1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اڈوبی ریڈر سے ہیکنگ کا خطرہ

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از شیرافضل خان, ‏11 جنوری 2007۔

  1. شیرافضل خان
    آف لائن

    شیرافضل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,610
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    اڈوبی ریڈر سے ہیکنگ کا خطرہ
    ’اڈوبی کے اس نقص کا جس سطح پر استحصال ممکن ہے، وہ باعث حیرت ہے‘
    ویب استعمال کرنے والوں پر زور دیا جارہا ہے کہ وہ اپنے اڈوبی ریڈر سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ کرلیں کیونکہ اڈوبی پروگرام کے پرانے ورژن میں ایک سکیورٹی نقص کی نشاندہی کی گئی ہے۔
    دنیا بھر میں اربوں افراد یہ سافٹ ویئراستعمال کرتے ہیں۔

    سکیورٹی کے تحقیقات کاروں کا کہنا ہے کہ کمپیوٹر ہیکر پی ڈی ایف کے اس نقص کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کمپیوٹر استعمال کرنے والے کے ہارڈ ویئر تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں جس کے ذریعے ویب صارف کو دیگر نقصانات پہنچائے جاسکتے ہیں۔

    تاہم ابھی تک اس سکیورٹی نقص کے ذریعے کسی کا کمپیوٹر ہیک کیے جانے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

    اڈوبی ریڈر کے ذریعے پی ڈی ایف دستاویزات کو براؤزر ونڈو میں کھولا جاسکتا ہے۔

    اڈوبی کا یہ نقص جرمنی میں ’کیوز کمپیوٹر کلب‘ نامی ہیکر گروپ کے سالانہ اجلاس میں سامنے آیا۔

    سیمنٹک سکیورٹی کمپنی کے تحقیقات کار ہون لو کا کہنا ہے کہ اڈوبی کے اس نقص کا جس سطح پر استحصال ممکن ہے، وہ باعث حیرت ہے۔

    اڈوبے ریڈر کا ورژن 8 اپ گریڈ کرنے سے کمپیوٹر صارف پچھلے ورژن کے نقصانات سے بچ سکتے ہیں۔

    ماخوذ بی بی سی
     
  2. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    شیر افضل بھائی۔ معلومات دینے کا شکریہ ۔۔ میں تو ابھی تک Acrobat 5 استعمال کر رہا ہوں ۔۔ آج ہی اس کو اپ ڈیٹ کرتا ہوں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں