1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اپنے ماضی کو اگر واپس بھی لا سکتے ہو تم

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏31 مارچ 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    احسان دانش

    اپنے ماضی کو اگر واپس بھی لا سکتے ہو تم
    حال کے چہرے کا ہر دھبہ مٹا سکتے ہو تم
    ملک کس گنتی میں ہے دنیا پہ چھا سکتے ہو تم
    گھن گرج توپوں کی چنگھاڑیں دبا سکتے ہو تم
    ہو جو توحید و رسالتﷺ پر تمہیں کامل یقیں
    غم کے طوفانوں میں گھر کر مسکرا سکتے ہو تم
    تم اگر دوہرائو اپنے بھولے بسرے زمزمے
    موت کے سازوں سے آوازیں ملا سکتے ہو تم
    ڈھونڈ لو اپنا اگرکھویا ہوا خلق عظیم
    آسماں جاہوں کو قدموں پر جھلا سکتے ہو تم
     

اس صفحے کو مشتہر کریں