1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

انسانی مثبت و منفی نفسیات

Discussion in 'اِعلانات، تبصرے، تجاویز، شکایات' started by معظم, Feb 26, 2008.

Thread Status:
Not open for further replies.
  1. معظم
    Offline

    معظم ممبر

    انسانی مثبت و منفی نفسیات اور تاثیر و تاثر اور تحریک و رد عمل کی بنیاد پر میں نے یہ تحقیق انجام دی۔ معذرت کے ساتھ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ میں نے اس فورم کو اپنی تحقیق میں استعمال کیا اور ایک فضول بحث چھیڑ کر میں اپنے تجربے تک پہنچا۔ برادر محترم محمدعبیداللہ نے اس مطلب کو بالکل صحیح درک کیا ہے۔ جیسا کہ آپ کہتے ہیں: [جو لفظ آپ نے بکواس کا استعمال کیا ہے یہ کیا ہے]۔ فضول بحث نہ چھیڑتا تو مجھے اندازہ کیسے ہوتا کہ دلچسپیوں کی فیصدی کیا ہے۔

    علمی دلچسپیوں کی فیصدی 67.25% ہے۔
    جبکہ فاضل دلچسپیوں کی فیصدی 32.74% ہے۔
    یہ نتائج حاصل کرنے کے بعد مجھے بڑی خوشی کا احساس ہو رہا ہے کہ علمی دلچسپیاں فاضل دلچسپیوں کے دو برابر سے بھی زیادہ ہیں۔ ایسی صورت میں اگر کوئی تحقیقی کام انجام دیا جائے تو انھیں فیصدیوں کی بنیاد پر 67.25 فیصد پڑھے لکھے لوگ اس کا استقبال کریں گے۔ کاش مجھے تھوڑا اور وقت ملتا تو میں اس تحقیق کو کچھ اور طول دیتا، لیکن شاید وقت کا تقاضا اس کے برعکس تھا۔

    آخر میں، معافی چاہتا ہوں لفظ بکواس کا استعمال کر کے لوگوں کی دل آزاری کا باعث بنا۔ میرا ہدف دلچسپیوں کی فیصدی نکالنا تھا اور کسی کی دل شکنی کرنا مقصود نہ تھا۔
     
  2. لاحاصل
    Offline

    لاحاصل ممبر

    ڈاکٹر صاحب
    ہم یہاں اچھا وقت گزارنے آتے ہیں
    اور ہماری گپ شپ کو بکواس کہنے کا آپ کا کوئ حق نہیں
    مجھے آپ کی بات بلکل پسند نہیں آئ
    آپ کے دو دو گز لمبے معلوماتی مضامین وہ ہی پڑھیں گے جنہیں ان کی ضرورت ہو گی
    آپ کو صرف اپنے شعبے میں دلچسپی ہے
    ضروری نہیں کے سب کو ہو
    اور آپ کی دلچسپی اس قدر ہے کہ اس لڑی کو بھی میڈیکل سائنس میں شروع کر دیا
    اس میں کون سی سائنس ہے؟
    میں‌سیدھی بات کرنے کی عادی ہوں
    کچھ برا لگا ہو تو معاف کیجیے گا
    شکریہ
     
  3. عقرب
    Offline

    عقرب ممبر

    محترم ڈاکٹر صاحب۔ میرا خیال ہے آپ غلطی سے یا کسی اور غصے کی وجہ سے ہماری اردو کے بقیہ سیکشنز کےلیے “بکواس“ جیسا گھٹیا الفاظ استعمال فرما گئے ہیں۔
    وگرنہ ہماری اردو کے اسلامی سیکشنز کی درجنوں لڑیوں میں مناظر کی تعداد سینکڑوں ہزاروں میں ہے۔
    اگر آپ کو اپنی ویب سائٹ نہ پڑھے جانے کا غصہ ہے تو لوگوں‌کو کسی طریقے سے ترغیب دیجئے۔
    اتنی بازاری زبان استعمال کرکے آپ خود کو ڈاکٹر تو کیا ایک بغیر ڈپلومہ ڈسپنسر بھی ثابت نہیں کررہے۔ معاف کیجئے گا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    بہتر ہے کہ یا تو آپ اپنے پیغام کی تصحیح کرکے یہ گھٹیا الفاظ بدل دیں یا پھر پیغام ہی حذف کردیں۔ وگرنہ ہم سب صارفین مل کر “ہماری اردو “ کی انتظامیہ کو شکایت کریں گے۔
     
  4. ساگراج
    Offline

    ساگراج ممبر

    لیکن ڈاکڑ صاحب اگر کوئی میڈیکل سائنس نہ پڑھنا چاہے تو کیا کرے جی؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

    ایک بات آپ کے علم کےلئے لکھ دیتا ہوں محترم ڈاکٹر صاحب وہ یہ کہ سائنسی تحقیق کے مطابق اپنے بچوں کو بھی کوئی مضمون پڑھنے پر مجبور نہیں‌کرنا چاہیے اور آپ محترم اچھے خاصے نوجوان افراد کو مجبور کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    جہاں تک ہماری ناقص رائے ہے وہ یہ کہ انسان کی گفتگو اس کے ظرف اور سوچ کی آئینہ دار ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اگر کوئی شخص کسی دوسرے کی گفتگو کو بکواس کہتا ہے اور اپنی بات کو بہترین بولتا ہے تو یہ اپنے منہ سے میاں مٹھو بننے والی بات ہوئی۔۔۔۔۔۔۔۔

    رہی بات کہ سائنس اچھا مضمون ہے یا ادب یا مذہب، تو اس پر تو کافی لمبی چوڑی بحث ہو سکتی ہے،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
     
  5. مریم سیف
    Offline

    مریم سیف ناظم خاص Staff Member

    ڈاکٹر صاحب۔۔ بہت دکھ ہوا پڑھ کر۔۔ کتنی غلط بات ہے۔۔ لکھنے سے پہلے آپ نے ایک بار بھی نہیں سوچا کہ اس سے کتنے لوگوں کو تکلیف پہنچ سکتی ہے؟؟ بہت لمبا چوڑا نہیں لکھنا چاہتی۔۔ بس اتنا کہوں گی کہ اپنی یہ پوسٹ ختم کریں۔۔ پلیزززززز۔۔
     
  6. معظم
    Offline

    معظم ممبر

    شکریہ

    اس تحقیق میں ساتھ دینے کا شکریہ
     
  7. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    السلامُ علیکم:

    ڈاکٹر معظم صاحب! کیسے ہیں‌ آپ؟

    آپ کے معلوماتی مضامین “ہماری اُردو - پیاری اُردو“ کے چند اہم اضافہ جات میں سے ہیں۔ بہت سے صارفین و ناظرین ان سے مُستفید ہو رہے ہیں اور ہوتے رہیں گے۔ جس پر میں آپ کا تہہِ دل سے مشکور ہوں۔

    ڈاکٹر صاحب! بات صرف اتنی ہے کہ آپ کے سمجھانے کا انداز تھوڑا تلخ تھا۔ یہی بات اگر آپ پیار سے سمجھاتے تو کسی کو آپ سے گلہ نہ ہوتا۔ بلکہ احساس ہوتا اور سب اس پر عمل بھی کرتے۔

    کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ بات سے بات نکلتے کچھ لڑیاں اپنے عنوان سے ہٹ جاتی ہیں۔ لیکن جب صارفین کو اِس بات کا احساس دلایا جائے تو وہ دوبارہ سے اپنے موضوع پر چل پڑتے ہیں۔

    گپ شپ اور طنز و مزاح کے علاوہ صرف چند لڑیاں ہی ہوں گی جو موضوع سے ہٹ کر گپ شپ کی نظر ہوئیں۔ اور یہ تو ہوتا ہے۔ ہر فورم پر ہوتا ہے۔ کسی کو لکھنے سے روکا تو نہیں جا سکتا۔ ہاں سمجھایا جا سکتا ہے۔

    اُمید ہے آپ خفا نہیں ہوں گے۔ میری بات کو سمجھیں گے اور باقی صارفین کو پیار سے سمجھائیں گے۔

    شکریہ۔

    (جس لڑی سے آپ نے یہ پیغامات اقتباس کئے ہیں، آپ کی شکائت پر اُس لڑی کو طنز و مزاح میں منتقل کر دیا گیا ہے۔)
     
  8. مریم سیف
    Offline

    مریم سیف ناظم خاص Staff Member

    لیکن میں نے تو میڈیکل سائنس میں کبھی کوئی ایسی ویسی بات نہیں کی۔۔ اور بھی بہت سے ممبرز نے نہیں کی ہوں گی۔۔ ڈاکٹر صاحب نے تو سب کو ایک ہی لوئن میں لگا دیا۔۔ :rona:
     
  9. مجیب منصور
    Offline

    مجیب منصور ناظم

    تندخوئی

    ڈاکٹر معظم صاحب کے بارے میں جوباتیں منتظمِ اعلیٰ جناب عبدالجبار صاحب نےذکر کی ہیں میں ان کے ساتھ اتفاق کرتاہوں ؛؛اور ڈاکٹر صاحب سے یہ گذارش کرتاہوں کہ تندخوئی اچھا عمل نہیں ہے
     
  10. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    السلام علیکم !
    ڈاکٹر معظم صاحب کا پیغام واقعی مجھے بھی انتہائی ناگوار گذرا ہے۔

    کسی کی توجہ حاصل کرنے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ آپ اسے برا بھلا کہنا شروع کردیں۔ منتظم اعلی اور دیگر صارفین کے پیغامات پڑھ کر خود ڈاکٹر صاحب کو بھی اپنی غلطی کا احساس ہوجانا چاہیئے۔ اور میں گذارش کروں گا کہ یا تو

    نمبر 1۔ ڈاکٹرصاحب خود ہی اپنے پہلے پیغام “بکواس“ کی تصحیح کر کے اسے اخلاقی حدود کے اندر کوئی الفاظ سے تبدیل فرمائیں۔

    یا پھر

    نمبر2۔ سارے پیغام کو خود حذف کر دیں۔

    یا پھر

    نمبر 3۔ منتظمین اس پیغام کو حذف کر دیں ۔

    تاکہ ہماری اردو کے صارفین کی دل شکنی کا کچھ نہ کچھ مداوا ہوسکے۔

    شکریہ
     
  11. محمدعبیداللہ
    Offline

    محمدعبیداللہ ممبر

    Re: بکواس

    معظم ہم نالائق لوگوں کے بکواس ہی سہی آپ تو ماشاء اللہ پڑھے لکھے انسان لگتے ہیں اخلاقیات سے بھی ٹچ لیا ہو گا میرا اک سوال ہے آپ سے کہ ہماری تو بکواسات ہی سہی مگر جو لفظ آپ نے بکواس کا استعمال کیا ہے یہ کیا ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
     
  12. نور
    Offline

    نور ممبر

    معاف کیجئے گا ۔ مجھے تو آپ ڈاکٹر کی بجائے خود “ذہنی مریض“ لگتے ہیں۔ :152:
     
  13. واصف حسین
    Offline

    واصف حسین ناظم Staff Member

    آپ سب تو ڈاکڑ صاحب کے پیچھے ہی پڑ گئے ہیں۔ انسان خطا کا پُتلا ہے اور غلطی کسی سے بھی ہو سکتی ہے۔ اگر آپ کو کسی کی بات ناگوار گزرے تو اسکا بہترین حل یہ ہے کہ اسے نظرانداز کر دیں۔
    اور ڈاکڑ صاحب آپ اپنی کوششیں جاری رکھیں ۔۔۔خدا نے چاہا تو لوگ سنجیدہ موضوعات پر بھی توجہ دینا شروع کر دیں گے۔
    اور ہاں ۔۔۔نصیحت کرنے کے لیے الفاظ کا استعمال بہت سوچ کر کرنا پڑتا ہے ورنہ اس بات کا خدشہ رہتا ہے کہ لوگ مخالفت برائے مخالفت شروع کر دیں کیونکہ آپ کے الفاظ ان کو راہِ فرار نہیں‌دیتے۔
     
  14. معظم
    Offline

    معظم ممبر

    تشکر و قدر دانی

    نہایت مشکور ہوں آپ لوگوں کا کہ اس تحقیق میں آپ نے ہمارا ساتھ دیا۔
     
  15. لاحاصل
    Offline

    لاحاصل ممبر

    اپنا پیغام ختم کرنے کا شکریہ ڈاکٹر صاحب
     
  16. مریم سیف
    Offline

    مریم سیف ناظم خاص Staff Member

    آپ نے اپنی پوسٹ ایڈٹ کی۔۔ دیکھ کر خوشی ہوئی۔۔ شکریہ۔۔
     
  17. نور
    Offline

    نور ممبر

    آپ نے اپنی پوسٹ ایڈٹ کرکے اچھا کیا ۔
    لیکن براہ کرم آئندہ ہماری اردو کو منتظمین کی اجازت کے بغیر اس طرح کی تجربہ گاہ مت بنائیے گا۔
    آپ کسی کے منہ پر تھپڑ مار کر یہ نہیں کہہ سکتے کہ ۔۔
    شکریہ ۔۔ میں تجربہ کر رہا تھا کہ آپ کو غصہ آتا ہے یا نہیں۔

    امید ہے آپ عقلمندی کا ثبوت دیتے ہوئے آئندہ احتیاط فرمائیں گے۔

    شکریہ ۔
     
  18. معظم
    Offline

    معظم ممبر

    محترمہ وہ پیغام تو ہم نے آزمایشی طور پہ ڈالا تھا تاکہ ہمیں یہ اندازہ ہو سکے کہ بکواس پسند اور علم پسند فیصدی کتنی ہے۔ چونکہ ہم اردو زبان میں تحقیقی کتب لکھ رہے ہیں لہذا اس آزامائش سے نتیجہ لیکر اپنی تحقیقات میں استعمال کرنا چاہتے تھے اور استعمال کریں گے۔
     
  19. معظم
    Offline

    معظم ممبر

    محترمہ ڈاکٹروں کا کام ہی تجربہ، تشخیص ، معاینہ اور آپریشن وغیرہ ہے، ایسے امور میں وقتی درد تو ہوتا ہے لیکن اس کے نفع بخش نتائج بھی ہوتے ہیں۔
     
  20. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    السلام علیکم ڈاکٹر صاحب !
    میں نور العین صاحبہ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں۔
    ڈاکٹروں کا کام بے شک تحقیق کرنا ہوتا ہے۔ لیکن آپ کسی راہ چلتے کو کہہ کر دیکھیں کہ بھئی ذرا یہاں لیٹ جاؤ میں نے چیر پھاڑ کرکے کچھ تجربات کرنے ہیں تو پھر آپ خود اندازہ کرسکتے ہیں کہ آپ کا حشر کیا ہوگا۔
    تجربات اور تحقیق کے لیے باقاعدہ ہسپتال، لیبارٹریز ہوتی ہیں۔ اور وہاں بھی مریض کی اجازت سے اسکا علاج کیا جاتا ہے۔
    آپ کسی بھی فورم کو اپنی جاگیری لیبارٹری بنا کر ان کی گفتگو کو بکواسات کہہ کر انکے جذبات مجروح کرکے آخر میں مسکرا کر یہ نہیں فرما سکتے کہ “میں تو صرف تجربہ کررہا تھا“
    کم از کم فورم کے منتظمین سے اجازت ضرور لینا چاہیئے۔
    اور ہاں نام کے ساتھ “ ڈاکٹر“ لگا لینے کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہوتا کہ آپ دنیا کے ذہین ترین انسان بن گئے ہیں اور باقی ساری دنیا آپ سے کم تر ہے۔

    والسلام علیکم
     
  21. مریم سیف
    Offline

    مریم سیف ناظم خاص Staff Member

    چلیں اب بس بھی کریں۔۔ اب تو ہو گیا نا۔۔ کیوں بات کو بڑھا رہے ہیں؟؟
     
  22. معظم
    Offline

    معظم ممبر


    کسی سماج اور معاشرے کے انداز فکر پہ جب تحقیق کیجاتی ہے تو اس کا طریقہ یہ ہے کہ ان لا علمی ہی میں کچھ معین و مشخص سوالات پیش کیے جاتے ہیں جن کے جوابات یا ان پہ ظاہر ہونے والے ری ایکشنز کے ضمن میں اظہار خیال سے آگاہ ہوکر، ان کے رویے اور انداز فکر سے آشنائی حاصل کی جاتی ہے۔ اور ان پر رپورٹ لکھی جاتی ہے۔ ہر چیز کے لئے مقیاس اور آلہ کار الگ الگ ہوتا ہے، یہ تحقیق کوئی عمل جراحی جیسی تحقیق تو نہ تھی کہ جس میں مریض یا اس کے ورثہ سے اجازت لی جاتی؟!!!



    جناب ہم نے تو کبھی نہیں کہا کہ ہم دنیا کے ذہین ترین انسان ہیں، ہم تو اردو دانوں کی بھلائی کے لئے یہ اس فرض کی انجام دہی میں مصروف ہوئے تھے ورنہ تو اپنا وقت میں کیوں ضایع کرتا، پھر بھی میں عرض کرتا ہوں کہ ہمارا جایگزین تلاش کر لیں اور میرا اندراج بند کرادیں!!!
    والسلام علیکم
     
  23. مریم سیف
    Offline

    مریم سیف ناظم خاص Staff Member

    اب ایک نئی لڑائی؟؟ یہاں سب کتنے پیار سے رہتے تھے۔۔ یہ کیا ہوتا جا رہا ہے؟؟ :rona: ۔۔ ڈاکٹر صاحب آپ خفا نہ ہوں۔۔ اور نعیم جی آپ پلیز بس کریں نا۔۔ پوسٹ ایڈٹ ہو چکی ہے۔۔ :139:
     
  24. سیف
    Offline

    سیف شمس الخاصان

    ویسے نعیم بھائی اور مریم ۔ ۔ ۔ لڑنا تو اچھی بات نہیں ہے آپ درست فرما رہے ہیں۔ کیوں نہ ڈاکٹر صاحب کے لیے بھی کوئی اسی طرح کا مقیاس آزمایا جائے ۔ ۔ ۔ اسی طرح کی کوئی تحقیق کی جائے ۔ ۔ ۔ وہ بھی برا نہیں منائیں گے۔ پھر اس تحقیق کے نتائج بھی یہیں درج کئے جا سکتے ہیں اس سے خود ڈاکٹر صاحب کو بھی ان کی اپنی ریسرچ میں مدد ملے گی۔
     
  25. مریم سیف
    Offline

    مریم سیف ناظم خاص Staff Member

    ڈاکٹر صاحب کا علاج ہو چکا۔۔ :khudahafiz:
     
  26. زمردرفیق
    Offline

    زمردرفیق ممبر

    ڈاکڑ جی :hasna:
    بکواس کے ردعمل میں پھر بکواس ہی سننے کو ملتا ہے دیکھااپ کو تجربہ مہنگا پڑ نا
     
  27. ڈاکٹر نسرین
    Offline

    ڈاکٹر نسرین ممبر

    یہاں پر اتنا ہجوم؟!!
     
  28. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    واہ !‌ آخر آپ نے اس لڑی کو چھیڑ‌ہی دیا :201:
     
  29. عقرب
    Offline

    عقرب ممبر

    نہ جانے کیوں ایسا لگتا ہے جیسے ڈاکٹر نسرین صاحبہ کو اس لڑی سے کوئی "گہری دلچسپی" تھی جو یہاں آکر خاص طور پر اس لڑی کو پھر سے چھیڑا ۔
    اور کئی مہینوں سے بند لڑی میں اچانک انہیں " اتنا ہجوم " نظر آگیا۔
    سوچیے۔۔۔ یہ کیا دلچسپ چکر ہے :soch:
     
  30. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    نہ جانے کیوں ایسا لگتا ہے جیسے ڈاکٹر نسرین صاحبہ کو اس لڑی سے کوئی "گہری دلچسپی" تھی جو یہاں آکر خاص طور پر اس لڑی کو پھر سے چھیڑا ۔
    اور کئی مہینوں سے بند لڑی میں اچانک انہیں " اتنا ہجوم " نظر آگیا۔
    سوچیے۔۔۔ یہ کیا دلچسپ چکر ہے :soch:[/quote:1ym61thg]
    کوئی بات نہیں اصلیت سامنے آہی جائے گی :yes:
     
Thread Status:
Not open for further replies.

Share This Page