1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اکیسویں صدی کا طویل ترین سورج گرہن

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از فیصل شیخ, ‏22 جولائی 2009۔

  1. فیصل شیخ
    آف لائن

    فیصل شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏6 اپریل 2007
    پیغامات:
    159
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ایشیا میں اکیسویں صدی کا طویل ترین سورج گرہن
    بدھ کے روز ایشیا میں اکیسویں صدی کا طویل ترین سورج گرہن دیکھا گیا ۔ سورج طلوع ہوتے ہی گرہن سب سے پہلے بھارت اور چین کے حصوں میں دیکھاگیا۔

    ماہرین فلکیات کے مطابق گرہن تقریباً ساڑھے چھ منٹ کے لیے اپنے عروج پر رہا جس دوران چاند مکمل طور پر سورج کے سامنے آگیا اور کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔ بڑی تعداد میں لوگوں نے خصوصی چشموں اور دوسرے آلات کے ذریعے اس تاریخی منظر کو دیکھا۔

    سورج گرہن وہ عمل ہوتا ہے جب چاند، سورج اور زمین کے درمیان سے گزرتا ہے۔ یہ اگرچہ کوئی انہونا واقعہ نہیں ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین پر اتنا طویل ترین سورج گرہن اب 2132تک نہیں دیکھا جاسکے گا۔

    جن ملکوں میں گرہن ہوا ان میں بھارت، نیپال، بھوٹان، بنگلہ دیش، چین ، جاپان، انڈونیشیا اور مارشل آئی لینڈ شامل ہیں۔پاکستان میں بھی جزوی طور پر سورج گرہن ہوا۔
     
  2. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    بھارت میں اس موقعے پر معزور بچوں‌کو گردن تک زمین میں زندہ گاڑ دیا گیا اور اس وقت بچوں نے رو رو کر اپنا برا حال کیا تھا۔۔۔۔۔مگر توہمات کے مارے ہوئے لوگوں‌کو زرا سا بھی ترس نہیں آیا۔۔۔۔۔اور تو چھوڑیں حیدرآباد، سندھ میں بھی ایک قاری صاحب نے اپنے بچی کو اسی طرح زندہ دفن کیا اور ساتھ ساتھ قرآن پرھتے رہے اور تسبیح کے دانوں پر تسبیح کرتے رہے۔
     
  3. انجم رشید
    آف لائن

    انجم رشید ممبر

    شمولیت:
    ‏27 فروری 2009
    پیغامات:
    1,681
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    اسلام علیکم
    بہت بہت شکریہ شیخ صاحب
     
  4. انجم رشید
    آف لائن

    انجم رشید ممبر

    شمولیت:
    ‏27 فروری 2009
    پیغامات:
    1,681
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    اللہ ہمیں معاف فرماے ہنود تو ہیں ہی توہمت پرست لیکن قاری صاحب تو الحمد اللہ مسلم ہیں
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جہالت اور جاہلیت۔ " قاری ، مولانا، ملا ، مولوی " کے پردوں میں چھپ نہیں سکتی ۔ :no:
     
  6. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    بجا فرمایا نعیم بھائی۔۔۔۔۔۔۔المیہ تو یہ ہے کہ لوگ ان اعلی القابات کی آڑ میں اپنی شخصیت کو چھپا کر وہ سب کچھ کرجاتے ہیں جو نہیں‌کرنے چاہییں۔
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بجا فرمایا محبوب خان بھائی ۔
    اسی لیے اللہ تعالی اور اسکے حبیب کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر مسلمان کو حصول تعلیم پر اتنا زور دیا ۔ یعنی اول تو خود علم حاصل کرو۔ مہد سے لحد تک۔ اور چاہے چین جانا پڑے اور حصول تعلیم ہر مسلمان مردو زن پر فرض قرار دیا ۔
    اسکے باوجود بھی اگر کبھی تشنگی علم نہ بجھ پائے تو پھر کہیں بھی مولاناؤں یا ملاؤں یا مولویوں کا دست نگر ہونے کی تعلیم نہیں دی۔ بلکہ فرمایا
    فسئلو اھل الذکر ان کنتم لا تعلمون (القرآن)
    اگر تم نہ جانتے ہو تو ان سے پوچھو جو یاد رکھنے والے (اہل الذکر) ہیں۔
    اہل ذکر ۔۔ اور اہل علم دو مختلف طبقے ہیں۔

    اہل علم (فقط جاننے والے) مولانا حضرات ہوتے ہیں۔ بدقسمتی سے صحیح طور پر اہل علم (فقط جاننے والے) بھی ہمارے ہاں کم یاب ہیں۔ البتہ مولوی، ملا، قاری کافی فراوانی سے پائے جاتے ہیں۔
    جبکہ
    اہل ذکر ۔۔ جان کر "مالک حقیقی" کو یاد رکھنے والے اولیائےکرام، صوفیانِ عظام، اور عالم باعمل ہوتے ہیں ۔

    والسلام
     
  8. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جہالت پڑھے لکھے لوگوں میں بھی پائی جاتی ھے اس کا ان پڑھ ہونے سے کوئی تعلق نہیں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں