1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

انقلاب یا تبدیلی : عبوری حکومت،کڑا احتساب۔جینوئن انتخابی اصلاحات پھر الیکشن۔ حسن نثار

'کالم اور تبصرے' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏2 اگست 2014۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    انقلاب مارچ +آزادی مارچ=؟...چوراہا ۔۔۔۔۔ حسن نثار
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    چودہ اگست 2014 کو کس کس کے چودہ طبق روشن ہوں گے اور کس کس کی بتی بجھ جائے گی؟ اس کا اندازہ توتب ہی ہوگا جب اسلام آبادمیں جعلی جمہوریت اور اصلی ایجنڈے میں جوڑ پڑے گا۔ عمران خان ہو یا ڈاکٹر طاہر القادری..... اصل میں ایجنڈا ایک ہی ہے، فرق ہے تو فقط طریق کار کا کہ چاہتے دونوں ہی ’’تبدیلی‘‘ ہیں۔عمران نظام کے اندر رہ کر اسے بدلنےپر بضد ہے جبکہ طاہر القادری باہرسے اس نظام کے شیطانی قلعہ کو نیست و نابود کرنےکا خواہشمند۔جہاں تک تعلق ہے لاوارث عوام کا تو ان کی دلچسپی کا محور اس آدم خور عوام دشمن نظام کی تباہی ہے۔ کوئی اندرسے اسے تباہ کردےیاباہر سے، عوام کی صحت پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔انہیں منحوس موروثی جن جپھے سے نجات چاہئے۔ لعنت اس نظام پر جو دولت اورطاقت کو عوام تک جانے ہی نہیں دیتا۔ تمام تر ’’اختیارات‘‘اور ’’مالیات‘‘ دو ہاتھوں میں کہ نہ یہ لوکل باڈیزکی طرف آئیں نہ ملکی طاقت و دولت نیچے عوام تک پہنچے۔ابلیسیت مکمل اختیار، اقتدار اوراس کا ارتکاز چاہتی ہے۔ دولت اور طاقت کے ملکی خزانوں پرسانپ بن کر بیٹھے یہ لوگ ایک ایک پائی پر ذاتی کنٹرول کے جنون میں مبتلا ہیں تو دوسری طرف ایک چپراسی کی بھرتی اور تبدیلی پر بھی ذاتی گرفت چاہتے ہیں جیسے یہ ملک نہیں ان میں سے کسی کے باپ کی جاگیر یا کوئی راجواڑہ ہو۔ یہ عوام کےساتھ کچھ بھی شیئر کرنے کو تیار نہیں لیکن اب جمہوریت کے نام پریہ جمہور دشمن واردات دور تک جاتی دکھائی نہیںدیتی۔عوام اور اسٹیبلشمنٹ کو یہ فیصلہ کرناہوگا کہ انہیں پاکستان چاہئے یا چندخاندان؟ خزانہ ان کی ذاتی ملکیت اور گورنمنٹ فنکشنریز ان کے ذاتی ملازم۔ کئی کئی وزارتوں پر بیٹھے جیسے ان پورٹ فولیوز کے انڈوں میں سے چوزے نکال رہے ہوں۔ ایسی بدترین سول آمریت کو جمہوریت کہہ کر اس کا دفاع کوئی احمق کرسکتاہے یا اس وطن دشمن نظام کا کوئی بینی فشری اور طفیلیا جو بالواسطہ یا بلاواسطہ ان کی طرف سے پھینکی گئی ہڈیاں چبا رہا ہو یا چھیچھڑوں کی چیونگم سے لطف اندوز ہو رہاہو۔ جہاں مالی اختیار اور انتظامی اقتدار گراس روٹ لیول تک نہ پہنچنے پائے وہاں جمہوریت کا ذکر ہزیان بکنے اور کسی بے جان لاشے کو ’’زندہ‘‘ ثابت کرنے کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔​
    پاکستان کے تباہ حال عوام کو اس جہنم نما کھوبے سے نکالنے کااس کے علاوہ اور کوئی طریقہ ہی نہیں کہ.....
    اول:عبوری حکومت ہو۔
    دوم:یہ حکومت بے رحم، برق رفتار احتساب کو یقینی بنائے۔
    سوم:احتساب کے ساتھ ساتھ جینوئن انتخابی اصلاحات کی جائیں۔
    چہارم:پھر الیکشن کا ڈول ڈالا جائے۔

    جب تک کتا کنویں سے نہیں نکالاجاتا، بالٹیاں بوکے نکالنا بے سود یعنی پھر وہی بات کہ خنزیر کا گوشت کروڑوں بار بھی مشین میں ڈالو گے تو ہر بار قیمہ خنزیر کا ہی نکلے گا۔ اس شیطانی چکر کو ٹوٹنا ہوگا۔ اس ناپاک واردات کو خاک میں ملانا ہوگا کہ صرف نام ’’پاکستان‘‘ رکھنے سے پاکیزگی نصیب نہ ہوگی۔ عوام اور ملک کو مسلسل فیل کرنے والا نظام ڈی ریل نہ ہو تو دائرے کا یہ سفر اور سانپ سیڑھی کا یہ کھیل یونہی چلتا رہے گا۔
    کچھ مہربانوں کا خیال ہے کہ میں ڈاکٹر طاہر القادری کے ایجنڈے کو سپورٹ اور پروموٹ کر رہا ہوں تو میرے تمام دیرینہ قارئین اس کی گواہی دیںگے کہ میں گزشتہ 20سال سے بھی زائد عرصہ سے مختلف انداز اور پیرائے میں یہی کچھ لکھ رہا ہوں۔ جب ملک معراج خالد مرحوم و مغفور نگران وزیراعظم تھے، میں تب بھی ’’احتساب احتساب‘‘ اور ’’اصلاحات اصلاحات‘‘ چیخ رہا تھا ا ور یہاں تک کہ ان دنوں میں نے مشہور گلوکار سلمان کے لئے ایک گیت بھی لکھا جو اس نے خود کمپوز کیا اور گایا۔ اس گیت کے بول تھے
    ’’انتخاب نہیں احتساب
    ورنہ خونی انقلاب‘‘
    سو بات یہ نہیں کہ یہ کس کا ایجنڈا ہے اور یوں بھی اگر کسی کو ڈاکٹر طاہر القادری کی ٹوپی، داڑھی یا سینکڑوں کتابوں میں سے کوئی کتاب یا اس کا موضوع پسندنہیں مثلاً جو کتاب دہشت گردی پر ہے تو شیر خداحضرت علی کرم اللہ وجہہ کاوہ قول یادکرو کہ یہ مت دیکھو کون کہہ رہاہے، اس پر توجہ د و کہ کیا کہہ رہاہے؟ کوئی باشعور ، باضمیر، عوام دوست اور محب وطن شخص اس ایجنڈا سے انکار نہیں کرسکتا۔ کون ہے جو احتساب کی خواہش نہیں رکھتا؟ تو کیا چور آپس میں احتساب کریں گے؟ نہیں، یہ کام کوئی نیوٹرل پارٹی ہی کرسکتی ہے۔
    سیخ پائی اور دہائی کیسی کہ اگر اس ملک کی مین سٹریم پارٹیوں کی قیادتوں کا خیال ہے کہ ان کی اربوں ڈالرز کی کرپشن فقط افسانہ اور پروپیگنڈا ہے تو ڈرائی کلین یا زیرو میٹر ہو کر As good as new بن کر کلین چٹ کے ساتھ دوبارہ میدان میں اترنے کا اس سے بہتر موقعہ اورکیاہوسکتا ہے؟ یہ جو کمیشنوں، کک بیکوں، قرضوں میں ہیرا پھیریوں اور منی لانڈرنگ کے قصے غیرملکی مصنفین بھی کب سے لکھ رہے ہیں تو انہیں بھی شٹ اپ کال مل جائے گی۔ تب چاہو تو مغلیہ خاندان بلکہ خلافت عثمانیہ کی طرح صدیوں راج کرو۔
    رہ گیاپنکچر پلید انتخابی نظام اور ’’طاقت بذریعہ دولت، دولت بذریعہ طاقت‘‘ کی بازی گری اور ٹھگی تو یہ شایداب مزید قائم نہ رہ سکے۔ آج نہیں تو کل.....یہ چودو اگست نہ سہی تو کوئی اور سال، مہینہ اور تاریخ۔ کوئی اور عمران خان، کوئی اور ڈاکٹر طاہر القادری لیکن انسانی تاریخ کا یہ طے شدہ فیصلہ ہے کہ
    عوام کبھی مرتے نہیں
    خاندان کبھی بچتے نہیں

    اور اس سے بھی کہیں زیادہ ہولناک حقیقت یہ کہ ایسے معاملات میں جتنی تاخیر ہوتی چلی جاتی ہے، احتساب اتنا ہی یادگار اور خونخوارہوتا چلاجاتا ہے۔

    بشکریہ جنگ ادارتی صفحہ ۔
     

    منسلک کردہ فائلیں:

    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اچھی خبر ہے ۔اللہ کرے کہ کنواں جلد پاک ہو جائے آمین
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    انقلاب کے نام پر سب کا دال دلیا چل رہا ہے۔۔۔مگر عوام کے ناک میں دم کردیا گیا۔۔۔۔یقین کریں۔۔۔یہی بات ہے۔۔۔۔یا کم از کم میرا یہی خیال ہے۔۔جو غلط بھی ہوسکتا ہے۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    محبوب بھائی عوام پہلے کب سکھی تھے ۔
     
    محبوب خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    عوام سکھی نہ سہی۔۔۔۔جان سے تو نہ مارو۔۔۔۔۔یہ تو اور ظلم ہوگا۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    بھائی وہی مار رہے ہیں جن کے پاس طاقت ہے ۔غریب بیچارا تو مرنے کے لئے پیدا ہوا ہے ۔ہمارے ملک میں جس کے پاس طاقت ہے وہی اس کا استعمال کر رہے ہیں
     
  7. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    چلو ۔۔۔۔مارنے والے اور مرنے والے۔۔۔مرتے رہیں۔۔۔۔۔شاید یہی درست ہے۔۔۔۔میں سمجھ نہیں پارہا ہوں۔۔۔شاید۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    محبوب بھائی کیوں مذاق کرتے ہیں
     
  9. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    مزاق نہیں۔۔۔۔پرویز بھائی۔۔۔اپنی کم مائیگی کا اظہار کررہا ہوں۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    بھائی آپ جیسے پڑھے لکھے لوگ ہی ملک کا مستقبل ہیں ۔اور ملک کی کایا پلٹ سکتے ہیں ۔
     
  11. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    مگر اس طرح کی صورت حال دیکھ۔۔۔۔مجھ ایسے زیادہ مایوس ہونے لگتے ہیں۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    بھائی مایوسی کفر ہے۔اللہ کی ذات پر مکمل بھروسہ رکھنا چاھیے ،وقت آنے پر وہ خود انسان سے کام لیتا ہے ۔ جو بھی دنیا میں آیا ہے ایک مقصد کے لئے آیا ہے
    بغیر مقصد کے دنیا میں کوئی نہیں آیا
     
    محبوب خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    مگر مجھے میرا مقصد سمجھنے کا موقع دیے بغیر۔۔۔۔بغل میں ڈنڈا دے کر ۔۔۔ایک ایک فٹ کے کیل لگا کر باہر بھیجا جائے کہ یہی تبدیلی ہے۔۔۔۔تو یہ تبدیلی نہیں۔۔۔۔فساد ہے۔۔۔۔۔۔درست کہا آپ نے کہ اللہ کی ذات پر بھروسہ
    رکھا جائے۔۔۔۔جی بالکل بھروسہ ہے۔۔۔۔ان شاء اللہ۔۔۔۔۔سب کچھ ظاہر ہوگا۔۔۔۔۔۔زرا وقت تو گزرے۔۔۔۔لوگ سنبھلیں۔۔۔۔۔۔پلٹ کر دیکھنے کا موقع ان شاء اللہ ۔۔۔سب کو ملے گا۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    کون کہتا ہے کہ آپ ڈنڈا پکڑ لیں ۔آپ سے وقت آنے پر قدرت خود کام لے گی
     
    محبوب خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    بہت ہی خوبصورت بات کی۔
    مگر میرے ملک میں آج کل ڈنڈے ہی چل رہے ہیں۔۔۔خون بہہ رہا ہے۔۔۔آگ لگی ہوئی ہے۔۔۔۔۔بغیر پیروکار۔۔۔یا محدود۔۔۔کے رہنما بنے ہوئے ہیں۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    قدرت سے بہتری کی توقع رکھیں ۔میرا ایک مہمان آگیا ہے اس لئے اللہ حافظ
     
  17. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    یہی تو سادگی ہے جس میں ہم ایک تحریک، تنظیم کی پچھلی 33 سالہ پر امن تاریخ کو فراموش کرکے اسکے پرامن کارکنوں
    اور کرپٹ و ظالم لوگوں کے " گلو بٹوں " میں بھی فرق نہیں کرسکتے !!!
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں