1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

** اندھیرے اور مشعل راہ **

'تعلیماتِ قرآن و حدیث' میں موضوعات آغاز کردہ از کارتوس خان, ‏13 جنوری 2007۔

  1. کارتوس خان
    آف لائن

    کارتوس خان ممبر

    شمولیت:
    ‏9 جنوری 2007
    پیغامات:
    24
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

    اندھیرے اور مشعل راہ

    اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔وبعد!۔

    اس حقیقت کو تسلیم کئے بغیر کوئی چارہ نہیں کہ، دنیا کی یہ (عارضی) زندگی ختم ہونے والی ہے اور اللہ رب العزت کے دربار میں پیشی ہے پھر ایک فریق جنت میں اور دوسرا جہنم میں جائے گا جنہوں نے لا الہ الا اللہ اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اقرار، تصدیق بالقلب، اور عمل بالجوارح (اعضاء ہاتھ اور پاؤں کے ساتھ) کیا تو اُن کے لئے ذوفضل کبیر اور ذورحمۃ و اسعۃ خالق کائنات نے وہ اعلٰی وارفع جنت پیدا کر رکھی ہے جس کو کسی آنکھ نے دیکھا ہے نہ کسی کان نے سنا، اور نہ کسی دل میں اُس کا تصور ہی آیا، اس جنت میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔۔۔

    اور دوسرا فریق جو کہ حزب الشیطان کے نام سے موسوم ہے ایسی جہنم میں پھینکا جائے گا جس کی ہولناکی، ہیبت ناکی، اور شدید عذاب کا تصور بھی لرزہ خیز ہے اس جہنم میں وہ ہمیشہ رہے گا [اعادنا اللہ منھا] فریق اول کی زندگی کا آئین دستور، قانون، نظام حیات، غرض سب کچھ صرف اور صرف قرآن مجید اور حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔۔۔

    جو بات قرآن و حدیث سے ثابت ہو اس کا انکار صریح گمراہی اور زندقہ ہے اہل السنۃ کے متفق علیہ امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ نے کیا خوب کہا ہے!

    من رد حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فھو علی شفاھلکۃ۔۔۔
    جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث رد کر دی وہ ہلاکت کے کنارے پر ہے (مناقب الامام احمد لابن الجوزی صفحہ ١٨٢ وسند و حسن)۔۔۔

    اس مختصر تمہید کے بعد عرض ہے کہ حیات مسیح اور نزول مسیح کا عقیدہ قرآن مجید، احایث متواترہ اور اجماع اُمت سے ثابت ہے لہذا اس کا انکار صریح گمراہی، زندقہ اور کفر ہے اب ان چند اصولوں کو اختصار کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے جن کا تعلق (القول الصحیح فیما تواتر فی نزول المسیح) کے ساتھ بھی ہے اور ہر مسلم کی عام زندگی کے ساتھ بھی، اللہ تبارک و تعالٰی حق بیان کرنے، لکھنے، پڑھنے، سننے، سمجھنے اور اُس پر عمل کرنے کی توفیق عطاء فرمائیں (آمیں یا رب العالمین)۔۔۔

    وسلام۔۔۔
     
  2. نادیہ خان
    آف لائن

    نادیہ خان ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جون 2006
    پیغامات:
    827
    موصول پسندیدگیاں:
    9
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    محترم کارتوس خان صاحب۔
    بات تو آپ کی درست ہے لیکن کچھ نا مکمل سی لگتی ۔
    کیا اس مضمون کی کوئی اور قسط بھی آنے والی ہے ؟؟
     

اس صفحے کو مشتہر کریں