1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اہل اسلام کو لیلۃ القدر مبارک ہو

'مبارک باد' میں موضوعات آغاز کردہ از تانیہ, ‏14 اگست 2012۔

  1. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    [​IMG]

    [​IMG][BLINK]اہل اسلام کو لیلۃ القدر مبارک ہو[​IMG][/BLINK]

    رسول كريم صلي اللہ عليہ وسلم رمضان المبارك كےآخري عشرہ ميں نماز ، اور قرآن مجيد كي تلاوت اور دعا ميں اتنا اہتمام كرتے تھے جو اس كےعلاوہ كسي اورايام ميں نہيں تھا
    [​IMG]
    امام بخاري اور مسلم رحمہ اللہ تعالي نے عائشہ رضي اللہ تعالي عنھا سے بيان كيا ہےكہ :
    جب آخري عشرہ شروع ہوجاتا تو رسول كريم صلي اللہ عليہ وسلم رات كوجاگتے اور اپنے گھروالوں كو بھي جگاتے

    [​IMG]
    رسول كريم صلي اللہ عليہ وسلم نے ايمان اور اللہ تعالي سے اجروثواب حاصل كرنے كي نيت سے ليلۃ القدر كا قيام كرنےپر ابھارا اور ترغيب دلائي ہے .
    ابوھريرہ رضي ا للہ تعالي عنہ بيان كرتےہيں كہ رسول كريم صلي اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:
    ( جس نےبھي ايمان اور احتساب كےساتھ ليلۃ القدر كا قيام كيا اس كے پہلےتمام گناہ معاف كردئے جاتےہيں ) ابن ماجۃ كےعلاوہ ايك جماعت نےاسے روايت كيا ہے.


    [​IMG]
    [​IMG]

    ليلۃ القدر ميں كہنےكےليے سب سے بہتردعاء وہ ہے جونبي كريم صلي اللہ عليہ وسلم نےعائشہ رضي اللہ تعالي عنھا كو سكھائي :


    عائشہ رضي اللہ تعالي عنھا بيان كرتي ہيں ميں نےرسول كريم صلي اللہ عليہ وسلم كوكہا مجھےيہ بتائيں كہ اگرمجھےكسي رات كا علم ہوجائے كہ يہ ليلۃ القدر ہے توميں اس رات ميں كونسي دعاء مانگوں؟


    رسول كريم صلي اللہ عليہ وسلم نےفرمايا: تم يہ دعاء كرو ( اللهم إنك عفو تحب العفو فاعف عني ) اے اللہ يقينا تو معاف كرنےوالا اور معافي كوپسند فرماتا ہے مجھےمعاف فرما دے .


    [​IMG]
    رمضان المبارك كي كسي رات كومخصوص كركےكہنا كہ يہ ليلۃ القدر ہے اس كے ليے كسي ايسي دليل كي ضرورت ہے جواس كي تخصيص كرتي ہو ليكن اتني بات ضرور ہےكہ آخري عشرہ كي طاق راتيں باقي راتوں سے ليلۃ القدر ہونے كي زيادہ احري اور اولي ہيں اور ان ميں سے بھي ستائسويں رات كے چانس زيادہ ہيں اس ليے كہ اس كےبارہ ميں متعدد احاديث وارد ہيں .
    [​IMG]
    عَنْ عَائِشَۃ - رضى اللہ عنھا - انَّ رَسُولَ اللَّہ - صلى اللہ عليہ وسلم - قَالَ تَحَرَّوْا لَيْلَۃ الْقَدْرِ فِى الْوِتْرِ مِنَ الْعَشْرِ الاوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ (رواہ البخاري)

    ترجمہ:"عائشہ رضی اللہ عنھا سے مروی ھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:شب قدر کو رمضان کے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں تلاش کرو"۔(صحیح بخاری کتاب لیلۃ القدر باب:3 حدیث:2017)

    [​IMG]
    دعاؤں کی قبولیت کا وقت ہے،میں اللہ تعالی سے دعا کرتی ہوں کہ آپکو، آپکی فیملی کو ہمیشہ اچھی صحت اور اچھی زندگی میں‌رکھے۔۔۔آپکے تمام جان و مال میں خوبصورت کامیابیاں، بابرکات کثیر،عزت و عقل، ایمانِ کامل، صحت، رزق، علم ، لمبی زندگی اور زندگی کی تمام خوشیاں جنکی آپکو خواہش ہو، اللہ تعالی آپکو سب عطا فرمائے۔۔۔آمین یا رب العالمین
    [​IMG]
    اللہ عزوجل سے التجا ہے کہ وہ پاکستان میں پھیلی ہوئی بدامنی کو ختم کرکے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنادے۔۔۔آمین
    میرے پاک پروردگار ہمیں ہمارے اہل خانہ و ہمارے تمام ساتھیوں کے والدین کو صحت و تندرستی اور ایمان کی طاقت نصیب فرما اور جن کے والدین اس دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں ان کی مغفرت فرما اوران کے درجات جنت الفردوس میں بلند فرما اور ان کی اولادوں کو نیک بنا اور ان کے لئے صدقہ جاریہ بنادے ۔۔۔ آمین
    [​IMG]
     
  2. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    جواب: اہل اسلام کو لیلۃ القدر مبارک ہو

    جزاک اللہ۔

    اللہ تعالی ہم سب کی عبادات قبول فرمائیں اور ہم سے راضی ہوجائیں۔
     
  3. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    جواب: اہل اسلام کو لیلۃ القدر مبارک ہو

    شکریہ تانیہ جی
    اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس رات کی برکتوں سے پوری طرح فیضیاب ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔۔آمین
     
  4. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    جواب: اہل اسلام کو لیلۃ القدر مبارک ہو

    جزاکم اللہ خیر ، تانیہ بہن ۔
    آپ اپنی بنائی ہوئی ہر لڑی میں موتی پرو دیتی ہیں ، آپ کی ہر لڑی نہایت ہی خوبصورت ہوتی ہے ، اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔ اور میں بھی غوری بھائی کی دُعا کو دُہراؤنگا کہ !
    اللہ تعالی ہم سب کی عبادات قبول فرمائیں اور ہم سے راضی ہوجائے ۔ آمین ۔
     
  5. سانا
    آف لائن

    سانا ناظم سٹاف ممبر

    جواب: اہل اسلام کو لیلۃ القدر مبارک ہو

    جزاک اللہ
    اللہ ہر مسلمان کے کی عبادتوں کو قبول کرئے آمیں
     
  6. bilal260
    آف لائن

    bilal260 ممبر

    جواب: اہل اسلام کو لیلۃ القدر مبارک ہو

    اللہ ہر مسلمان کے کی عبادتوں کو قبول کرئے آمین۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں