1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

انسانوں میں’ہائیٹ جین‘ کی دریافت

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از ھارون رشید, ‏3 ستمبر 2007۔

  1. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    بین الاقوامی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے کسی شخص کے قد پر اثر انداز ہونے والے ابتدائی جین کو دریافت کر لیا ہے۔
    وہ لوگ جن کے اندر دو لمبے ایچ ایم جی ٹو جین پائے جاتے ہیں ان کے قد ان افراد سے ایک سینٹی میٹر بڑے ہوتے ہیں جن میں ایچ ایم جی ٹو جین چھوٹے ہوتے ہیں۔ محقیقین کی ٹیم کا کہنا ہے کہ اس دریافت کی مدد سے قد اور بیماری کے درمیان تعلق کو سمجھنے میں بڑی مدد ملے گی۔
    نیچر جینیٹکس‘ نامی رسالے میں شائع ہونےوالی اس تحقیق میں سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اب قد کو کنٹرول کرنے والے بہت سے دیگر جینز بھی مخفی نہیں رہیں گے۔
    اگرچہ اس بات کی کافی عرصہ قبل وضاحت کی جا چکی ہے کہ جینیات کسی شحص کے قد کا تعین کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں تاہم اس عمل میں حصہ لینے والے جینز کے بارے میں ابھی تک ایک اسرار پایا جاتا تھا۔
    حالیہ تحقیق ہارڈورڈ یونیورسٹی، چلڈرنز ہاسپٹل بوسٹن، آکسفرڈ یونیورسٹی اور پینینسولا میڈیکل سکول کی مشترکہ کاوش ہے۔ انہوں نے سفید رنگت کے حامل پانچ ہزار یورپی مریضوں کے جینومز کا تجزیہ کیا جنہوں نے انہیں ذیابطیس اور دل کی بیماریوں کی طبی تحقیق کے لیے اپنے ڈی این اے کے نمونے، قد اور وزن کی تفصیلات فراہم کی تھیں۔دوران تحقیق سائنسدانوں نے یہ پتہ لگایا کہ ایچ ایم جی ٹو نامی جین میں محض ایک معمولی سی تبدیلی نے کسی شخص کے قد پر اثر ڈالا۔ نتائج کی تصدیق مزید تیس ہزار مریضوں میں اس جین کے دو اہم یکساں ورژنز کی تلاش کے بعد کی گئی۔
    اعداد و شمار کے اعتبار سے لمبی قامت کے افراد میں پروسٹیٹ گلینڈز، مثانے اور پھیپھڑے کے سرطان کا خطرہ جبکہ اس کے برخلاف کوتاہ قامت افراد میں دل کی بیماریوں کے امکانات بڑھ جاتے ہیں
    سفید رنگت کے حامل تقریباً پچیس فیصد یورپینز میں دو لمبے ایچ ایم جی ٹو جین پائے جاتے ہیں جبکہ ایک چھوٹے تناسب میں دو چھوٹے ایچ ایم جی ٹو جین موجود ہوتے ہیں۔ کسی شخص میں ایک لمبے ایچ ایم جی ٹو جین کی موجودگی سے اس کے قد میں صفر اعشاریہ پانچ سینٹی مینٹر جبکہ دو لمبے ایچ ایم جی ٹو جین کی موجودگی سے قد میں تقریباً ایک سینٹی میٹر تک اضافہ ہوتا ہے۔
    پچھلی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ ایچ ایم جی ٹو جین انسانی جسم کی بڑھوتی میں بڑا اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس جین میں غیرمعمولی اور شدید تبدیلیاں انسانوں اور چوہوں کی جسامت میں ڈرامائی ردوبدل کا سبب بنتی ہیں۔
    اعداد و شمار کے اعتبار سے لمبی قامت کے افراد میں پروسٹیٹ گلینڈز، مثانے اور پھیپھڑے کے سرطان کا خطرہ جبکہ اس کے برخلاف کوتاہ قامت افراد میں دل کی بیماریوں کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
    حالیہ تحقیق سے حاصل نتائج کے بارے میں ہارڈورڈ یونیورسٹی میں جینیاتی سائنس کے ایک ماہر پروفیسر جوئل ہرسہارن کا کہنا تھا کہ’یہ پہلے قابل قبول نتائج ہیں جو اس بات کی وضاحت کرتے ہیں ڈی این اے انسان کے قد میں معمولی تبدیلیاں پر کس طرح سے اثر انداز ہو سکتے ہیں‘۔
    ان کا کہنا تھا کہ ’قد ایک پیچیدہ امتیازی خصوصیت ہے جس کے پیچھے کئی قسم کے جنیاتی اور غیر جنیاتی عناصر کارفرما ہوتے ہیں۔ ان نتائج سے ہمیں سرطان، ذیابطیس اور دوسری انسانی بیماریوں کے بارے میں اہم معلومات حاصل ہو سکتی ہیں۔‘

    http://www.bbc.co.uk/urdu/science/story ... e_rs.shtml
     
  2. Admin
    آف لائن

    Admin منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اگست 2006
    پیغامات:
    687
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    اچھا ؟؟؟؟
     
  3. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    اچھی معلوماتی شیئرنگ ہے :happy:
     
  4. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    یہ میں نے کب لکھا :soch:
     
  5. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جب آپ صرف ہارون تھے :yes:
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    کاپی پیسٹ سے پہلے انسان پڑھ لیا کرے تو یاد رہ جاتا ہے۔ :hasna: :hasna: :hpy: :hpy:
    :a191: ہارون بھائی ۔ غصہ نہ کیجئے گا۔ :a191:
     
  7. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    یاد آگیا بی بی سی سے کاپی کیا تھا :143:
     
  8. جمیل جی
    آف لائن

    جمیل جی ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    3,822
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    ملک کا جھنڈا:
    معلوماتی کالم ہے ۔ شئیر کرنے کے لیئے شُکریہ ھارون بھائی ۔
     
  9. نعیم الر حمن64
    آف لائن

    نعیم الر حمن64 مہمان

    بھائی کچھ اپنے پاس سے بھی لکھ دیتے چلو کاروائی ہی پوری ہو جاتی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں