1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

امن وامان کی صورتحال تسلی بخش، عوام غلط اطلاعات پر کان نہ دھریں : بزدار

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏20 اپریل 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    امن وامان کی صورتحال تسلی بخش، عوام غلط اطلاعات پر کان نہ دھریں : بزدار

    عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی عملداری کے فرائض کو بخوبی سر انجام دیا جارہا ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب ، رحمت للعالمینؐ سکالرشپ کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائینگے ،تا ندلیانوالہ ،حاصل پور میں نئے دانش سکولوں کا آغاز ہوگا
    لاہور (سیاسی رپورٹر سے )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں امن وامان کی صورتحال اس وقت تسلی بخش ہے ۔پولیس رینجرز سمیت تمام ادارے اپنے فرائض بخوبی سر انجام دے رہے ہیں۔لاہور میں ایک مقام کے علاوہ جہاں پر کچھ عناصر نے سڑک بلاک کر رکھی ہے ۔پنجاب بھر میں امن وامان کی صورتحال تسلی بخش ہے ۔ عثمان بزدار نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سوشل میڈیا اور دیگر غیر تصدیق شدہ ذرائع ابلاغ سے ملنے والی اطلاعات پر کان نہ دھریں۔ذمہ دار حکومتی ذرائع صوبے بھر میں امن وامان کی مجموعی صورتحال سے عوام کو آگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے واضح کیا کہ میں پنجاب کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور قانون کی عملداری حکومت کے فرائض میں شامل ہے اور اسے بخوبی سر انجام دیا جارہا ہے ۔دوسری طرف پنجاب میں نادار اور ذہین طلبہ کیلئے حضرت محمدؐ سے منسوب رحمت للعالمینؐ سکالرشپ کامیابی سے جاری ہے ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ رحمت للعالمینؐ سکالرشپ کے اجرا کا مقصد محروم طلبہ کو معاشی سپورٹ فراہم کرناہے ۔نبی کریمؐ کی تعلیمات کے مطابق مراعات یافتہ اور محروم طبقات کے درمیان معاشی تفاوت کم کرنا چاہتے ہیں۔رحمت للعالمینؐ سکالرشپ سے نادار طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔رحمت للعالمینؐ سکالرشپ کے تحت وظائف کی منصفانہ اور شفاف تقسیم یقینی بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پی آئی ٹی بی کے ویب پورٹل پر طلبہ گھر بیٹھے سکالر شپ کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں۔ انٹرمیڈیٹ رحمت للعالمینؐ سکالرشپ میٹرک کے نتائج کی بنیاد پر دی جائے گی اور انڈر گریجوایٹ رحمت للعالمینؐ سکالرشپ انٹر میڈیٹ کے نتائج کی بنیاد پر فراہم کی جائے گی۔سرکاری کالجز اوریونیورسٹیوں کے طلبہ کو 14ہزار انٹرمیڈیٹ سکالر شپ اور 891انڈر گریجوایٹ سکالر شپ ملے گی، 50 فیصد رحمت للعالمینؐ سکالرشپ ضرورت مند بچوں کو ملے گی جبکہ 50فیصد رحمت للعالمینؐ سکالرشپ میرٹ کی بنیاد پر تمام اضلاع کے طلبہ کو دی جائے گی۔سائنس کے طلبہ کو60فیصد اور عمرانیات گروپ کے طلبہ کو 40فیصد سکالر شپ ملے گی۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ رحمت للعالمینؐ سکالرشپ درجہ چہارم تک سرکاری ملازمین کے طالب علم بچوں کو بھی دی جائے گی۔ ہر طالب علم کو سالانہ 25 ہزار روپے انٹرمیڈیٹ سکالرشپ کی مد میں ادا کئے جائیں گے ۔ انٹرمیڈیٹ سکالر شپ کی مدمیں ہر سال 70کروڑ روپے ادا کئے جائیں گے ۔30سرکاری یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلبہ کو انڈر گریجوایٹ سکالرشپ دی جائے گی ،ہریونیورسٹی کے ہر انڈر گریجوایٹ پروگرام میں سرفہرست طالب علم کوسکالر شپ ملے گی۔ وزیراعلیٰ نے مزید بتایاکہ حکومت پنجاب ہر یونیورسٹی کے ٹاپر کے پورے اکیڈیمک سیشن کی فیس ادا کرے گی۔ انڈر گریجوایٹ سکالر شپ میں مکمل اکیڈیمک سیشن کی فل ٹیوشن فیس شامل ہوگی۔ ہر سال 6کروڑ 70لاکھ روپے اور مجموعی طورپر 26 کروڑ 80لاکھ روپے ادا کئے جائیں گے ۔ مالی دشواریوں کی وجہ سے تعلیم کا سلسلہ منقطع کرنے والے نادار طلبہ سکالرشپ سے مستفید ہونگے ۔وزیراعلیٰ کی زیرصدارت پنجاب دانش سکولز اینڈ سنٹرز آف ایکسی لینس اتھارٹی کا33واں اجلاس ہوا۔وزیراعلیٰ نے دانش سکولز اینڈ سنٹرز آف ایکسی لینس کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیااور کہاکہ پسماندہ علاقوں میں ناداراور ذہین بچوں کومعیاری تعلیم کے مواقع فراہم کررہے ہیں ۔کوہ سلیمان میں سٹیٹ آف دی آرٹ بورڈنگ سکول بنایاجائے گا۔کوہ سلیمان بورڈنگ سکول میں بچوں اور بچیوں کو معیاری تعلیم اور قیام و طعام کی سہولت فراہم کریں گے ،انہوں نے کہا تاندلیانوالہ اورحاصل پور میں نئے دانش سکولوں کا آغاز جلد کیا جائیگا۔عثمان بزدارنے \"ورلڈ ہیرٹیج ڈے \" پر خصوصی پیغام میں کہاہے کہ یادگاری عمارتوں اور تاریخی مقامات کی مناسبت سے عالمی دن منانا خوش آئند ہے ،تاریخی مقامات ا ور یادگاری عمارتیں ہمیں عہد رفتہ کی یاد دلاتی ہیں ،زندگی کی خوبصورتی ماضی کی خوشگوار یادوں سے وابستہ ہے ،پنجاب کے تاریخی مقامات اور یادگاری عمارتیں عالمی سطح پر ہماری پہچان ہیں،لاہور کی یادگارعمارتیں تعمیراتی حسن کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔لاہور کی تاریخی مساجد، مقابر اور شاہی باغات اپنی مثال آپ ہیں،پنجاب میں جا بجا یادگاری عمارتیں اور تاریخی مقامات کو محفوظ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔حکومت پنجاب تاریخی ورثے کی حفاظت اورعالمی سطح پر اس کی تشہیر کے لئے خاطر خواہ اقدامات کررہی ہے ۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں