1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

انڈونیشیا زلزلہ -کل 188 ہلاک

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از وسیم, ‏1 اکتوبر 2009۔

  1. وسیم
    آف لائن

    وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2007
    پیغامات:
    953
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    جزیرہ سموا میں سونامی سے زبردست تباہی، 113 ہلاک، انڈونیشیا میں خوفناک زلزلہ، 75 افراد مارے گئے



    اپایا/ جکارتہ(جنگ نیوز) بحرالکاہل میں آنے والے زلزلے کے بعداٹھنے والی سونامی کی لہروں نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے قریب واقع جزیرے سموا اور انڈونیشیا کے جزیرہ سماٹرا میں خوفناک زلزلے نے تباہی مچا دی ہے۔ جزیرہ سموا میں 113 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ جزیرہ سماٹرا میں زلزلے سے75 افراد ہلاک ہوگئے۔متعدد دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے، ہلاک ہونے والوں میں کئی غیر ملکی بھی شامل ہیں ریکٹر اسکیل پر سونامی زلزلے کی شدت.3 8ریکارڈ کی گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق سونامی کے بعد سینکڑوں افراد لاپتہ ہیں۔ ہزاروں افراد نے اونچی جگہوں پر پناہ لے کر جان بچائی۔ سموا جزیرے میں آنے والی سونامی کی لہریں تقریباً 25فٹ تک بلند تھیں جس کے بعد ہر طرف سیلابی پانی کھڑا ہوگیا۔ سموا کے اسپتال ذرائع نے بتایا کہ تقریباً 70 دیہات سونامی کی لہروں کے راستے میں آئے۔دوسری طرف انڈونیشیا کے جزیرہ سماٹرا میں ریکٹر سکیل کے مطابق 7.9کی رفتار سے آنے والے زلزلے سے بڑے پیمانے پر عمارتیں تباہ ہو گئیں اور یاڈانگ شہر میں کئی ہوٹل تباہ ہو گئے ہوائی میں واقع سونامی وارننگ مرکز نے انڈونیشیا ملائشیا بھارت اور تھائی لینڈ میں سونامی کی وارننگ جاری کی تھی جسے بعد میں منسوخ کر دیا گیا، متاثرہ علاقوں میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد مزید سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔


    جنگ نیوز سے لیا ۔
     
  2. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    کبھی پہاڑ لاوا اگلتے تھے اب سمندر بھی انتقام پر اتر آئے ہیں
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    انا للہ وانا الیہ راجعون۔

    اللہ تعالی انسانیت پر رحم فرمائے۔ آمین
     
  4. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    اناللہ واناالیہ راجعون
     
  5. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    انا للہ وانا الیہ راجعون۔

    اللہ تعالی ہم سب پر رحم فرمائے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں