1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اہل ایمان کو معراج النبی ﷺ مبارک ہو

'مبارک باد' میں موضوعات آغاز کردہ از تانیہ, ‏6 جون 2013۔

  1. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    [​IMG]
    اہل ایمان کو معراج النبی ﷺ مبارک

    ہماری اردو کے تمام ساتھیوں کو آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عرش معلی پر بلائے جانے اوراللہ کریم کے حسن مطلق کے جلووں کا بےحجاب دیدار کرنے والی رات شبِ معراج النبی ﷺمبارک ہو

    اللھم صل علی سیدنا ومولانا محمد وعلی آلہ وصحبہ وبارک وسلم

    اللہ کریم ہمیں اپنے نبی اکرمﷺ کی محبت و تعظیم اور انکی تعلیمات پر عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

    [​IMG]
    پھرآگئی اے مومنو سُن لو شبِ معراج
    پھرآگئی اے مومنو سُن لو شبِ معراج
    اللہ نے دِکھلائی ہے تم کو شبِ معراج
    سرکار ملے جاکے ہیں اِس شب کو خدا سے
    اِس واسطے کہتے ہیں سب اِس کو شبِ معراج
    اُمت کو نمازوں کا ملا تحفہ ہے اِس میں
    ہرگز نہ تم اے مومِنو بھولو شبِ معراج
    رب نے تھا دیا حکم یہ جبرائیل ِ امیں کو
    جاؤ میرے محبوب کو لاؤ شبِ معراج
    قرآن میں خود رب نے کیا ذکر ہے اِس کا
    اِس درجہ پسند آئی ہے رب کو شبِ معراج
    حیراں تھے سب دیکھ کے یہ جن و ملک بھی
    انسان کو اور قربِ خدا ہو شبِ معراج
    کافر ہے حقیقت میں مسلمان نہیں وہ
    بہائی نہیں اِک لمحہ بھی جس کو شبِ معراج
    اے مومِنو پھر ہم کو مقدر سے ملی ہے
    خوش ہو کے سب ہی آج مناؤ شبِ معراج
    محبوب ومحب کا ہوا اِس شب میں ہے سنگم
    بے مثل ہے اعظم یہی کہہ دو شبِ معراج
    اعظم یہ ہر ایک راز سے افضل بخدا ہے
    مقبولِ خدا وند ہے سمجھو شبِ معراج

    شبِ معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالی نے اپنے محبوب اور ہمارے آقا سیدنا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے پاس عرش پر بلا "فکان قاب قوسین او ادنیٰ " کی رفعتوں پر سرفراز فرماتے ہوئے اپنا بےحجاب دیدار عطا کیا۔ امت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز اور مغفرت کے تحائف عطا کیےاور اپنے محبوب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مرتبہ کل کائنات میں بلند کردیا۔

    واقعہ معراج انسانوں کےلئے آزمائش تھی ۔ وماجعلنا الرءیا التی اریناک الافتنۃ للناس۔آپ ﷺ کو یہ مشاہدہ لوگوں کی آزمائش کےلئے کرایا گیا ۔یہ آپ ﷺکے ماننے والوں کا امتحان تھا ۔ اور اہل ایمان کی صفوں سے ان کالی بھیڑوں کو نکالنا مقصود تھا جو ذاتی مفاد کی خاطر اہل ایمان کی صفوں میں شامل ہورہے تھے ۔ یہی وہ معراج ہے جس کے انکار نے ابو الحکم کو ” ابو جہل “ بنا دیا اور جس کی تصدیق نے ابو بکر کو ” صدیق اکبر“ بنادیا ۔
    [​IMG]
    زبانِ حال ہے شاہد، زبانِ قال گواه
    کلامِ پاک خدا، بات، بات آپ کی ہے
    عروج آ پ سےتها گو تمام راتوں کا
    حقيقتاً شبِ معراج، رات آپ کی ہے
    اسی لیے ہے لقبِ پاک، سرورِ کونين
    یہ عرش وفرش یہ کُل کائنات آپ کی ہے

    آج کے اس ترقی یا فتہ دور میں جبکہ انسان ستاروں پر کمندیں ڈال رہا ہے اور زہر ہ ومریخ اور شمس وقمر کے فاصلوں کو سمیٹا جا رہا ہے ، معراج مصطفےﷺ کا منکر اپنے دامن میں ڈھٹائی اور تنگ نظری کے سوا کچھ نہیں رکھتا ۔ میزائل وکمپیوٹر کے دور میں معراج کا انکار ، اونٹو ں اور پتھروں کے زمانہ کے انسان کی اندھی تقلید کی بدترین مثال ہے ۔ معراج مصطفے ﷺ نے انسانیت کو تسخیر کائنات کا سبق دیا
    سبق ملا ہے یہ معراج مصطفے سے مجھے
    کہ عالم بشریت کی زد میں ہے گردوں


    [​IMG]

    ہم آج اس رہبر انسانیت کو سلام کرتے ہیں جس نے انسان کو یہ سبق دیا کہ تجھ پر شمس وقمر اور نجوم وسماءکی حکمرانی نہیں ہے بلکہ سارا نظام فلکی تیرے لئے غبار راہ ہے
    شب معراج ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ انسانیت کی فلاح وکامرانی اور ” تسخیرکائنات “ کا راز پیغمبر اسلام ﷺ کی غلامی اور آپکی اطاعت میں پوشیدہ ہے
    تیری معراج کہ تو لوح وقلم تک پہنچا
    میری معراج کہ میں تیرے قدم تک پہنچا
    [​IMG]
     
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
    وہ (ذات) پاک ہے جو ایک رات اپنے بندے کو مسجدالحرام یعنی (خانہٴ کعبہ) سے مسجد اقصیٰ (یعنی بیت المقدس) تک جس کے گردا گرد ہم نے برکتیں رکھی ہیں لے گیا تاکہ ہم اسے اپنی (قدرت کی) نشانیاں دکھائیں۔ بےشک وہ سننے والا (اور) دیکھنے والا ہے (۱)
    جناب رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کا رات کے وقت مسجد ِ حرام سے مسجد ِ اقصیٰ تک براق کا سفر ”اسراء“ کہلاتا ہے. مسجد ِ اقصیٰ سے آسمانوں کی طرف سدرة المنتہیٰ تک کا عروج فرمانا معراج شریف کہلاتا ہے۔
    جناب رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج جاگتے میں بدن اور روح ہر دو کے ساتھ ہوا(بخاری شریف جلد1۔صفہ 428 سے 432)
    حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس رات مجھے معراج ہوا میں حضرت موسیٰ (علیہ السلام) پر سے گزرا ،لال لمبی ریت کے پاس دیکھا تو وہ کھڑے ہوئے اپنی قبر میں نماز پڑھ رہے تھے۔ (حدیث شریف6157 صفہ66-67 جلد6 مسلم شریف)حدیث معراج میں آیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب ساتویں آسمان پر تشریف لے گے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا گیا کہ ذرا ٹھرئیےآپ صلی اللہ علیہ وسلم کا رب ابھی صلٰوۃ میں مصروف ہے۔یعنی اس صلٰوۃ میں جو اسکی شان کے لائق ہے(جلد1 صفہ429، بخاری شریف)
    فرشتوں نے پوچھا کیاخدا نے ان کو پیغام بھیجا آ ملنے کے لئے۔جبرئیل علیہ السلام نےفرمایا ہاں بھیجا۔( مسلم شریف ٖصفہ270جلد1)آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھ لیا جیسے آنکھ سے دیکھتے ہیں۔اور ایک جماعت مفسرین کی اس طرف گی ہے کہ آپ نے ظاہری آنکھوں سے خدائے تعالٰی کو دیکھااور یہی قول انس ؓاور عکرمہ اور حسن اور ربیع کا۔(نووی) (مسلم شریف صفہ 289 جلد1)
    [​IMG]
     
  3. شہباز حسین رضوی
    آف لائن

    شہباز حسین رضوی ممبر

  4. شہباز حسین رضوی
    آف لائن

    شہباز حسین رضوی ممبر

  5. عطاءالرحمن منگلوری
    آف لائن

    عطاءالرحمن منگلوری ممبر

    شب ِ معراج کی مناسبت سے حضرت واصف علی واصفؒ کے شعری کلام پرمرتب شدہ کتاب
    ’’شب راز‘‘ سے انتخاب​
    ----------------------------------------------------​
    چار سُو نُور کی برسات ہوئی آج کی رات
    احد اور احمد ﷺ کی ملاقات ہوئی آج کی رات​
    گفتگو ذات سے بالذّات ہوئی آج کی رات
    مختصر یہ کہ بڑی بات ہوئی آج کی رات​
    راکبِ وقت نے کھینچی ہے زمامِ گردِش
    حیرتِ ارض و سماوات ہوئی آج کی رات​
    یوں تو الطاف تھے سرکارﷺ پہ روزِ کن سے
    وا مگر چشمِ عنایات ہوئی آج کی رات​
    رِفعتِ عبد کو جبریلِ ؑ امیں نے دیکھا
    کیوں نہ ہو ‘رافعِ درجات ہوئی آج کی رات​
    پردئہ میم کے اندر ہے مقامِ محمود
    کاشفِ سِرِّ حجابات ہوئی آج کی رات​
    قابَ قوسَین سے دو گام ورا جا نکلا
    عقل والوں کو بڑی مات ہوئی آج کی رات​
    جُملہ ایّام سے تابندہ ہے میلاد کا دن
    جُملہ راتوں سے حسیں رات ہوئی آج کی رات​
    آج کی رات ہے عبادات کا ثمرہ واصفؔ
    حمد و تسبیح و مناجات ہوئی آج کی رات​
     
  6. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

  7. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

  8. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    [​IMG]
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

اس صفحے کو مشتہر کریں