1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ایچ ٹی ایم ایل۔۔۔۔تعارف

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از علی عمران, ‏7 جولائی 2009۔

  1. علی عمران
    آف لائن

    علی عمران ممبر

    شمولیت:
    ‏28 فروری 2009
    پیغامات:
    677
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    آج سے میں یہاں ایچ۔ٹی۔ایم۔ایل کوڈنگ سیکھنے میں دلچسپی رکھنے والوں کے لئے کچھ ابتدائی اسباق شروع کر رہا ہوں۔۔۔تاکہ ایچ۔ٹی۔ایم۔ایل کو سیکھنے والے شوقین حضرات اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔۔اور اگر ان اسباق کو مکمل دلجمعی سے سیکھا گیا تو مجھے یقین ہے کہ آپ ایک ایچ۔ٹی۔ایم۔ایل میں مہارت حاصل کر لیں گے۔۔۔آج سب سے پہلے ہم ایچ۔ٹی۔ایم۔ایل سے تعارف حاصل کریں گے۔۔۔۔

    ایچ ٹی ایم ایل۔۔۔۔تعارف
    HTML یا ہائپر ٹیکسٹ مارک اپ لینگوئج ایک ایسی لینگوئج ہے۔جس میں ورلڈ وائڈ ویب کی ہائپر ٹیکسٹ ڈاکومنٹس لکھی جاتی ہیں۔اس کی نمایاں خصوصیات میں سے ایک یہ ہے کہ یہ آپ کو ہائپر ٹیکسٹ لنک دیتی ہے جن کی مدد سے اگر آپ روشن ٹیکسٹ کو کلک کرتے ہیں تو آپ ایک نئی ڈاکومنٹ میں رسائی حاصل کر لیتے ہیں۔جو آپ کو کسی اور سائٹ پر لے جاتی ہے۔نئی ڈاکومنٹ اپنے یو۔ایل۔آر کے ذریعے تلاش کی جاتی ہے اور یہ بھی ایچ۔ٹی۔ایم۔ایل کی کوئی دوسری ڈاکومنٹ،تصویریا ساؤنڈ فائل ہو سکتی ہے۔
    ایچ۔ٹی۔ایم۔ایل اس طرح ڈیزائن کی گئی ہے یہ کسی مخصوص پلیٹ فارم پر بھروسہ نہیں کرتی اور نہ ہی اسے مخصوص ہارڈ وئیر یا سافٹ وئیر کی ضرورت ہوتی ہے۔
    ایچ۔ٹی۔ایم۔ایل کے پروگرام سادہ ASCII ٹیکسٹ فائل میں لکھے جاتے ہیں۔اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ کسی بھی ٹیکسٹ ایڈیٹر مثلا نوٹ پیڈ وغیرہ میں لکھے جا سکتے ہیں۔

    ایچ۔ٹی۔ایم۔ایل ایڈیٹر کیا ہوتا ہے؟
    ایڈیٹر ایک ایپلی کیشن کا نام ہے جس میں آپ ایچ۔ٹی۔ایم۔ایل کا کوڈ لکھتے ہیں۔کوئی بھی ٹیکسٹ ایڈیٹر آپ کا ایچ۔ٹی۔ایم۔ایل ایڈیٹر بن سکتا ہے۔ونڈوز کا نوٹ پیڈ جو تمام ونڈوز آپریٹنگ سسٹمز میں پایا جاتا ہے ساری دنیا میں ایچ۔ٹی۔ایم۔ایل ایڈیٹر کے طور پر استعمال ہو رہا ہے۔لیکن وہ لوگ جو کچھ بہتر کی تلاش میں ہیں ان کے لئے ایچ۔ٹی۔ایم۔ایل کا ایک Enhanced ٹیکسٹ ایڈیٹر HotDog بہت کار آمد ثابت ہو سکتا ہے۔اس کے علاوہ بہت سے کمرشل ایچ۔ٹی۔ایم۔ایل ایڈیٹرز مارکیٹ میں دستیاب ہیں جن میں Adob pagemill یا مائیکروسافٹ کا فرنٹ پیج شامل ہیں۔جو Wysiwyg یعنی“What you see is what you get“کا ماحول دیتے ہیں۔
    یہ تھا کچھ تعارف ایچ۔ٹی۔ایم۔ایل کے ساتھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اگلی مرتبہ انشاء اللہ ابتدائی کوڈنگ پر بات ہو گی۔۔۔۔۔۔اگر انتظامیہ ایک ذیلی چوپال بنا دے تو مہربانی ہو گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور کام مزید آسان ہو جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔:222:
     
  2. مبشر شاہ
    آف لائن

    مبشر شاہ ممبر

    شمولیت:
    ‏2 نومبر 2009
    پیغامات:
    2
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    علی بھائی اگلے اسباق کا شدت سے انتظار ہے
     
  3. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    علی بھائی آپ کی شیئرنگ ہمیشہ کی طرح مفید ہوتی ہے :happy:
     
  4. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    دوسری قسط کب آئے گی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں