1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

امریکہ کی جانب سے کسانوں کی حمایت پر بھارتی وزارت خارجہ بوکھلاہٹ کا شکار

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏6 فروری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    امریکہ کی جانب سے کسانوں کی حمایت پر بھارتی وزارت خارجہ بوکھلاہٹ کا شکار

    امریکی محکمہ خارجہ کے کسانوں کی حمایت اور ان کے حق میں بیان پر بھارتی وزارت خارجہ بوکھلا گئی، ترجمان نے کہا کہ احتجاج واشنگٹن میں کیپٹل ہل پر بھی ہوا تھا، کسان رہنماوں نے کہا ہے کہ بھارت کو ایسے رویے پر انٹرنیشنل تنظیموں کی رکنیت چھوڑ دینی چاہیے۔

    بھارت کسان تحریک کی مسلسل عالمی حمایت پر تلملا اٹھا، امریکہ کی جانب سے بھارت کو ڈانٹ پلانے پر ٹرمپ دور کے احتجاج کا بہانہ تراش دیا۔ بھارتی کسان رہنما نے کہا کہ بھارت کو بین الاقوامی شخصیات کا کسان تحریک کی حمایت کرنا اگر اتنا برا لگتا ہے تو اسے انٹرنیشنل تنظیموں کی رکنیت چھوڑ دینی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی سرکاری نے کسانوں کو کھلی جیل میں بند کر رکھا ہے، ان کی خوارک، سپلائی اور انٹرنیٹ بند ہے۔

    بھارت کے سیاسی ماہرین نے کہا ہے کہ جمہوری ممالک میں ہونے والے احتجاج پر بین الاقوامی ردعمل آتا ہے، بھارت میں گلوکارہ ریحانہ اور ماحولیات کی کارکن گریٹا کےپوسٹرز نذر آتش کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    بھارتی ردعمل پر ماحولیات کی کارکن گریٹا تھنبرگ نے ایک بار پھر ٹویٹ میں کہا کہ وہ بھارتی کسانوں کی حمایت جاری رکھیں گی، نفرت اور دھمکیاں انہیں ایسا کرنے سے نہیں روک سکتیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں