1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ایمان، اسلام اور احسان کا باہمی رشتہ

Discussion in 'تعلیماتِ قرآن و حدیث' started by ع س ق, May 18, 2006.

  1. ع س ق
    Offline

    ع س ق ممبر

    Joined:
    May 18, 2006
    Messages:
    1,333
    Likes Received:
    25
    ایمان، اسلام اور احسان کا باہمی ر

    اِمام بخاری اور اِمام مسلم کی روایت کردہ متفق علیہ حدیث میں ہے کہ ایک روز جبریل امین علیہ السلام بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں انسانی شکل میں حاضر ہوئے اور امت کی تعلیم کےلیےعرض کیا: یا رسول اﷲ صلی اللہ علیک وسلم! مجھےایمان کےبارے میں بتائیے کہ ایمان کیا ہے؟

    حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نےفرمایا:

    اَن تُؤمِنَ بِاﷲِ وَ مَلائِکَتِہ و کُتبِہ وَ رُسُلِہ وَ الیومِ الآخرِ و تُؤمِنَ بِالقدرِ خَیرِہ و شرِہ۔
    ”(ایمان یہ ہےکہ) تو اللہ تعالیٰ، اس کےفرشتوں، اس کے(نازل کردہ) صحیفوں، اس کےرسولوں اور روز آخرت پر ایمان لائےاور ہر خیر و شر کو اللہ تعالیٰ کی طرف سےمقدر مانے۔“

    انہوں نےپھر پوچھا اسلام کیا ہے؟ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نےفرمایا:

    اَن تَشھد اَن لا اِلہ اِلا اﷲ، وَ اَنّ محمداً رسولُ اﷲِ، و تُقیم الصلاۃ، و تُؤتی الزکوٰۃ، و تصوم رمضان، و تحج البیتَ اِن استطعتَ اِلیہ سبیلا۔

    ”(اسلام یہ ہےکہ) تو اس بات کی گواہی دے کہ اللہ تعالیٰ کےسوا کوئی عبادت کےلائق نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اللہ کےرسول ہیں، (اور یہ کہ) تو نماز قائم کرےاور زکوٰۃ ادا کرے، اور تو ماہ رمضان کےروزے رکھےاور اگر استطاعت ہو تو اس کےگھر کا حج کرے۔“

    اس کےبعد جبریل امین علیہ السلام نےتیسرا سوال احسان کےبارے میں کیا تو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نےفرمایا:

    الاحسانُ اَن تَعبدَ اﷲَ کَانَّکَ تَرَاہُ، فان لَم تَکن تَرَاہُ فَانَّہ یَرَاکَ۔(١)

    ”احسان یہ ہےکہ تو اﷲ کی عبادت اس طرح کرےگویا تو اسےدیکھ رہا ہےاور اگر تو (تجھےیہ کیفیت نصیب نہیں اور اسے) نہیں دیکھ رہا تو (کم از کم یہ یقین ہی پیدا کر لےکہ) وہ تجھےدیکھ رہا ہے۔“

    حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کےاس فرمان کےمطابق احسان عبادت کی اس حالت کا نام ہےجس میں بندے کو دیدار الٰہی کی کیفیت نصیب ہوجائے یا کم از کم اس کےدل میں یہ احساس ہی جاگزین ہو جائےکہ اس کا رب اسےدیکھ رہا ہے۔

    امام نووی رحمۃ اللہ علیہ فرماتےہیں کہ ایسی حالت میں بندہ اپنی عبادت کو پورے کمال کےساتھ انجام دےگا اور اس کےظاہری ارکان و آداب کی بجا آوری اور باطنی خضوع و خشوع میں کسی چیز کی کمی نہیں کرےگا۔ الغرض عبادت کی اس اعلیٰ درجےکی حالت اور ایمان کی اس اعلیٰ کیفیت کو ”احسان“ کہتےہیں۔(٢)


    (١)
    ١۔ بخاری، الصحیح : ٤٣، رقم:
     
  2. ہما
    Offline

    ہما مشیر

    Joined:
    May 13, 2006
    Messages:
    251
    Likes Received:
    5
    ماشاءاللہ

    ماشاءاللہ، اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔ بہت اچھا اقتباس پوسٹ کیا ہے آپ نے۔
     
  3. نادیہ خان
    Offline

    نادیہ خان ممبر

    Joined:
    Jun 26, 2006
    Messages:
    827
    Likes Received:
    9
    جزاک اللہ !
     
  4. سموکر
    Offline

    سموکر ممبر

    Joined:
    May 27, 2006
    Messages:
    859
    Likes Received:
    8
    بہت ہی اچھا انتخاب ہے
     
  5. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایمان، اسلام اور احسان کا باہمی رشتہ

    السلام علیکم۔ جزاک اللہ بھائی !
    بہت ایمان افروز حدیث ہم تک پہنچائی۔ شکریہ
     
  6. بزم خیال
    Offline

    بزم خیال ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 12, 2009
    Messages:
    2,753
    Likes Received:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایمان، اسلام اور احسان کا باہمی رشتہ

    جزاک اللہ خیرا
     
  7. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایمان، اسلام اور احسان کا باہمی رشتہ

    [​IMG]
     
  8. عادل سہیل
    Offline

    عادل سہیل ممبر

    Joined:
    Jul 24, 2008
    Messages:
    410
    Likes Received:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایمان، اسلام اور احسان کا باہمی رشتہ

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
    جزاک اللہ خیرا ،
    اللہ تعالی مزید خیر کی توفیق عطا فرمائے ،و السلام علیکم۔
     

Share This Page