1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اگر ہیرو جیت جاتا تو ملک کے لیے اچھا ہوتا

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏22 نومبر 2007۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    قطع نظر عمران خان کے موجودہ سیاسی کردار کے۔

    عمران خان بہرحال ہمارا قومی ہیرو ہے جس نے پوری کرکٹ ٹیم کو اپنی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت ہمارے ملک کا نام کرکٹ کی دنیا میں ٹاپ پر پہنچایا اور ہمارے ملک کو عزت و وقار دیا۔ اور اسکے بعد شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال جیسا عظیم خدمت خلق کا ادارہ قائم کیا۔

    حالانکہ وہ خود اتنا امیر تھا کہ ساری زندگی یورپ یا امریکہ کے کسی مہنگے شہر میں محل بنا کر رہ سکتا تھا۔ ہر طرح کی عیاشی کر سکتا تھا۔ لیکن اس نے عوام کے پرزور اصرار پر ہی پاکستانی سیاست کی خاردار وادی میں قدم رکھا۔ مجھے فورٹریس سٹیڈیم کا وہ منظر آج بھی یاد ہے کہ جہاں نصرت فتح علیخان مرحوم، عمرشریف سمیت بہت سے نامور لوگ عمران خان کے کینسر ہسپتال کی مہم کے لیے جمع تھے اور مجمع عام جو شاید 40 یا 50 ہزار سے کم نہ ہوگا، نے چیخ چیخ کر عمران خان کو سیاست میں آنے کے لیے نعرے بازی کی تھی ۔

    لیکن عمران خان کو شاید یہ معلوم نہ تھا کہ ہماری قوم (اِلا ماشاءاللہ) کوفی کردار کی حامل ہے۔ ہمیں چارمنگ ہیرو تو اچھا لگتا ہے۔ ہمیں دینی علمی شخصیات بھی پسند آتی ہیں انکی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریفیں بھی کرتے ہیں۔ ایسے ہیروز کے جلسوں میں بھی جاتے ہیں۔

    ہمارے ہیرو قدم بڑھاؤ ہم تمھارے ساتھ ہیں​

    جیسے خوش کن نعرے بھی لگاتے ہیں۔ لیکن جب اس لیڈر کو ووٹ دینے کا وقت آتا ہے تو ووٹ ہم اپنی گلی میں اینٹیں لگوانے والے کو، اپنے محلے میں بجلی کے کھمبے لگانے والے کو، اپنی برادری کے چاچے مامے کے کہنے پر، اپنے وڈیرے کے حکم پر، علاقے کے کسی بدمعاش کی کلاشنکوف سے ڈر کر یا پھر جیب میں چند ہزار روپے بھر کر کسی بھی سمگلر ، بدمعاش، بے کردار، لٹیرے اور خبیث کو دے دیتے ہیں۔

    اور اگلے دن اپنے اسی محبوب ہیرو کے ہار جانے کی خبر سن کر ، چائے خانے کے بنچ پر بیٹھ کر، منہ میں پان یا سگریٹ دال کر کہتے ہیں۔

    “یہ ہیرو اگر جیت جاتا تو ہمارے ملک کے لیے بہت اچھا ہوتا“​
     
  2. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    بالکل صحیح تجزیہ ہے۔ اور بہت افسوس ہے ہم پاکستانیوں پر کہ ہم بہت ہی بےحمیت لوگ بن چکے ہی۔
     
  3. راہبر
    آف لائن

    راہبر ممبر

    شمولیت:
    ‏14 مارچ 2007
    پیغامات:
    84
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    بہت اعلیٰ۔۔۔ بہت خوب تجزیہ ہے نعیم بھائی! آپ کو تو بہترین تجزیہ نگار کا ایوارڈ ملنا چاہئے۔
     
  4. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    ہممم۔۔۔ بہت فکر انگیز اور حقائق پر مبنی تجزیہ ہے۔ ہمیں بیداریء شعور کی مہم چلا کر اس قوم کو ذاتی مفادات کے دائرے سے نکال کر اجتماعی اور قومی مفادات کے تحفظ پر ذہنی و عملی طور پر تیار کرنا ہوگا۔

    نعیم بھائی :a180:
     
  5. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    بہت ہی افسوسناک تجزیہ ہے۔ لیکن ایک ایک لفظ سے اتفاق کرتی ہوں۔ واقعی حقیقت یہی ہے۔
     
  6. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    زبردست تجزیہ ہے۔ ہماری بہت بڑی قومی خرابی کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں