1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ایسے ممالک جہاں سورج غروب نہیں ہوتا وہ روزے کیسے رکھیں گے

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏8 جون 2016۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    sunset.jpg
    ریاض (این این آئی) یورپی ملک آئس لینڈ جہاں کے مسلمان پورے 22 گھنٹے طویل روزہ رکھیں گے۔ وہاں روزے کا آغاز صبح ایک بج کر 45 منٹ پر ہوگا جبکہ افطار کا وقت نصف شب کو ہوگا، آئس لینڈ کے بعد دوسرے پر سوئیڈن ہے جہاں پر روزوں کا دورانیہ 21 گھنٹے 58 منٹ ہوگا، جس کے بعد ناروے 20 گھنٹے 45 منٹ، ڈنمارک 20 گھنٹے 21 منٹ اور ہالینڈ 19 گھنٹے 8 منٹ کے ساتھ سرفہرست ہیں۔اسی طرح دنیا میں روزے کا سب سے کم دورانیہ وسطی امریکی ملک چلی میں ہوگا جو کہ 11 گھنٹے 30 منٹ ہوگا، جس کے بعد جنوبی افریقہ ہے جہاں یہ دورانیہ 12 گھنٹے 06 منٹ ہوگا، جبکہ پاپوا نیو گنی میں 12 گھنٹے 10 منٹ، ارجنٹائن میں 12 گھنٹے 21 منٹ اور آسٹریلیا میں 12 گھنٹے 38 منٹ ہوگا۔16 سے 18 گھنٹے والے ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے جہاں کراچی میں لگ بھگ ساڑھے سولہ گھنٹے طویل روزہ ہوسکتا ہے جبکہ ہندوستان میں 17 گھنٹے 11 منٹ، مراکش میں 17 گھنٹے 12 منٹ، عراق میں 16 گھنٹے 24 منٹ، الجزائر میں ساڑھے 17 گھنٹے، میکسیکو میں لگ بھگ 17 گھنٹے، اردن میں 17 گھنٹے 31 منٹ، لبنان میں ساڑھے 17 گھنٹے، سعودی عرب میں 16 گھنٹے 13 منٹ، ایران میں 16 گھنٹے 19 منٹ، مصر میں 16 گھنٹے 6 منٹ، فلسطین میں 17 گھنٹے 39 منٹ اور امریکا میں 16 گھنٹے 44 منٹ۔بیشتر یورپی ممالک میں روزے کا دورانیہ کم از کم 18 گھنٹے ہوگا۔ایسے ممالک کے مسلمان جہاں سورج غروب نہیں ہوتا، روزہ کیسے افطار کریں گے؟ امریکی ریاست الاسکا کے علاقے جوناؤ میں مسلمان روزہ رکھنے کے بعد افطار کیسے کریں گے جہاں سورج آدھی رات کے بعد بھی آسمان پر نظر آرہا ہوتا ہے، یا فن لینڈ کے شمالی علاقوں میں جہاں موسم گرما کے دوران پورے 2 ماہ تک سورج غروب ہی نہیں ہوتا۔اس کے نتیجے میں یہاں کے مقامی علماء نے گزشتہ سال فتویٰ جاری کیا تھا کہ مقامی مسلمان کسی اور ملک کے سورج طلوع و غروب ہونے کے اوقات کے مطابق روزہ رکھ سکتے ہیں۔ اسلامک سینٹر آف ناردرن ناروے نے ایک فتویٰ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ مقامی مسلمانوں کو آپشن دیا گیا کہ اگر ناروے میں روزے کا دورانیہ بیس گھنٹوں سے تجاوز کرے تو وہ مکہ مکرمہ میں رمضان کے نظام الاوقات پر عمل کرتے ہوئے روزہ رکھ سکتے ہیں۔امریکا میں بھی علماء نے بھی اس سے ملتا جلتا فتویٰ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو مسلمان الاسکا کے انتہائی شمالی خطے میں رہتے ہیں وہ کسی اور ملک کے سورج طلوع اور غروب ہونے کے اوقات کے مطابق سحر اور افطار کرسکتے ہیں۔

    http://www.alifnews.net/news.php?id=uXlZoYxoP2eUF3o
    دنیا کے وہ پانچ مقامات جہاں سورج کبھی غروب نہیں ہوتا
    [​IMG]
    اوسلو(نیوزڈیسک)یہ دنیا اللہ پاک نے بہت خوبصورت بنائی ہے اور ایسے ایسے مقامات کی تخلیق کی ہے جنہیں دیکھ کر انسان دنگ رہ جاتا ہے۔آئیے آپ کو آج دنیا کے ان پانچ مقامات کے بارے میں بتاتے ہیں جہاں سورج کبھی غروب نہیں ہوتا اور اگر ہوتا بھی ہے تو اتنے مختصر وقت کے لئے کہ ہمیں یقین ہی نہ آئے۔
    مزیدپڑھیں:ہم گرمیوں میں زیادہ صحت مند رہتے ہیں یا سردیوں میں ،جدید تحقیق میں دلچسپ انکشاف
    ناروے
    یورپ کے شمال میں واقع یہ خوبصورت ملک ان چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں آپ کو دنیا کی ہر سہولت بہم میسر ہے اور ساتھ ہی حکومت کی جانب سے شہریوں کو سوشل سیکیورٹی کی حفاظت ہے لیکن اس کے ساتھ ہی قدرت نے ناروے کو یہ اعزاز بھی دیا ہے کہ یہاں سورج صرف چند گھنٹے کے لئے غائب ہوتا ہے۔مئی سے جولائی تک کچھ علاقے (شمالی ناروے)ایسے بھی ہیں جہاں سورج رات کو بھی آب وتاب سے چمکتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ناروے کو ’آدھی رات کے سورج کی سرزمین‘بھی کہا جاتا ہے۔
    [​IMG]
    آئس لینڈ
    شمالی بحر اوقیانوس میں واقع یہ بہت بڑا جزیرہ ہے جہاں آپ کو خوبصورت اور دلفریب مناظر،آبشاریں اور جنگلات دیکھنے کو ملیں گے۔یہاں بھی سورج کم کم ہی غروب ہوتا ہے۔
    کینیڈا
    کینیڈا کے شمال میں کئی علاقے ایسے ہیں جہاں دن کی لمبائی 22گھنٹے تک بھی ہوتی ہے۔اس وقت سے مقامی لوگ لطف اندوز ہونے کے لئے مختلف سرگرمیاں کرتے ہیں جن میں گولف کھیلنا، پہاڑوں پر چڑھنا اور مچھلیاں پکڑنا شامل ہیں۔
    [​IMG]

    سویڈن
    ناروے کا ہمسایہ ملک سویڈن بھی ان علاقوں میں شامل ہے جہاں سورج غروب نہیں ہوتا۔سویڈن کے دارلحکومت سٹاک ہوم میں سورج تقریباًرات 1بجے غروب ہونے کے بعد صرف تین گھنٹے بعد یعنی 4 بجے دوبارہ نکل آتا ہے۔
    فن لینڈ
    اسی طرح سکینڈے نیوئن کا ایک اور ملک فن لینڈ بھی اس فہرست میں شامل ہے جہاں سورج غروب نہیں ہوتا۔یہاں لوگ موسم سے لطف اندوز ہونے کے لئے سکینگ،سائیکلنگ اور پہاڑوں پر چڑھتے ہیں۔

    [​IMG]
    http://dailypakistan.com.pk/daily-bites/21-May-2015/227205
     
    سعدیہ نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. سعدیہ
    آف لائن

    سعدیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    4,590
    موصول پسندیدگیاں:
    2,393
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان کے ہمسایہ ملک "پشاور" میں بھی مفتی پوپلزئی یہی آپشن استعمال کرتے ہوئے انتہائی قریبی ملک سعودی عرب کے ساتھ رمضان و عید کرتے ہیں۔ :D:
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    کرتا رہا ہے۔ماضی میں ۔ لیکن اس دفعہ تو ایک ہی دن روزہ ہوا ہے سارے پاکستان میں
     
    سعدیہ نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. سعدیہ
    آف لائن

    سعدیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    4,590
    موصول پسندیدگیاں:
    2,393
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ کرے عید پر بھی اتفاق رائے قائم ہو
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    آمین
     
  6. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستانی55 بھائی بہت زبردست شیئرنگ
    ویسے سعدیہ جی میں نے پوپلزئی والی مسجد میں پچھلے سال اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا کہ کس طرح پروسیسنگ ہوتی ہے شہادتوں کی اگر آپ خود موجود ہوتے تو آپ بھی سب کی مخالفت کے باوجود ان کی تائید کرتے کیوں کہ قصور پوپلزئی یا انکی ٹیم کا نہیں شہادتوں کو رد نہیں کیا جا سکتا جب انکی چھان بین اور تصدیق ہو جاتی ہے
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان کے کسی شہر کو ہمسایہ ملک کا درجہ اگر کسی کراچی کے شہری نے دیا ہوتا تو اب تک اس پر را کا ایجنٹ کا فتوہ آچکا ہوتا
     
  8. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    مفتی صاحب نے تو ایسے بھی دن شہادتیں وصول کی ہیں جس دن بقول ماہر فلکیات چاند پیدا ہی نہیں ہوا تھا
     
    عبدالمطلب نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    یہ سب کہنے کی باتیں ہیں حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں
    یہ کتنے چاند ہوتےہیں جو ایک جگہ پیدا نہیں ہوتا دوسری جگہ وہ چاند گٹی چوس چکا ہوتا ہے
    ماہرین فلکیات آپ کے سامنے قرآن پر قسم کھا کر نہیں کہتے جبکہ شہادتوں سے قرآن پر شہادتیں لی جاتی ہیں
    اور ایک دو شہادتیں ہوں تو شک کی بات ہوتی مگر سینکڑوں شہادتوں کو جھٹلا نا اپنی مرضی مسلط کرنا ہوا نا
    مگر یہاں المیہ یہ ہے کہ پشاور کی کمیٹی اور صوبائی حکومت کے اعلان کے باوجود بھی مرکزی کمیٹی نا نا کی رٹ لگائے رہتے ہیں کیوں کہ پشاور والے انکی نظر میں اس قابل نہیں ہیں
    یہاں تو جب تک بچوں کے کپڑے نہیں سل جاتے عید کے چاند کا اعلان تب تک نہیں کیا جاتا معزرت کے ساتھ یہ ایک تفریحی بنیاد پر کہہ رہا ہوں
     
  10. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان کے کسی شہر کو ہمسایہ ملک کا درجہ اگر کسی کراچی کے شہری نے دیا ہوتا تو اب تک اس پر را کا ایجنٹ کا فتوہ آچکا ہوتا
    ۔

    پشاور والے انکی نظر میں اس قابل نہیں ہیں
    یہاں تو جب تک بچوں کے کپڑے نہیں سل جاتے عید کے چاند کا اعلان تب تک نہیں کیا جاتا معزرت کے ساتھ یہ ایک تفریحی بنیاد پر کہہ رہا ہوں

    بات کہاں سے کہاں پہنچا دی آپ اور بھائی مخلص انسان نے ۔
     
  11. سعدیہ
    آف لائن

    سعدیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    4,590
    موصول پسندیدگیاں:
    2,393
    ملک کا جھنڈا:
    جنکی بات آپ کررہے ہیں وہ خود سرعام ویڈیو لنک کی تقریروں میں اور انکے کارکنان خود سرعام ہندو ایجنسی "را" کا ایجنٹ ہونے کا اعتراف کرچکے ہیں۔ فتوی یا الزام تو اس پر ہوتا ہے جو خود نہ مانتا ہو۔ :ida:
    -----------------------------------------
    اور ہاں ہر موضوع میں "بھائی گیری " کی سیاست گھسیڑنا اچھی بات نہیں۔شکریہ
     
  12. سعدیہ
    آف لائن

    سعدیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    4,590
    موصول پسندیدگیاں:
    2,393
    ملک کا جھنڈا:
    میں نے ایک معروف کالم نگار کا ایک کالم پڑھا تھا جس میں انہوں نے ذاتی تجربہ بیان کیا تھا
    ایک دن وہ راولپنڈی سے سفر کرکے اکوڑہ خٹک گیا جہاں دیگر امور کے ساتھ ساتھ مولانا سمیع الحق کو ملنا بھی انکے پروگرام میں شامل تھا۔ جب وہاں ملنے پہنچے تو مولانا صاحب کے سیکرٹری نے بتایا کہ مولانا صاحب لاھور میں ہیں۔ کالم نگار سوچ میں پڑگئے کہ میں صحافی ہوں میری اطلاعات کے مطابق مولانا کو گھر یعنی اکوڑہ خٹک ہوناچاہیے ۔ لاھور کیسے پہنچ گئے؟ مزید استفسار پر سیکرٹری نے قسم کھائی " خدا کی قسم مولانا صاحب لاھور میں ہیں" ۔
    کالم نگار بازار میں دیگر امور نمٹانے گئے تو وہاں مولانا سمیع الحق سے ملاقات ہوگئی ۔ بےتکلفی تھی سو پوچھ لیا کہ آپکا سیکرٹری تو قسم کھارہا ہے کہ آپ لاھور ہیں۔ فرمایا کہ میں نے دراصل گھر میں 3 کمرے بنوا کر انکا نام، لاھور، اسلام آباد اور کراچی رکھا ہے۔ اگر کسی سے نہ ملنا ہوتو سیکرٹری قسم کھا کر بول دیتا ہے کہ مولانا کراچی، اسلام آباد یا لاھور میں ہیں۔ اس طرح قسم بھی جھوٹی نہیں ہوتی اور ہمارا مقصد بھی پورا ہوجاتا ہے۔ اور دین میں اس کی "گنجائش" ہے۔
    کالم نگار ششدر وپریشان مولانا کے ساتھ انکے گھر اندر گیا تو واقعی 3 حجرے تھے جن پر بالترتیب کراچی، اسلام آباد اور لاھور لکھا ہواتھا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    عرض کرنے کا مقصد یہ کہ مولانا لوگ قسمیں، شہادتیں ، گواہیاں اور دین کی آیتیں و حدیثیں سب اپنے اپنے مفادات کے تحت بخوبی استعمال کرلیتے ہیں جس پر ہم جیسے سادہ مسلمان باآسانی قائل ہوجاتے ہیں۔
     
  13. سعدیہ
    آف لائن

    سعدیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    4,590
    موصول پسندیدگیاں:
    2,393
    ملک کا جھنڈا:
    میری سابقہ پوسٹ سے یہ بھی نتیجہ نکلتا ہے کہ اگر کافی سارےشاہدوں نے اپنی بیگمات یا اولاد کے نام، نک نام یا گھریلو نام "چاند" رکھے ہوں تو وہ قسم کھا سکتے ہیں کہ "خدا کا قسم میں نے چاند دیکھا "
    شہادت پوری اور مفتی پوپلزئی کا اعلان ٹھاہ
     
  14. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    شاید ہم امت کے مسئلے کو مذاق میں لے جا رہے ہیں۔ قرآن کے ساتھ مسلمان مذاق نہیں کر سکتا میرا ذاتی خیال ہے

    قرآن پر ہمارا ایمان ہے آپ قسم کھا لیجئے ہم یقین کرینگے انشاء اللہ
    اگر چہ آپ جھوٹی قسم ہی کیوں نہ اٹھائیں

    باقی ہر شخص آزاد ہے اپنی سوچ میں ۔۔ میں پوپلزئی کی طرفداری نہیں کر رہا بلکہ انکے پوسیسس کی تائید کرتا ہوں

    ویسے روئیت ہلال کمیٹی میں مفتے عبدالقوی خبیث الدہر نے قندیل بلوچ کو شامل کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ خواتین کی بھی نمائندگی ہو ہاہاہاہا
     
  15. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    اس موقع پر ہم ایک شرعی حکم کے تابع ہو جاتے ہیں کہ
    ہم ظاہر پر یقین کریں یعنی اس کی قسم پر یقین کر لیں اور اس کے باطن یعنی اسکے جھوٹ کو اس کے اور اللہ کے بیچ چھوڑ دیں۔ کیوں کہ سزا اور جزا کا مالک ربّ ِ کریم ہے۔

    ہم اس شخص پر نہیں بلکہ وہ جس کی قسم کھا رہے ہیں اس کو ملحوظ ِ خاطر رکھیں
     
  16. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    شاید ہم امت کے مسئلے کو مذاق میں لے جا رہے ہیں۔ قرآن کے ساتھ مسلمان مذاق نہیں کر سکتا میرا ذاتی خیال ہے
    ویسے روئیت ہلال کمیٹی میں مفتے عبدالقوی خبیث الدہر نے قندیل بلوچ کو شامل کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ خواتین کی بھی نمائندگی ہو ہاہاہاہا
     
  17. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    آپ نے پشاور کو پڑوسی ملک شاید مذاق میں کہا ہو مگر ہمارے خان اچکزئی بھائی نے آپ کے بیان کو سنجیدگی سے لیا ہے اور اس کی تائید بھی کی ہے ، مگر ہماری بھولی آئی ایس پی آر شاید اعتکاف میں بیٹھی ہوئی ہے یا اس کو ہمارے بھائی کے علاوہ کچھ نظر ہی نہیں آتا
    تین دن میں غداری کی تین سو ایف آئی آر کاٹنے والے حوالدار بھی شاید عیدی بٹورنے میں لگے ہوئے ہیں یا ان کی جیب میں بھی حب الوطنی کے سرٹیفکٹ کی کچھ فوٹو کاپیاں موجود ہیں جسے ہمارے بہادر جرنیل جاری کرتے ہیں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    نعیم اور سعدیہ .نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. سعدیہ
    آف لائن

    سعدیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    4,590
    موصول پسندیدگیاں:
    2,393
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کی بات درست ہے۔ انصاف کا تقاضا یہی ہے کہ اچکزئی اور ملکی سرحدی تشخص پر انگلی اٹھانے والے ہر شخص کے خلاف فوری ایکشن لے کر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
     
    نعیم اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    محمود اچکزئی ۔۔۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں