1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اہلِ ایمان کے اوصاف و علامات

Discussion in 'تعلیماتِ قرآن و حدیث' started by نعیم, Jan 28, 2014.

  1. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ٭عمر وبن الحمق رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم نے ارشاد فرما یا :اللہ رب العزت ارشاد فرماتا ہے ”بندہ اُس وقت تک ایمان کی حقیقت کو نہیں پاسکتا ،جب تک اُس کی محبت اور نفرت اللہ تبارک وتعالیٰ کے لیے ہی نہ ہوجائے پس جب وہ اللہ ہی کے لیے محبت کرنے لگے اور اللہ ہی کے لیے نفرت ،تو وہ اللہ کی طرف سے ولایت کا مستحق ہوجاتا ہے ۔اور میرے بندوں میں سے میرے اولیاء،اور میری مخلوق میں سے میرے محبوب بندے وہ ہیں جو میرا ذکر کرتے ہیں اور میں اُن کا ذکر کرتا ہوں“۔(طبرانی)

    ٭ابو ملیکہ الدارمی روایت کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا :”کوئی بندہ اُس وقت تک اپنے ایمان کو مکمل نہیں کرسکتا جب تک اپنے بھائی کے لیے بھی وہی چیز پسند نہ کرے جووہ اپنے لیے پسند کرتا ہے ۔اور جب تک کہ اُسے اپنے مذاق اور سنجیدہ پن میں بھی اللہ رب العزت کا خوف نہ ہو“۔(ابو نعیم)

    ٭حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ” کوئی بندہ اُس وقت تک اپنے ایمان کو مکمل نہیں کرسکتا جب تک کہ اُس میں تین خصلتیں پید انہ ہوجائیں ۔تنگ دستی کے باوجود( دوسروں کی بھلائی کے لئے ) خرچ کرنا ،اپنے نفس سے انصاف کرنا اور سلام کرنا “۔(الدیلمی)

    ٭حضرت عبد اللہ بن عمررضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں ”ایک شخص نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ اسلام میں کیا چیز بہتر ہے ،آپ نے ارشاد فرمایا :کھا نا کھلاﺅاور ہر ایک کو سلام کروخواہ جان پہچان ہو یا نہیں “۔(بخاری ،مسلم، ابو داﺅد ،ابن ماجہ، نسائی ،احمد)
    ٭حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت معاذ بن جبل سے ارشادفرمایا :اے معاذ بن جبل ! ایسا کوئی بندہ نہیں جو دل کے اخلاص کے ساتھ لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کی شہادت دیتا ہو۔اور اللہ تبارک وتعالیٰ اس پر جہنم کی آگ حرام نہ فرما دیں ۔حضرت معاذ نے عرض کیا یا رسول اللہ کیا میں لوگوں کو اطلاع نہ دے دوں ۔ ان کو خوشخبر ی مل جائے گی ،آپ نے فرمایا :نہیں !وہ محض اسی پر بھروسہ کرکے بیٹھ جائیں گے۔ (بخاری ومسلم،احمد)

    ٭طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا میں ایک ایسا کلمہ جانتا ہوں ،کہ جب کوئی بندہ اس کو موت کے وقت پڑھتا ہے تو اس کی روح جسم سے نکلتے وقت اس کلمے کی وجہ سے نئی زندگی پالیتی ہے۔ اور وہ کلمہ اس کے لیے قیامت کے دن نور ثابت ہوگا۔ وہ ہے لاالہ الااللہ۔(احمد ،مستدرک ،ابن ابی شیبہ)
     
  2. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ جناب اللہ پاک آپ کو ہمیشہ خوش رکھیں
     
  3. احتشام محمود صدیقی
    Offline

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    Joined:
    Apr 1, 2011
    Messages:
    4,538
    Likes Received:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
    ماشا اللہ بہت پیاری تحریر ہے۔ جزاک اللہ
     
    پاکستانی55 likes this.
  4. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ۔۔۔
    مزید حوالہ کے لئے پیش خدمت ہے مختصر مختصر:-

    سورة المؤمنون آيات 1 سے 11 تک

    قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ

    بیشک ایمان والے مراد پا گئےo

    الَّذِينَ هُمْ فِي صَلاتِهِمْ خَاشِعُونَ

    . جو لوگ اپنی نماز میں عجز و نیاز کرتے ہیں

    وَالَّذِينَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ

    اور جو بیہودہ باتوں سے (ہر وقت) کنارہ کش رہتے ہیںo

    وَالَّذِينَ هُمْ لِلزَّكَاةِ فَاعِلُونَ

    اور جو (ہمیشہ) زکوٰۃ ادا (کر کے اپنی جان و مال کو پاک) کرتے رہتے ہیںo

    وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَافِظُونَ

    اور جو (دائماً) اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرتے رہتے ہیں

    إِلاَّ عَلَى أَزْوَاجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ

    سوائے اپنی بیویوں کے یا ان باندیوں کے جو ان کے ہاتھوں کی مملوک ہیں، بیشک (احکامِ شریعت کے مطابق ان کے پاس جانے سے) ان پر کوئی ملامت نہیںo

    فَمَنِ ابْتَغَى وَرَاء ذَلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الْعَادُونَ

    پھر جو شخص ان (حلال عورتوں) کے سوا کسی اور کا خواہش مند ہوا تو ایسے لوگ ہی حد سے تجاوز کرنے والے (سرکش) ہیںo

    وَالَّذِينَ هُمْ لِأَمَانَاتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَاعُونَ

    اور جو لوگ اپنی امانتوں اور اپنے وعدوں کی پاسداری کرنے والے ہیںo

    وَالَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلَوَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ

    اور جو اپنی نمازوں کی (مداومت کے ساتھ) حفاظت کرنے والے ہیںo

    أُوْلَئِكَ هُمُ الْوَارِثُونَ

    یہی لوگ (جنت کے) وارث ہیںo

    الَّذِينَ يَرِثُونَ الْفِرْدَوْسَ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ

    یہ لوگ جنت کے سب سے اعلیٰ باغات (جہاں تمام نعمتوں، راحتوں اور قربِ الٰہی کی لذتوں کی کثرت ہوگی ان) کی وراثت (بھی) پائیں گے، وہ ان میں ہمیشہ رہیں گےo

    إِنَّ الْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمَاتِ وَالْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْقَانِتِينَ وَالْقَانِتَاتِ وَالصَّادِقِينَ وَالصَّادِقَاتِ وَالصَّابِرِينَ وَالصَّابِرَاتِ وَالْخَاشِعِينَ وَالْخَاشِعَاتِ وَالْمُتَصَدِّقِينَ وَالْمُتَصَدِّقَاتِ وَالصَّائِمِينَ وَالصَّائِمَاتِ وَالْحَافِظِينَ فُرُوجَهُمْ وَالْحَافِظَاتِ وَالذَّاكِرِينَ اللَّهَ كَثِيرًا وَالذَّاكِرَاتِ أَعَدَّ اللَّهُ لَهُم مَّغْفِرَةً وَأَجْرًا عَظِيمًا

    . بیشک مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں، اور مومن مَرد اور مومن عورتیں، اور فرمانبردار مرد اور فرمانبردار عورتیں، اور صدق والے مرد اور صدق والی عورتیں، اور صبر والے مرد اور صبر والی عورتیں، اور عاجزی والے مرد اور عاجزی والی عورتیں، اور صدقہ و خیرات کرنے والے مرد اور صدقہ و خیرات کرنے والی عورتیں اور روزہ دار مرد اور روزہ دار عورتیں، اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرنے والے مرد اور حفاظت کرنے والی عورتیں، اور کثرت سے اللہ کا ذکر کرنے والے مرد اور ذکر کرنے والی عورتیں، اللہ نے اِن سب کے لئے بخشِش اور عظیم اجر تیار فرما رکھا ہےo

    سورة آل عمران آخری آيت مبارک

    ايمان والوں کے ليۓ فلاح کا راستہ کن خصوصيات کو اپنا نے ميں ھے

    يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ اصْبِرُواْ وَصَابِرُواْ وَرَابِطُواْ وَاتَّقُواْ اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ

    اے ایمان والو! صبر کرو اور ثابت قدمی میں (دشمن سے بھی) زیادہ محنت کرو اور (جہاد کے لئے) خوب مستعد رہو، اور (ہمیشہ) اللہ کا تقوٰی قائم رکھو تاکہ تم کامیاب ہو سکوo

    مومن کی مزيد / اضاافی خصوصيات سورة التوبة آيات نمبر 71، 72

    وَالْمُؤْمِنُونَ وَالْمُؤْمِنَاتُ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاء بَعْضٍ يَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنكَرِ وَيُقِيمُونَ الصَّلاةَ وَيُؤْتُونَ الزَّكَاةَ وَيُطِيعُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ أُوْلَئِكَ سَيَرْحَمُهُمُ اللَّهُ إِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ

    اور اہلِ ایمان مرد اور اہلِ ایمان عورتیں ایک دوسرے کے رفیق و مددگار ہیں۔ وہ اچھی باتوں کا حکم دیتے ہیں اور بری باتوں سے روکتے ہیں اور نماز قائم رکھتے ہیں اور زکوٰۃ ادا کرتے ہیں اور اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اطاعت بجا لاتے ہیں، ان ہی لوگوں پر اللہ عنقریب رحم فرمائے گا، بیشک اللہ بڑا غالب بڑی حکمت والا ہ

    مومنين کے حق ميں اللہ تعالی کا سچا وعدہ

    وَعَدَ اللَّهُ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا وَمَسَاكِنَ طَيِّبَةً فِي جَنَّاتِ عَدْنٍ وَرِضْوَانٌ مِّنَ اللَّهِ أَكْبَرُ ذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ

    اللہ نے مومن مردوں اور مومن عورتوں سے جنتوں کا وعدہ فرما لیا ہے جن کے نیچے سے نہریں بہہ رہی ہیں، وہ ان میں ہمیشہ رہنے والے ہیں اور ایسے پاکیزہ مکانات کا بھی (وعدہ فرمایا ہے) جوجنت کے خاص مقام پر سدا بہار باغات میں ہیں، اور (پھر) اللہ کی رضا اور خوشنودی (ان سب نعمتوں سے) بڑھ کر ہے (جو بڑے اجر کے طور پر نصیب ہوگی)، یہی زبردست کامیابی ہے
     
  5. احتشام محمود صدیقی
    Offline

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    Joined:
    Apr 1, 2011
    Messages:
    4,538
    Likes Received:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ۔ماشااللہ
     
    پاکستانی55 likes this.
  6. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آپ سب بہت اچھی باتیں کررہے ہیں ۔ اللہ پاک آپ کی مساعیء جمیلہ کو قبول فرمائے۔
    لیکن یہ سیکشن چونکہ " تعلیماتِ قرآن و حدیث " کا ہے
    اس لیے زیادہ بہتر ہے کہ مومنین کی صفات قرآن و سنت ہی سے بیان کی جائیں۔
     
    پاکستانی55 likes this.
  7. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    اصلاح کے لئے مشکور ہوں
     
    پاکستانی55 and نعیم like this.
  8. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    عَنْ عَبْدِ اﷲِ بْنِ عَمْرٍو رضي الله عنه قَالَ : إِنَّ رَجُلاً سَأَلَ النَّبِيَّ صلي الله عليه وآله وسلم : أَيُّ المُسْلِمِيْنَ خَيْرٌ؟ قَالَ : مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُوْنَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

    ’’حضرت عبد اﷲ بن عمرو رضی اﷲ عنہما سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا : کون سا مسلمان افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ ہوں۔‘‘

    ۔البخاري في الصحيح، کتاب : الرقاق، 5 / 2379، الرقم : 6119،
    مسلم في الصحيح، کتاب : الإيمان، 1 / 65، الرقم : 39،
    ابن حبان في الصحيح، 2 / 124، الرقم : 399.
     
  9. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ العظیم

    @غوری بھائی اور @نعیم بھائی آپ کو اللہ کریم ہمیشہ رحمتوں اور برکتوں سے فیض یاب رکھیں
     
  10. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
  11. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ اور بہت شکریہ
     
    نعیم and ھارون رشید like this.

Share This Page