1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

امریکا کی ہٹ دھرمی، اسپتال میں داخل پاکستانی طالبعلم کو نکالنے کی تیاریاں

Discussion in 'خبریں' started by تانیہ, Feb 12, 2014.

  1. تانیہ
    Offline

    تانیہ ناظم Staff Member

    Joined:
    Mar 30, 2011
    Messages:
    6,325
    Likes Received:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    امریکی اسپتال میں بستر پر زندگی کی جنگ لڑنے والے پاکستانی طالبعلم شاہ زیب کو پاکستان بھجوانے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ امریکا نے پاکستانی قونصل کی درخواست کو بھی رد کر دیا۔
    مینسوٹا: (دنیا نیوز) سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام کے تحت حصول تعلیم کیلئے امریکی ریاست مینسوٹا جانے والے شاہ زیب 13 نومبر 2013 کو کار حادثے میں شدید چوٹیں آئیں جس وقت انہیں اسپتال منتقل کیا گیا وہ باتیں کر رہے تھے لیکن بعد میں اسپتال میں علاج کے دوران انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ کوما میں چلے گئے۔ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے شاہ زیب کے بارے میں ڈاکٹروں کا خیال تھا کہ کچھ ہفتے زندہ رہ پائیں گے لیکن وہ تین ماہ سے موت سے جنگ لڑ رہے ہیں۔ شاہ زیب کے ویزے کی مدت 28 فروری کو ختم ہو رہی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے اب وہ شاہ زیب کا علاج نہیں کر سکتے انہیں پاکستان واپس لے جائیں۔ شاہ زیب کے بھائی شاہ ریز باجوہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسپتال انتظامیہ ان پر دباؤ ڈال رہی ہے۔ امریکی اسپتال انتظامیہ نے پہلے زخمی شاہ زیب کے ویزے کو میڈیکل بنیادوں پر توسیع کرانے کی یقین دہانی کرائی مگر بعد میں جواب دے دیا۔ امریکا نے شکاگو میں پاکستانی قونصلیٹ کی درخواست کو بھی رد کر دیا ہے۔ شاہ زیب کے معاملے پر پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کا کہنا ہے شاہ زیب کے علاج کیلئے پاکستانی سفارتخانہ بھرپور کوشش کر رہا ہے۔ دوسری جانب امریکا میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا عام طور پر امریکی حکومت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ویزے میں توسیع کر دیتی ہے وہ شاہ زیب کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں۔
    روزنامہ دنیا
     
    پاکستانی55 likes this.
  2. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    یہی اصل چہرہ ہے ان لوگوں کا۔ جہاں مفاد وہاں ہر شے جہاں کوئی سروکار نہیں وہاں انسانیت بھی نہیں۔
     
    تانیہ likes this.

Share This Page