1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

انسانی جسم بارے کچھ خاص باتیں

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏15 جنوری 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    انسانی جسم بارے کچھ خاص باتیں

    ٭: انسانی جسم میں سب سے بڑی ران کی ہڈی ہوتی ہے۔ یہ انسانی وزن سے 30 گنا زیادہ وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ سٹیل سے زیادہ مضبوط ہوتی ہے۔ ٭: انسانی دماغ سے اعصاب کے ذریعے جانے والے پیغام کی رفتار 200 میل فی گھنٹہ (322 کلومیٹر فی گھنٹہ) ہوتی ہے۔ ٭: ایک بالغ فرد کی 25 فیصد ہڈیاں اس کے پاؤں میں ہوتی ہیں۔ ٭: انسان کے کان اور ناک ہمیشہ بڑھتے رہتے ہیں۔ ٭: ایک انسان کے منہ میں پائے جانے والے بیکٹیریا کی تعداد دنیا کی کل انسانی آبادی سے زیادہ ہوتی ہے۔ ٭: اگر انسانی ڈی این اے کی تہوں کو کھول دیا جائے تو یہ 10 ارب میل تک پھیل جائے گا، یعنی یہ زمین سے سیارہ پلوٹو کو چھو کر واپس زمین پر آ سکتا ہے۔ ٭: ایک بالغ انسان کے ایک قدم اٹھانے پر 200 کے قریب پٹھے استعمال ہوتے ہیں۔ ٭: 70 برس کی عمر کو پہنچنے والا فرد 12000 گیلن سے زیادہ پانی پی چکا ہوتا ہے۔ ٭: انسانی چھینک 100 میل فی گھنٹہ یا اس سے بھی زیادہ رفتار سے سفر کر سکتی ہے۔ ٭: انسان جس ہاتھ سے لکھتا ہے اس کے ناخن زیادہ تیزی سے بڑھتے ہیں۔ ٭: جبڑے کا پٹھا سب سے زیادہ مضبوط ہوتا ہے۔ ٭: جگر انسانی جسم کے اندر سب سے بڑا عضو ہے اور یہ واحد عضو ہے جو نیا پیدا (ری جنریٹ) ہو سکتا ہے۔ (ترجمہ: رضوان عطا)​
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    عمدہ شئیرنگ
     
  3. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    پسند اور رائے کا شکریہ
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں