1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

انسان بہت کمزور ثابت ہوا ہے.

'متفرقات' میں موضوعات آغاز کردہ از غوری, ‏29 مئی 2021۔

  1. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات
    آج کی بات...........
    انسان جب پریشان ہوتا ہے تو سہارے تلاش کرتا ہے اور جب اللہ باری تعالی اسے کامیابی سے ہمکنار فرما دیں اور اپنی عنایات نچھاور کردیں تو اس کے اندر ایک بھیانک اور رزیل شیطان عود کے آجاتا ہے.

    اچھے دنوں میں دوسروں کو کم تر اور ادنی خیال کرنے والے اپنے ماضی کو کیوں بھول جاتے ہیں؟

    جب کہ حقیقت یہ ہے کہ کوئی انسان اعلی یا ادنی نہیں اور نہ ہی ایک انسان دوسرے پہ کسی قسم کی فوقیت یا افضلیت رکھتا ہے بلکہ ایک انسان دوسرے انسان کے درد کو زائل کرنے کا سامان ہے.

    ایک انسان دوسرے انسان کا دست و بازو ہے.

    ایک انسان کبھی بڑا نہیں ہوسکتا تاوقتیکہ وہ سب سے بڑی ذات کے سامنے نہ صرف جھک جائے بلکہ اس کے احکامات پہ اس طرح عمل کرے جیسے رب اسے دیکھ رہا ہے.

    رب چاہتا ہے کہ ہم سب ایک دوسرے کو محترم جانیں. ایک دوسرے کے حقوق کی پاسداری کریں. اچھائی میں ساتھ دیں اور برائی کے خلاف صف آراء ہوجائیں اور مل کے ملک و قوم کی خدمت سرانجام دیں.

    غوری
    2 مئی 21

    نوٹ:- ہمارا رنگ و روپ الگ ہے مگر ہم ایک ماں باپ سے ہیں.

    181189225_2435236509953542_2651306493797595145_n.jpg
     

اس صفحے کو مشتہر کریں