1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ایلوویرا گھر میں لگائیں، فائدہ پائیں .... تحریر : سارہ خان

'گوشہء خواتین' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏26 اگست 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ایلوویرا گھر میں لگائیں، فائدہ پائیں .... تحریر : سارہ خان

    Alovera.jpg
    اسے چھوٹی موٹی بیماریوں کے علاج کیلئے دوا کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔پُرا نے وقتو ں میں ایلو ویرا کا استعمال عام طور پر گھر کی بوڑھی خواتین کیا کرتی تھیں،لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نئی تحقیق نے اس پودے کی بے شمار خوبیوں کو اُجاگر کیا ہے۔

    خوبصورتی کی حفاظت کے لیے ایلو ویرا کو کئی طریقوں سے گھروں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ کاسمیٹک بنانے والی کمپنیاں جو کہ مختلف قسم کی کریمیں وغیرہ بناتی ہیں وہ بھی ایلو ویرا کے استعمال کو ہی ترجیح دیتی ہیں۔آپ بھی اپنے گھروں میں ایلو ویرا کا پودا لگا کر اس سے درج ذیل فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔

    جلد کی حفاظت: ہوا میں خنکی آنے لگے تو جلد خشک اور کھردری ہونے کے ساتھ ساتھ بے رونق بھی ہو جاتی ہے۔اس کے علاوہ جلد اور ہونٹ پھٹنے بھی لگتے ہیں،جو یقینا تکلیف کا باعث بھی ہوتا ہے۔اس کا آسان علاج ایلو ویرا سے ممکن ہے۔اسے کا جیل چہرے پر لگانے سے جلد میں نمی کا توازن برقرار رہتا ہے۔جلد کے وہ خلیات جو ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکے ہوں ان کو بھی صحیح ہونے میں مدد ملے گی۔یہ عمل نہ صرف گرمیوں بلکہ خاص طور پر سردیوں میں بھی کریں۔اس سے جلد کی تازگی برقرار رہے گی۔

    جھلستی اور چکنی جلد کیلئے: ہمارا ملک ایسے خطے میں ہے جہاں کی دھوپ بے حد تیز ہے۔گھروں سے باہر نکلنے والوں کی جلد اکثر بُری طرح جھلس جاتی ہے،لہٰذا دھوپ میں جانے سے پہلے اور آنے کے بعد چہرے پر ایلو ویرا جیل ضرور لگائیں۔یہ بہترین قدرتی سن بلاک کا کام بھی دیتا ہے۔چکنی جلد بہت سے مسائل کا باعث ہوتی ہے۔ایسی جلد پر کیل،مہاسے اور دانے بہت زیادہ نکلتے ہیں۔گرمیوں میں چکنی جلد والے افراد عموماً زیادہ پریشان رہتے ہیں۔ایسے افراد کیلئے ایلو ویرا ایک قدرتی تحفہ ہے۔ایلو ویرا لگانے سے جلد میں موجود خلیے جو چکنائی خارج کرتے ہیں وہ کنٹرول ہو جاتے ہیں اور چہرے سے کم چکنائی نکلتی ہے۔ چہرے پر موجود ایلو ویرا جیل کی تہہ جلد کو گرم ہوا اور مٹی سے بچائے رکھنے میں مدد دیتی ہے۔اس سے جلد جھلسے گی نہیں اور چہرے کا رنگ بھی خرا ب نہیں ہو گا۔

    کیل مہاسوں کا علاج: کیل مہاسے جلد کے وہ مسائل ہیں جن کا شکار ہر دوسرا فرد ہے۔ایلو ویرا ان کے علاج میں بھی معاون و مدد گار ثابت ہوتا ہے۔یہ کیل مہاسوں کو ختم کر کے جلد کی خوبصورتی کا باعث بنتا ہے۔بعض اوقات کیل مہاسے اور چھائیں معدے کی خرابی،بد ہضمی یا ہارمونز کی بے ترتیبی کی وجہ سے بھی رو نما ہوتے ہیں۔اس طریقہ علاج سے ان پر قابو پا یا جا سکتا ہے۔ایلو ویرا معدے کی کمزوری اور پیٹ کی تکلیف بھی دور کرتا ہے۔

    ہاتھوں،پائوں کی حفاظت: ایلو ویرا جیل نہ صرف چہرے کی جلد بلکہ ہاتھوں اور پیروں کی حفاظت کیلئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ہاتھوں کی نمی برقرار رکھنے،اس کی رنگت صاف بنانے اور داغ دھبے دور کرنے کیلئے ایلو ویرا جیل میں تھوڑا سا لیموں کا عرق شامل کر کے مساج کریں اور خشک ہونے پر ہاتھ دھو لیں۔ دھوپ میں جانے سے پہلے ہاتھوں اور پیروں پر جیل کا ہلکا سا مساج کر لیں تو رنگت خراب نہیں ہو گی۔

    جوڑوں کے درد میں آرام: جوڑوں کی تکلیف سے پریشان افراد کے لیے ایلو ویرا جیل کا استعمال بہترین ہے۔ بس استعمال کرنے سے پہلے اپنے بلڈ پریشر کو مدِ نظر رکھیں کیونکہ ایسے افراد جن کا خون گرم ہو ان کیلئے ایلو ویرا جیل کا زیادہ استعمال نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں