1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آم کھائیں ، صحت پائیں ..... تحریر : سارہ خان

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏18 اگست 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    آم کھائیں ، صحت پائیں ..... تحریر : سارہ خان
    mango.jpg
    پاکستان آم کی پیداوار کے حوالے سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔آم کو مٹھاس اور بہترین ذائقے کے سبب پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔ہمارے ملک میں پیدا ہونے والے آم کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ اس سے زیادہ میٹھا اور خوش ذائقہ آم دنیا بھر میں کہیں اور پیدا نہیں ہوتا۔

    آم کھانے کا سب سے اچھا وقت سہ پہر کو کھانے کے بعد کا ہے۔اسے نہار منہ صبح کھانا مناسب نہیں ہے۔کھانے سے پہلے آم کو ٹھنڈے پانی میں ڈالیں تو ٹھنڈے آم کی لذت کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔اس کی تاثیرقدرے گرم ہوتی ہے،اس لیے ایسا کہا جاتا ہے کہ اس کا اثر ٹھنڈا کرنے کے لیے اور آم سے طبی فوائد حاصل کرنے کے لیے اسے کھانے کے بعد ٹھنڈی لسی یا دودھ پئیں تو یہ جسم میں خون پیدا کر نے کاسبب بنتا ہے۔جس آم میں ریشے ہوں وہ بھار ی ہوتا ہے۔ریشہ دار آم زیادہ مفید ،ہاضم اور قبض دور کرنے والا ہوتا ہے۔آم چوسنے کے بعد دودھ پینے سے آنتوں کو بھی طاقت ملتی ہے۔آم نہ صرف غذائیت سے بھر پور ہوتا ہے بلکہ یہ پیٹ کو بھی صاف کرتا ہے اور کھانا ہضم کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔پُرا نے وقتوں میں لوگ اسے روٹی کے ساتھ کھانا پسند کرتے تھے جبکہ آج کل کھانے کے بعد منہ میٹھا کرنے کے لیے کھایا جاتا ہے۔

    آم نہایت قوت بخش پھل ہے۔یہ جسم میں خون پیدا کرتا ہے اس لیے دُبلے پتلے لوگوں کے لیے اس کا استعمال بہترین ہے۔اسے کھانے سے وزن بڑھنے لگتا ہے۔جسم میں قوت پیدا ہو تو چستی بھی آتی ہے۔جسمانی قوت کے لیے آم کا مربہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔اگر اپنا وزن بڑھانا چاہتے ہیں تو کھانے کے بعد لگا تار دو ماہ تک آم کو کھانا معمول بنا لیں۔

    دماغی کمزوری دور کرنے کے لیے بھی آم کا استعمال مفید ہے۔ایک کپ آم کا رس،اس میں ایک کپ دودھ اور ایک چمچ ادرک کا رس اور ذائقے کے مطابق چینی ملا کر ایک بار روزانہ پئیں۔اس سے دماغ کی کمزوری دور ہوتی ہے۔ذہنی کمزوری کے باعث پُرانا سر درد،آنکھوں کے آگے اندھیرا آنے جیسے مسائل بھی آم کھانے سے حل ہونے لگتے ہیں۔یہ خون صاف کرنے کے ساتھ ساتھ دل اور جگر کو قوت بھی دیتا ہے۔

    اگر گرمیوں میں ہیضہ ہو جائے تو پچیس گرام آم کے نرم نرم پتے پیس کر ایک گلاس پانی میں اُبال لیں۔جب پانی آدھا رہ جائے تو چھان کر گرم گرم دو بار پئیں۔یہ بیماری دور کرنے کے ساتھ ساتھ جسم میں طاقت بھی پیدا کرے گا۔

    دانتوں کی مضبوطی کے لیے آم کے تازہ پتے خوب چبائیں اور تھوکتے جائیں۔چند دن اس کا باقاعدہ استعمال کرنے سے ہلنے والے دانت مضبوط ہو جائیں گے،اور مسوڑھوں سے خون آنا بھی بند ہو جائے گا۔

    تپ کی بیماری یا ٹی بی جیسا مئوذی مرض لاحق ہونے کی صورت میں ایک کپ آم کے رس میں سات گرام شہد ملا کر صبح و شام روزانہ پئیں،اور اس کے علاوہ گائے کا دودھ بھی روزانہ پئیں۔اس طرح 21دن استعمال کرنے سے بے حد فائدہ ہو گا۔

    جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ آم جسم میں خون پیدا کرتا ہے او ر جسم میں خون موجود ہو تو چہرہ دلکش اور نکھرا ہوا نظر آتا ہے۔حسن و دلکشی کے لیے لگا تار آم کے استعمال سے جلد کا رنگ صاف ہو جاتا ہے،روپ نکھرنے لگتا ہے اور چہرے کی چمک میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

    زہریلے ڈنک کا علاج کرنے کے لیے آم کی گٹھلی کا پائوڈر پانی میں شامل کر کے متاثرہ جگہ پر لگانے سے درد اور جلن نہ صرف دور ہو گی بلکہ زہر کا اثر بھی دور ہونے لگے گا۔

     

اس صفحے کو مشتہر کریں