1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا صحرائے تھر میں جدار الحدید مشقوں کا معائنہ

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏16 فروری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا صحرائے تھر میں جدار الحدید مشقوں کا معائنہ

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چھور کے قریب صحرائے تھر میں جدار الحدید مشقوں کا معائنہ کیا, انہوں‌ نے افسران اور جوانوں کے تربیتی معیار کو سراہا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ یہ جنگی مشقیں صحرائی علاقوں میں جنگی استعداد کار بڑھانے کیلئے کی جا رہی ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جنگی مشقوں جدار الحدید میں انفنٹری کے دستے شرکت کر رہے ہیں۔ یہ مشقیں 28 فروری تک جاری رہیں گی۔

    آرمی چیف نے فارمیشن کی آپریشنل اور جنگی تیاریوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مشقوں میں شریک افسران اور جوانوں کے تربیتی معیار کو سراہا اور کہا کہ مسلسل تربیت اور بلند معیار امن کی ضمانت ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں