1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

انتخابات سے قبل کراچی کے شہریوں میں خوف۔۔

'کالم اور تبصرے' میں موضوعات آغاز کردہ از احتشام محمود صدیقی, ‏2 مئی 2013۔

  1. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2011
    پیغامات:
    4,538
    موصول پسندیدگیاں:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    کراچی — پاکستان کے عام انتخابات 2013 میں کچھ ہی دن باقی رہ گئے ہیں۔ایسے میں ملک کے دیگر حصوں میں تو انتخابی سرگرمیاں جاری ہیں مگر کراچی میں انتخابات کا جوش و ولولہ کہیں سے نمایاں نہیں۔

    گزشتہ ہفتے ہونےوالے مسلسل دھماکوں میں سیاسی جماعتوں کے انتخابی دفتروں کو نشانہ بنانے کے بعد کراچی شہر میں انتخابی سرگرمیاں ماند پڑی ہوئی ہیں وہیں کراچی میں رہنےوالے شہری بھی خوف میں مبتلا دکھائی دیتے ہیں۔

    دھماکوں اور کشیدہ حالات کےبعد کراچی کے شہری ووٹ ڈالنے سے بھی ڈرہے ہیں کہ کہیں پولنگ اسٹیشن میں دہشتگردی کی کارروائی نہ ہوجائے۔کراچی کے علاقے صدر کی شاہراہ پر گول گپے بیچنے والا شفیع الدین ووٹ تو ڈالنا چاہتا یے مگر حالات سے خوفزدہ ہے۔

    وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے شفیع الدین کا کہنا ہے کہ " 11 مئی کو کراچی میں حالات کشیدہ ہونے کا خطرہ ہے دہشت گرد نہیں چاہتے کہ عوام اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں مجھے ڈر ہے کہ خونریزی نہ ہوجائے"۔
    شفیع الدین مزید کہتے ہیں کہ وہ ان پڑھ ہیں مگر ووٹ کی اہمیت کو پہچانتے ہیں کہ اگر عوام صحیح امیدوار کا انتخاب کریں تو ملک میں اچھی تبدیلی کی امید ہے۔
    [​IMG]
    شفیع الدین نے بتاتا ہے کہ وہ کورنگی کے علاقے سے یہاں گول گپے فروخت کرنے آتا ہے، 20 سال سے گول گپے بیچ کر اپنے اور بچوں کا پیٹ پال رہا ہے۔ ان 20 سالوں میں شفیع نےشہر میں کئی نشیب و فراز دیکھے۔
    شفیع الدین کہتے ہیں کہ کراچی کے حالات دن بدن خراب ہورہے ہیں مگر غریب آدمی کو سب سے زیادہ متاثر کرنے والی شہر کی ہڑتالیں اور مہنگائی ہے شفیع الدین بتاتا ہےکہ جس دن ہڑتال یا یوم سوگ ہو تو وہ دن روزانہ اجرت پر کام کرنے والے افراد کیلئے بہت کٹھن ہوتا ہے، مہنگائی نے عام انسان کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے"۔
    دوسری جانب صدر کے علاقے میں الیمونیم کے فریم بیچنے والے محمد شبیر بھی انتخابات والے دن سے کافی خوفزدہ ہیں۔ شبیر بتاتے ہیں کہ کراچی میں دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ سےپہلے ہی شہر کے حالات خراب تھے مگر اب تو ایسا لگتا ہی شہری ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔
    ایک سوال کے جواب میں محمد شبیر بتاتے ہیں کہ ”اگر الیکشن والے دن حالات صحیح ہوئے تو میں اور میرے گھر والے ووٹ ڈالنے جائیں گے ورنہ اگر حالات ہی ٹھیک نہ ہوئے تو ووٹ نہ ڈالنا مجبوری ہوگی امید ہے کہ حالات ٹھیک رہیں اور کوئی تخریب کاری نہ ہو امید پر دنیا قائم ہے"۔

    وی او اے
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2011
    پیغامات:
    4,538
    موصول پسندیدگیاں:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
    جمعرات, 02 مئی 2013 21:35

    کراچی، برنس روڈ پر واقع فریسکو بیکری کے قریب ایم کیو ایم کے دفتر کے قریب دھماکے میں 9 افراد زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا، امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ہیں، دھماکہ ایم کیو ایم کے دفتر سے متصل مسجد کے وضو خانے میں ہوا جس سے مسجد اور سیکٹر آفس کی دیوار کو نقصان پہنچا، دھماکے کے بعد علاقے میں کاروبار بند کردیا گیا ہے جبکہ قریب ہی واقع فوڈ اسٹریٹ پر بھگدڑ مچ گئی اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کے بعد قریبی شاہراہوں پر ٹریفک شدید جام ہوگیا۔ دھماکے میں ایم کیو ایم کے این اے 250 اور پی ایس 112 کے انتخابی دفتر کو نشانہ بنایا گیا۔
    [​IMG]
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں