1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اہم بات

'تاریخِ اسلام : ماضی ، حال اور مستقبل' میں موضوعات آغاز کردہ از مجیب منصور, ‏17 جون 2007۔

  1. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    اسلام ایک بین الاقوامی مذھب ہے اس عظیم ترین مذھب میں ہر طبقہ کے انسانوں
    کے لیئے زندگی گذارنےکے طریقےاور فوائد بیان کیے گئے ہیں ،
    جو انسان بھی اسلام کے مسلمہ اصولوں کےمطابق اپنی زندگی بسر کریگا
    یقیناً وہ کامیابی کے مراتب پر پہنچ جائیگا،
    آج امتِ مسلمہ پریشانی اور مصائب کے دلدل میں پھنسی ہوئی ہے ،
    ہر فرد اور ہر گھر پریشانی کے عالم میں مبتلاہے ،سکون کا فقدان ہے
    برکت ختم ہوچکی ہے،
    اس کی بنیادی وجہ یھی ہے کہ ہم نےاسلامی تعلیمات کو چھوڑکر دنیا اور دنیا کے زیب وزینت اور فیشن کو اپنا قبلہ بنایا ہوا ہے،
    دنیا ہی کی تگو دو میں مصروفِ عمل ہیں،اور فکرِ آخرت سے ناآشنا ہیں
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    مجیب منصور بھائی ۔ آپ کی ساری باتیں بہت ہی سچائی پر مبنی اور قابل عمل ہیں۔
    اللہ تعالی ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

    صرف ایک غلط فہمی کا ازالہ کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ اسلام ایک مذہب نہیں بلکہ “دین “ ہے۔ قرآن مجید میں بھی اللہ تعالی واضح فرمایا ہے

    ان الدین عنداللہ الاسلام (القرآن)

    ترجمہ: بےشک دین (تو) اللہ کے نزدیک (صرف)‌اسلام ہی ہے

    پھر حضور اکرم :saw: پر اپنی تکمیل دین کا اعلان فرماتے ہوں قرآن میں ارشاد ہوا

    الیوم اکملت لکم دینکم ۔۔۔۔ الی آخر الایۃ

    ترجمہ: آج ہم نے تمھارے لیے تمھارا دین مکمل کر دیا۔۔۔۔

    مذہب دین کا حصہ ہے لیکن دین نہیں ہے۔ مذہب دین کا وہ حصہ ہے جو انسان کی عبادات سے متعلق ہے، بندے اور اللہ سے تعلق کی تعلیمات “مذہب“ ہے۔

    روئے زمین پر بسنے والے باقی سارے عقائد “مذہب“ ہیں۔ لیکن اسلام ایک دین ہے

    کیونکہ دین اسلام عبادات و ریاضات میں رہنمائی کرنے کے ساتھ ساتھ انسان کے ہر شعبہء حیات میں رہنمائی کرتا ہے۔ امور دنیا، کاروبار، سیاست، معیشت، معاشرت، ثقافت، تعلیم، تربیت، حکومت، عدالت، جنگ، امن، قومی و بین الاقوامی امور الغرض ہر ہر شعبہء حیات میں دین اسلام کی رہنمائی احسن و اکمل طریقے سے ملتی ہے۔

    اس لیے اسلام ایک دین ہے ۔ نہ کہ صرف مذہب

    شکریہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں