1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ایل سی ڈی ، مانیٹر کے ڈیڈ پکسل چیک کریں

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از ھارون رشید, ‏11 مارچ 2014۔

  1. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]مونیٹر خریدنے کے لیے مارکیٹ کا رُخ کرتے ہوئے ہماری کوشش ہوتی ہے کہ کوئی ماہر ہمارے ساتھ ہو، تاکہ ہم کوئی خراب مونیٹر خریدنے سے محفوظ رہیں۔
    سی آر ٹی مونیٹر کا زمانہ تقریباً ختم ہو چکا ہے۔ اب ہر جگہ ایل سی ڈی یا ایل ای ڈی مونیٹرز ہی دیکھنے کو ملتے ہیں۔ یہ مونیٹر کارکردگی میں بہتر اور فلیٹ اسکرین کے حامل ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ جگہ بھی کم گھیرتے ہیں اور بجلی بھی کم استعمال کرتے ہیں۔ ایل سی ڈی یا ایل ای ڈی مونیٹرز کی اسکرین چھوٹے چھوٹے پکسلز سے مل کر بنی ہوتی ہے۔ بعض اوقات ان میں سے کچھ پکسلز ڈیڈ ہو جاتے ہیں جن کی وجہ سے اسکرین پر چھوٹا سا ڈاٹ بن جاتا ہے۔ ضروری نہیں کہ ایل سی ڈی یا ایل ای ڈی پرانی ہونے کی وجہ سے یہ ڈاٹ بنتے ہیں بلکہ نئی ایل سی ڈی کے پکسلز بھی ڈیڈ ہو سکتے ہیں۔
    اگر آپ نیا ایل سی ڈی یا ایل ای ڈی مونیٹر خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں یا آپ کا مونیٹر ابھی ورانٹی میں ہے تو ’’انجرڈ پکسلز‘‘ (InjuredPixels) نامی سافٹ ویئر ضرور استعمال کریں۔ یہ سافٹ ویئر آپ کو مانیٹر کی اسکرین کے بارے میں مکمل رپورٹ فراہم کرتا ہے۔ اس سافٹ ویئر کو انسٹال کرنے کی بھی ضرورت نہیں پڑتی، اس لیے نیا مونیٹر خریدتے ہوئے آپ اس پورٹ ایبل سافٹ ویئر کی مدد سے اسے باآسانی ٹیسٹ کر سکتے ہیں۔ اس طرح آپ ایک خراب مونیٹر خریدنے سے بچ سکتے ہیں۔ یا اگر آپ کے مونیٹر کی ورانٹی ابھی ایکسپائر نہیں ہوئی تو آج ہی اسے چیک کریں اور اگر اس میں کوئی خرابی پائیں تو وقت ہاتھ سے نکلنے سے پہلے اسے تبدیل کروا لیں۔
    اگر مونیٹر کو جانچنے میں ماہر نہیں تو یہ چھوٹا سا سافٹ ویئر یو ایس بی میں اپنے ساتھ لے جائیں اور باآسانی ایک بہترین ایل سی ڈی مونیٹر تلاش کریں۔
    ڈاؤن لوڈ لنک:
    http://www.aurelify.com/injuredpixels

    (یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ جنوری 2013 میں شائع)
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں