1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ایران کی اپنی فوج پاکستان میں داخل کرنے کی دھمکی

'کالم اور تبصرے' میں موضوعات آغاز کردہ از شاہنوازعامر, ‏18 فروری 2014۔

  1. شاہنوازعامر
    آف لائن

    شاہنوازعامر ممبر

    شمولیت:
    ‏5 مارچ 2012
    پیغامات:
    400
    موصول پسندیدگیاں:
    287
    ملک کا جھنڈا:
    ایران کی دھمکی
    لیجئے سن لیں بی مینڈکی کو بھی زکام ہوگیا ، پہلے بھارت ،افغانستان، امریکہ ہی کافی تھا پاکستان میں کارروائیاں کرنے کے لئے کہ اب ایران بہادر نے
    بھی اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کی ٹھان لی کہ ہم بھی اپنی فوج کو پاکستان میں داخل کرسکتے ہیں ۔ایسا کیوں ہوا کہ ہمسایہ مسلم ملک نے بھی پاکستانکو دھمکی دے ڈالی اس تناظر میں اگر نظر ڈالی جائے تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ ایرانی محافظوں کا اغوا سننے میں آیا ہے کی کچھ کو قتل کردیا گیا ہے اور کچھبقول ایران بہادر کے پاکستان کے علاقہ میں ہے اور ان کو بلوچستان میں رکھا گیا ہے ایرانی فوج کا پاکستان میں داخل ہونے پاکستان کی خارجہ پالیسی میں خامیوں کا ایک واضح ثبوت موجود ہے کہ پاکستان کو ایک ناکام ریاست قرار دینے کی ناکام سازش کی کوشش ہے ۔اس مسئلہ پاکستان کے موجودہ بلوچستان کی وحدانیت کا ہے ابھی تک بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے اور ارباب اختیار اس مسئلہ کو انا پرستی بنائے بیٹھے ہیں اور سنجیدہ حل کی کوئی بھی کوشش نہیںکی جارہی ہے ۔ پہلے بھی یہ سوال اٹھایا گیا کہ آخر ایران افغانستان اور پاکستان کے ساتھ بارڈر کی سطح پر ملا ہوا ہے وہ امن کی کوششوں میں شامل کیوں نہیں ہوتا اس سوال کا سیدھا سا جواب ہے کہ ایران کے بھی افغانستان میں اپنے مفادات ہیں اور ہمارے ہمسائے بھارت کے تو بلوچستان اور علاقہ میں اپنا اثر رسوخ بڑھانے تحفظات موجود ہیں کہ اس طر ف پاکستان کہیں اپنا کنٹرول افغانستان میں حاصل نہ کرلے وجہ یہ ہے کہ ہمارا پڑوسی ملک چائناجس نے ہر برے وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے اس کے ساتھ مل کر پاکستان ان پر کنٹرو ل حاصل نہ کرلے جس سے انڈیا بہادر کے مفادات کو سنگینخطرات لاحق ہیں اور یہی مفادات ایران کے ہیں ۔ گوادر پورٹ سے چونکہ وسطی ایشیائی ریاستوں کو سیدھا راستہ جاتا ہے اور بلوچستان اور اس کے ارد گردکے علاقوں میں ترقی ہوگی اور مالی استحکام پیدا ہوگا روزگار ملے گا ایران بھی اسی لائن پر سوچ رہا ہے کہ کس طرح اپنے مفادات کو بچایا جائے اور اپنا تسلطقائم کیا جائے تو اس نے ایک نئی بات کردی بالفرظ اگر ایرانی فوج کسی طور پر بھی پاکستان میں داخل ہوگئی تو کب تک رہے گی دوسرا سوال یہ ہی کہ پاکستانی محافظ یا بلوچ جنگجو کارروائیاں کرکے ایرانی سیستان (بلوچستان) میں جاکر پناہ لیتے ہیں اور پاکستان آرمی بھی ایران سے مطالبہ کرتی ہے اور حق بجانبہوگی تو کیا ایران ان افراد کو پاکستان کے حوال کردے گا اگر نہیں کرے گا تو کیا ایران پاکستانی افراد کو تلاش کرنے کے لیئے پاک فوج کو ایرانی حددومیں داخل ہونے کی اجازت دے گا ۔ جواب نہیں میں ہوگا کہ وہ ایک خود مختار قوم ہے اس کا ماضی شاندار ہے یہ قوم اپنے پر کوئی آنچ نہیں آنے دیتی ایک متحد قوم ہے اور ہماری قوم اور اتحاد کو پارہ پارہ کردیا گیا ہے گروہوں میں تقسیم کردیا گیا ہے کہ ایران نے اتنی بڑی دھمکی دیدی لیکن اس کا ردعملابھی تک نہیں آیا ہے کیوں پاکستان اتنا گیا گزرا ہے اب بھی حکومت وقت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئے​
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    چند دن ہوئے میں مغرب کے وقت اپنے مقامی شہر سے 40 کلومیٹر دور ڈنر کے لئے گیا۔ مغرب کا وقت تھا اور میرے ایک دوست سامنے والی سیٹ پر تھے اور دوسرے پیچھے تشریف فرمان تھے۔
    گاڑی جب خم دار راستے سے گزری تو سورج غروب ہورہا تھا اور سامنے بیٹھے ہوئے ڈاکٹر صاحب کو صاف دکھائی دے رہا تھا۔ اور جب ہم سیدھی سڑک پر آئے تو سامنے دائیں طرف چاند وہی ماہ کامل دکھائی دیا۔
    میں نے پہلے چاند کو دیکھا اور پھر گردن گھما کر ڈوبتے سورج کو سرخ رنگ نہاتے ہوئے دیکھا۔
    گویا پورے 120 ڈگری کا فرق۔
    یعنی زمین کے ایک کنارے پر چاند ہے تو دوسرے پر سورج غروب ہورہا تھا۔

    ہمارے ملک کی سیاست اور خارجہ پالیسی پڑوسی اسلامی ملک کی سوچ میں بھی 120 ڈگری کا فرق ہے۔
     
    ابوازھر اور شاہنوازعامر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. شاہنوازعامر
    آف لائن

    شاہنوازعامر ممبر

    شمولیت:
    ‏5 مارچ 2012
    پیغامات:
    400
    موصول پسندیدگیاں:
    287
    ملک کا جھنڈا:
    غوری بھائی خوب اس سے بہتر کوئ جواب نہیں ہوسکتا تھا لاجواب
     
    غوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    میں اپنے وطن پر جس قدر بھی فخر کروں مجھے کم کم دکھائی دیتا ہے اور میں اپنے وطن کو ہرشے سے مقدم رکھتا ہوں اور مجھے قوی یقین ہے ہم بہت اچھے مستقبل کے حامل ہیں۔ مگر عملی سیاست، معاملہ فہمی، بہادری، شجاعت، ایمان کی شان ہمارے پڑوسی ملک میں بدرجہ اتم موجود ہے اور باوقار لوگ ہیں۔
     
    ابوازھر، نعیم اور شاہنوازعامر نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. شاہنوازعامر
    آف لائن

    شاہنوازعامر ممبر

    شمولیت:
    ‏5 مارچ 2012
    پیغامات:
    400
    موصول پسندیدگیاں:
    287
    ملک کا جھنڈا:
    غوری بھائی یہی حال میرا ہے اگر اس طرح ایک فورم پر تنطیم سازی کی جائے تو امید کی جاسکتی ہے کہ ہم پاکستانی عوام میں پاکستانیت کا شعور پیدا کرسکتے ہیں
     
    ابوازھر اور غوری .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    ہمارے ہم وطن بہت محب وطن ہے اور جو لوگ فتنہ پیدا کررہے ہیں ان کا ہم سے کوئی تعلق نہیں۔
     
    نعیم اور شاہنوازعامر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. شاہنوازعامر
    آف لائن

    شاہنوازعامر ممبر

    شمولیت:
    ‏5 مارچ 2012
    پیغامات:
    400
    موصول پسندیدگیاں:
    287
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ مجھ بہت خوشی ہوئی آپ کے خیالات جان کر انشاءاللہ پاکستان کا کوئی بھی کچھ بگاڑ نہیں سکتا جس میں آپ جیسے سپوت ہوں
     
    غوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    میں ہر پاکستانی کو اپنے سے بہتر گردانتا ہوں انشاءاللہ ہم ہوں گے کامیاب ایک دن۔۔۔
     
    شاہنوازعامر نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ پاک آپ سب کے جذبات کو سلامت رکھے۔
    اللہ کریم اپنے انسانوں کو بےبس نہیں چھوڑتا ۔ اپنے کسی نہ کسی نیک بندے کے ذریعے مایوسیوں میں بھی روشنی کی کرن ضرور دکھاتا ہے۔
    الیکشن 2013 سے کچھ پہلے بھی ایک صدائے اصلاح بلند کی گئی تھی ۔ جسے ہم نے بطورِ قوم شاید کما حقہ قابلِ توجہ نہ سمجھا ۔
    وہی پرامن صدائے انقلاب ، صدائے فلاح، صدائے عظمت و وقار ایک بار پھر بلند ہونے کو ہے۔ ہمیں اپنی گروہی، مسلکی، نظریاتی عصبیتوں سے نکل کر ایک ہوکر
    انقلاب مخالف کرپٹ ، بدعنوان، ظالم اور اسلام دشمن و وطن دشمن طاقتوں کے پراپیگنڈے کی پروا کیے بغیر ، عملی طور پر
    علم و حکمت اور دانش و بصیرت سے بھرپور اس شخصیت ، امن و امان کا علمبردار اور مکینِ گنبدِ خضری ص کے غلام کی صدا کو " موقع غنیمت " جانتے ہوئے اسکی آواز میں آواز ملانی ہوگی ۔

    کیونکہ
    عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی
    یہ خاکی اپنی فطرت میں نہ نوری ہے نہ ناری
    اور
    اٹھو میری دنیا کے غریبوں کو جگا دو
    کاخِ اُمرا کے در و دیوار ہلا دو
    سلطانیء جمہور کا آتا ہے زمانہ
    جو نقشِ کہن تم کو نظر آئے​
     
    پاکستانی55 اور شاہنوازعامر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستانی عوام نہایت پرجوش اور جذبہ ایمانی سے سرشار ہیں اور اپنی وفاداریاں وقف کرنے میں ذرا بھی تامل نہیں کرتیں۔
    ایک دور میں موجودو وزیراعظم نے لانگ مارچ کا آغاز کیا تو ہمارے غیور عوام نے بھرپور ساتھ دیکر اپنے ایمان کا اظہار کیا اور پھر
    اس سیلاب کے سامنے کوئی بھی بند نہ باندھ سکا۔

    اگر طاہر القادری صاحب صرف اللہ تعالی کی رضا حاصل کرنے کے لئے کچھ ارادہ رکھتے ہیں تو انھیں سر پر کفن باندھ کر راہنمائی کرنا ہوگی۔ مصلحتوں اور مفادات میں کچھ حاصل نہیں ہوتا۔ تاخیر اور ہچکچاہٹ کیسی؟ میری ذاتی اور ادنی رائے میں پاکستانی قوم کا لیڈر طاہر القادری صاحب نہیں ہیں۔ ( معذرت )
     
  11. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    معذرت کی کوئی بات نہیں غوری بھائی ۔ ہر کسی کو اپنی رائے رکھنے اور اسکے اظہار کا حق حاصل ہے۔
    شاید آپ درست ہی کہتے ہیں۔ کیونکہ وہ قوم جس میں شرحِ خواندگی بمشکل 25 فیصد ہو ۔ اور ڈگری ہولڈرز کی بھی دین سے آشنائی کا یہ عالم ہو کہ قل ھواللہ احد تک بھی صحیح نہ آتی ہو ۔ ایسی قوم کے لیے
    ایک انٹرنیشنل لاء میں پی ایچ ڈی ہولڈر
    1 ہزار سے زائد کتب کے مصنف
    6ہزار سے زائد موضوعات کے مقرر
    انٹرنیشنل یونیورسٹی کے بانی
    600 سکولز
    500 یتیم و بےسہارا بچوں اور 300 یتیم و بےسہارا بچیوں کے لیے یتیم خانے
    300 سے زائد ایمبولینس سروس، 250 سے زائد ڈسپنسریاں، درجنوں ہسپتال
    اور پاکستان ، بنگلہ دیش سے لے کر افریقہ میں صومالیہ و کینیا تک دکھی انسانیت کی فلاح و بہبود کے پراجیکٹس
    ایسی علمی شخصیت
    جس کی زندگی میں ہی اسکے علمی کام پر دنیا کی کم و بیش 25 پی ایچ ڈی مقالہ جات لکھے جارہے ہوں۔ جن میں 3 ڈاکٹریٹ ڈگریاں جاری بھی ہوچکی ہوں۔
    بنا کسی میڈیا یا ملک کی حمایت و مدد کے دنیا کے پہلے 50 بااثرترین افراد میں شمار ہوتا ہو۔
    عرب تا عجم اسلامی دنیا کے سکالرز جس سے علم حدیث پڑھنے کے لیے زانوئے تلمذ تہہ کرنے میں فخر جانیں
    جس کی تصانیف جامعۃ الازھر کے سرکاری نصاب میں شامل ہو چکی ہوں۔
    جس کی معاشی اصلاحات کی تصانیف ملائیشیا کے ڈاکٹر مہاتیر محمد کی ذاتی لائبریری میں استفادے کے لیے موجود ہوں۔
    اپنی کل دینی و فلاحی خدمات اور اپنی کتب و کیسٹ کی ماہانہ لاکھوں روپے کی آمدنی میں سے ایک روپیہ بھی اپنے لیے یا اپنے خاندان کے لیے لینا حرام کرچکا ہو
    جو الیکشن 2013 سے پہلے پوری قوم کی انتہائی درست سمت میں رہنمائی کرچکا ہو اور جس کی بصیرت کا اعتراف
    عمران خان سمیت درجنوںمیڈیا اینکرز، صحافی و دانشواران تسلسل کے ساتھ کرتے ہوئے کہتے جارہے ہوں
    " ڈاکٹر طاہرالقادری ٹھیک کہتے تھے "
    اور جو اس قوم کی سردمہری اور بےحسی کے باوجود اس قوم کی رہنمائی کرنے کے لیے ابھی بھی تسلسل کے ساتھ قوم کو بیدار کرنے کی کوشش میں مصروف ہے

    واقعی ایسی نابغہ روزگارشخصیت اس پاکستانی قوم کی رہنمائی کا کوئی حق نہیں رکھتی
    پاکستانی قوم کو لیڈر چاہیے نواز شریف ، زرداری ،عمران خان، جماعت اسلامی کے منور حسن، مولانہ فضل الرحمن، سمیع الحق ، الطاف حسین جیسے لوگ
    جو کرپشن کے نظام کا نہ صرف حصہ ہوں بلکہ اس میں بقدر ضرورت ہاتھ بھی کالے کرتے رہیں۔
    جو دہشتگردوں کو ختم کرنے کی نہ صلاحیت رکھتے ہوں ، نہ اہلیت اور نہ ہی عزم ۔
    نہ بھوک افلاس مایوسیوں کے گھٹا ٹوپ اندھیروں کو مزید گہرا کرتے چلے جائیں۔
    شاید پاکستانی قوم کو ایسے ہی لیڈر درکار ہیں۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    یا پھر ہم بنی اسرائیل کی طرح منتظر ہیں کہ آسمان سے فرشتہ اترے اور ہم "ہاتھ پر ہاتھ دھرے منتظرِ فردا" بیٹھے رہیں اور سب کچھ خود بخود درست ہوجائے۔
     
  12. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    آپ نے جن راہنماوں کا ذکر کیا ہے وہ سبھی تنخواہ لے رہے ہیں ان لوگوں سے جو ہمارے دشمن ہیں۔
    پہلوانی میں کچھ داؤ پیچ ایسے ہوتے ہیں جس کی جکڑ سے نکلنا ممکن نہیں ہوتا ماسوائے ہار کو قبول کرلیا جائے۔ مگر ہم 120 ممالک کے نرغے میں آنے کے باوجود بھی اپنی بقاء کی جنگ لڑرہے ہیں۔
    اس کے سہرے کا حق دار ہماری غیور عوام کے علاوہ کوئی فرد واحد نہیں ہوسکتا۔
    کہتے ہیں جلد بازی کسی نہ کسی حادثے کا سبب بنتی ہے ۔ اس لئے ہمیں فی الحال کچھ مزید وقت صبر کرنا ہے۔
    ظلم کا سیلاب اتررہا ہے، قہر کا بازار مزید ذیادہ دیر گرم نہیں رہ سکتا، حق ظاہرہوکر رہے گا اور بہت جلد ہم ہوں گے کامیاب!
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    یہاں آپ کا سوال تھا
    آپ نے خود ہی جواب مرحمت فرما دیا ۔ شکریہ
     
  14. ابوازھر
    آف لائن

    ابوازھر ممبر

    شمولیت:
    ‏17 فروری 2014
    پیغامات:
    423
    موصول پسندیدگیاں:
    465
    ملک کا جھنڈا:
    :(میں کس کو دوش دوں کیا میں نے اپنے وطن عزیز کیلے کچھ کیا نہیں میں یہ تو بڑے شوق سے کہ دیتا ہوں کہ میری جان وطن پے قربان مگر میرے وطن کو جان کی نہیں کام کی ضرورت ہے کام کام اور صرف کام :(
     
    شاہنوازعامر اور نعیم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    ہمارے ملک کا مسئلہ ہے :-

    ہماری قوم (اپنی مخصوص ترکیب [دین اسلام کے جذبے سے سرشار] کی وجہ سے)
    ہمارا محل وقوع
    ہمارا دینی جذبہ،
    ہماری شجاعت،
    ہماری غیرت اور
    ہمارا دفاع

    یہ سب بہت سے دوستوں اور دشمنوں کے آنکھوں میں کھٹک رہا ہے

    یہ سب علیحدہ علیحدہ اور اکٹھے مل کر بھیس بھیس بدل بدل کر ہمیں فنا کرنے کے درپے ہیں مگر رب کی منشاء کچھ اور ہے۔

    اس دنیا میں ہر شے اپنے انجام کو پہنچتی ہے اور ہمارے دشمنان بھی اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ 2014، 2015 یا کچھ اور وقت۔
     
    نعیم، ابوازھر اور شاہنوازعامر نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. ابوازھر
    آف لائن

    ابوازھر ممبر

    شمولیت:
    ‏17 فروری 2014
    پیغامات:
    423
    موصول پسندیدگیاں:
    465
    ملک کا جھنڈا:
    ان شا ءاللہ وقت قریب ہے
     
    شاہنوازعامر، نعیم اور غوری نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں