1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آنکھ کے اشارے سے کنٹرول ہونے والا موبائل فون

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از ملک بلال, ‏7 اپریل 2013۔

  1. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    آنکھ کے اشارے سے کنٹرول ہونے والا موبائل فون


    [​IMG]

    حال ہی میں موبائل فون ساز ادارے سام سنگ نے ایسا سمارٹ فون متعارف کرایا ہے، جسے صارف چھوئے بغیر صرف اپنی آنکھوں سے کنٹرول کر سکتے ہیں۔اس نئے فون کو ’’گیلیکسی ایس فور‘‘کا نام دیا گیا ہے۔
    نیویارک میں ایک تقریب میں جنوبی کوریائی کمپنی نے فون کی بیک وقت دو مختلف کیمروں سے تصویریں لینے کی صلاحیت کا بھی مظاہرہ کیا۔تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ سام سنگ موبائل مصنوعات کے میدان میں ایپل کا سب سے بڑا حریف ہے۔گیلیکسی ایس فور اپریل کے آخر تک مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔کمپنی کے موبائل کمیونیکیشن کے سربراہ جے کے شِن کا کہنا ہے کہ یہ فون 155 ملکوں میں دستیاب ہو گا۔تعارفی تقریب کے دوران فون کی اہم خصوصیات کے بارے میں بتایا گیا،جن میں سب سے اہم فون کو چھوئے بغیر اسے کنٹرول کیے جانے کی صلاحیت ہے۔’’اسمارٹ پاز‘‘ ٹیکنالوجی کی مدد سے صارف اگر سکرین سے نظریں ہٹا لے تو فون میں چلنے والی وڈیو وہیں رک جائے گی۔اس کے علاوہ ’’سمارٹ اسکرول‘‘ صارف کی آنکھوں اور کلائیوں پر نظر رکھتا ہے اور ای میل اور دوسرے صفحات اسکرین چھوئے بغیر اسکرول کیے جاسکتے ہیں۔ٹیلی کام کے ماہر ارنسٹ ڈوکو کہتے ہیں کہ آنکھوں کے ذریعے وڈیو کنٹرول کرنے اور صفحات اسکرول کرنا بہت عمدہ ہے۔ وہ لوگ، جو ٹرینوں میں سفر کرتے ہیں ان کے لیے یہ اچھا فیچر ہے، جس کی مدد سے گیلیکسی ایس فور دوسرے فونز سے ممتاز نظر آئے گا۔تاہم، فورسٹر ریسرچ کے چارلز گولون کہتے ہیں کہ مختلف اقسام کے نئے فیچرز کی وجہ سے بعض صارف الگ تھلگ ہو جائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ بہت جدید ٹیکنالوجی ہے لیکن معلوم نہیں کہ لوگ اس میں دل چسپی لیں گے بھی یا نہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ چیزیں کتنے لوگ استعمال کریں گے۔ افتتاحی تقریب میں دکھایا گیا کہ ایک فون انگریزی سی چینی زبان میں اور چینی سے انگریزی میں ترجمہ کر سکتا ہے۔دُہرے کیمروں کی مدد سے فون کے آگے اور پیچھے کی بیک وقت تصاویر لی جا سکتی ہیں، اور اس میں تصویر لینے والے کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔کیمرے کے پیچھے والا کیمرا 13 میگا پکسل، جب کہ سامنے والا کیمرا دو میگا پکسل کی تصاویر کھینچ سکتا ہے۔فون کی اسکرین پانچ انچ ہے اور یہ ہلکا اور پتلا ہے۔اسکرین میں سام سنگ کی AMOLED HDاستعمال کی گئی ہے، جو ایس تھری کی ریزولوشن سے بہتر ہے۔
     
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    بہت زبردست شئیرنگ بلال بھائی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں