1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ایران سے گیس منصوبہ ختم نہیں کرینگے: شاہد خاقان

Discussion in 'خبریں' started by آصف احمد بھٹی, Jun 8, 2013.

  1. آصف احمد بھٹی
    Offline

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص Staff Member

    Joined:
    Mar 27, 2011
    Messages:
    40,593
    Likes Received:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:


    اسلام آباد(مقبول ملک / نیشن رپورٹ + نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سرکلر ڈیٹ کے خاتمے کیلئے وجوہات کا خاتمہ ضروری ہے‘ بجلی کی قیمت میں ٹارگٹڈ اضافہ کرنا ہوگا‘ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کا جائزہ لیں گے۔ وہ جمعہ کو ایوان صدر میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا سرکلر ڈیبٹ کی سب سے بڑی وجہ بجلی کی پیداواری اور صارف کو دی جانے والی قیمت میں فرق ہے۔ 16 روپے فی یونٹ میں بجلی پیدا کی جاتی ہے جبکہ اسے 9 روپے میں فروخت کیا جاتا ہے۔ کم قیمت بجلی پیدا کرنا ہوگی اور بجلی کی قیمت میں ٹارگٹڈ اضافہ بھی کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن عالمی کمٹمنٹ ہے اس کا جائزہ لیں گے۔ انہوں نے اس تاثر کو رد کر دیا کیا حکومت اس منصوبے کو ختم کر دے گی۔ دریں اثنا وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کےلئے تمام فریقین کو اعتماد میں لینگے ¾ میری سربراہی میں وزارت داخلہ کے تمام ادارے غیر متنازع ہونگے ¾ 10جون کو وزار ت داخلہ کے ماتحت اداروں کے سربراہان کو طلب کرلیا ہے ¾وفاقی حکومت صوبوں کو سپورٹ فراہم کریگی ¾ دو صوبوں میں ہماری حکومت ہے ¾ خیبر پی کے اور سندھ حکومت کےساتھ بھی بھرپور تعاون کرینگے ¾ اسلام آباد کو ملک کا ماڈل ڈسٹرکٹ بنا دینگے ۔ حلف اٹھانے کے بعد میڈیا کے نمائندوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہاکہ ہفتہ کو وزارت داخلہ جاکر تفصیلی بریفنگ لونگا۔ صوبوں کو انٹیلی جنس معلومات کی فراہمی میں کوئی کمی نہیں ہوگی اور ان سے بھرپور تعاون کیا جائیگا جبکہ صوبوں کو فیڈرل سکیورٹی فورس کی فراہمی میں تعاون کرینگے۔ چوہدری نثار علی خان نے واضح کیا کہ اسلام آباد کا آئی جی وہ شخص ہوگا جو جرائم کا خاتمہ کر نے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ اسی طرح ایف آئی اے کا سربراہ بھی غیر متنازعہ شخص ہوگا اور میری سربراہی میں وزارت داخلہ کے تمام اداروں کے سربراہ غیر متنازعہ ہونگے۔ دریں اثنا مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ اور مہنگائی پر قابو پانے کا پلان ترتیب دیدیا ہے آئی ایم ایف کے بغیر ہی ملک کو چلایا جائے گا۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ بجٹ میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ ملکی وسائل میں ہی رہتے ہوئے ملکی نظام کو چلایا جائے گا۔ حکومت نے مہنگائی پر قابو پانے کا پلان بنا لیا ہے جس کے تحت ہم بہت جلد دونوں شعبوں میں عوام کو ریلیف دیں گے۔ دریں اثنا وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے ان کی وزارت میں ،،سیکرٹ فنڈ،، کا استعمال ہوگا نہ پسند نہ پسند کی بنیاد پر ان کی وزارت میں کوئی فیصلہ ہو گا ۔ کارپوریشنوں کے سربراہوں کی تعیناتی میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں ہوگا ۔ ،،چاچے ،، ماموں،، کی حکومت نہیں ہوگی اقربا پروری کے دور کو واپس نہیں آنے دیں گے میرٹ اور صرف میرٹ ہو گا ۔جلد اطلاعات تک رسائی کا قانون وضع ہوجائے گا پنجاب اس حوالے سے پہلے ہی پیش رفت کرچکا ہے۔ جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے مشکور ہیں جنہوں نے وزارتوں اور کسی لین دین نہیں اصولوں کی بنیا د پر حکومت کو تعاون فراہم کیا ماضی گواہ ہے ہم نے ہمشہ میڈیا کا احترام کیا اپنی بساط کے مطابق اس کے ساتھ تعاون کیا ریاست کے امور میں میڈیا کی رہنمائی کو اہم سمجھتے ہیں قوم سے کچھ نہیں چھپایا جائے گا تمام حالات سے حکومتیں اگر قوم کو آگاہ رکھیں تو قوم بھی ان کی مدد کرنے پر کمر بستہ رہتی ہے انہوں نے کہا کہ یہی وزیر اعظم نوازشریف کی تمام کو ہدایت ہے کہ قوم سے کچھ بھی پوشیدہ نہ رکھا جائے۔
    بشکریہ - نوائے وقت
     

Share This Page