کی برکت سے میں نے تیار کی ہیں
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
     
  8. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    علی عمران بھائی ایسے اچھے اسباق :: فروغِ علم و فن::میں پوسٹ کیا کریں جو کہ خاص اسی کام کے لیے وضع کیا گیاہے
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم۔ علی عمران بھائی ۔
    مفید تکنیکی معلومات ہم تک پہنچانے کے لیے شکریہ ۔

    مجیب منصور بھائی کی تجویز معقول ہے۔

    انتظامیہ سے درخواست ہے کہ اس لڑی کو بھی فروغِ علم و فن میں منتقل کر دیا جائے۔ شکریہ
     
  10. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم بھائی میری تجویز کو پسند کرنے کا شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  11. علی عمران
    آف لائن

    علی عمران ممبر

    شمولیت:
    ‏28 فروری 2009
    پیغامات:
    677
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    آج کافی دنوں بعد یہاں چکر لگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سب کی جانب سے پسندیدگی کا بہت بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور مجیب بھائی آپ کا کام القلم پر بھی دیکھا یقین کریں اتنی خوشی ہوئی کہ بتا نہیں سکتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ تو فوٹو شاپ میں پہلے بھی کافی مہارت رکھتے ہیں۔۔۔۔اس لئے آپ نے اس سبق کو جلدی پک کر لیا۔۔۔۔۔۔اللہ آپ کو مزید بہترین کے لئے راہنمائی فرمائے۔۔۔۔آمین

    رہی بات مزید اسباق کی تو فارغ وقت میں میں یہی کچھ کروں گا۔۔۔۔۔بس چند مہینے مشکل ہیں اس کے بعد پھر یہی کچھ ہی کرنا ہے۔۔۔۔۔۔ہاہاہاہاہاہا
     
  12. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    میرے ہردلعزیز بھائی ۔علی عمران آپ کا بہت شکریہ
    میرے کام کی اچھائی کے پیچھے آُ پ کی محنت کا ہاتھ ہے
    کیونکہ آپ نے تصویر کو متحرک کرنے کا جو ٹیوٹوریل پیش کیا تھا اس سے میں نے بہت کچھ سیکھا
    اور پریکٹس کی جو بیان سے باہر ہے
    صرف دعاؤں کی ضرورت ہے
     
  13. علی عمران
    آف لائن

    علی عمران ممبر

    شمولیت:
    ‏28 فروری 2009
    پیغامات:
    677
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ماشاء اللہ محنت میں عظمت ہے۔۔۔۔۔۔کوئی چیز ناممکن نہیں مگر محنت شرط ہے۔۔۔۔۔۔اللہ تعالی آپ کو مزید علم حاصل کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔۔۔۔۔۔آمین
     
  14. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    آمین ثم آمین
    جزاک اللہ
     
  15. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    علی عمران بھائی
    اس ٹیوٹوریل میں تصاویر کی دوبارہ تدوین کریں،نظر ہی نہیں آرہی ہیں
     
  16. علی عمران
    آف لائن

    علی عمران ممبر

    شمولیت:
    ‏28 فروری 2009
    پیغامات:
    677
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ہممممممم اب کیا کروں۔۔۔۔جس ہوسٹنگ سائٹ پر تصویر لگاتا ہوں۔۔کچھ عرصہ بعد وہاں سے ختم کر دی جاتی ہیں۔۔۔۔۔دوبارہ پھر تصویریں بنانا خاصا دشوار کام ہے۔۔۔۔۔۔خیر دیکھتا ہوں اگر تصاویر پڑی ہوئی ہوں تو لگا دوں گا۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  17. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایڈوب فوٹو شاپ اور امیج ریڈی کے امتزاج سے تصاویر کو حرکت دیں

    ام کو بی ادر سے بوت کچھ سیکھنے کو مل رہا اے۔۔ ہمیشہ سے شوق تھی کہ ام بی فوٹو بنائے اور لوگ کو خوش کرے۔ ابی تو ادر کو دیکھ لیا اے۔ کل سے ام نے بی ا سکا پریکٹس کرنی اے۔
    بوت شکریہ علی عمران۔
    اتما بوت سا علم اور ہنر کا شراکت داری کرنی کی شکریہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں