1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

امریکا دہشت گردوں کی مدد کرنا بند کرے :ترک صدر

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏17 فروری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    امریکا دہشت گردوں کی مدد کرنا بند کرے :ترک صدر

    تنظیموں کا ساتھ نہ دینے کا بیان جھوٹ:اردوان،انقرہ میں امریکی سفیر کی طلبی
    ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ امریکا اگر تعاون چاہتا ہے تو دہشتگردوں کی مددکرنا بند کرے ،اب وقت گزر چکا ہے ،تر ک باشندوں کے قتل کی دہشتگردی پر خاموش رہنے والا امریکا اگر نیٹو اور دیگر فورمز پر ہم سے تعاون چاہتا ہے تو اب اسے دہشتگردوں کی اعانت چھوڑنا ہوگی، ضلع ریز میں ساتویں ضلعی پارٹی کنونشن سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ امریکا کہتا تھا کہ وہ پی کے کے ،وائی پی جی اور پی وائی ڈی(دہشتگرد تنظیموں ) کے ساتھ نہیں ہے ، سب جھوٹ ہے ۔ امریکا بہادر ان کی پشت پناہی کرتا ہے ،مسلمانوں کا خون ان دہشتگردوں کی سر پرستی اور ان کی مدد کرنے والوں کے ہاتھوں پر ہے ،ہمارے 13نہتے شہیدوں کی ذمے داری انہی عناصر پر عائد ہوتی ہے ۔اس دہشت گرد تنظیم کا سر کچلنا ہماری ذمہ داری ہے ،غارہ میں ہوئے اس قتل عام کے بعد کوئی بھی ملک ،ادارہ یا شخص اس بات کو پوچھنے کا مجاز نہیں کہ ہم نے عراق اور شام میں آپریشن کیوں شروع کر رکھے ہیں۔ دوسری جانب ترکی نے انقرہ میں امریکی سفیر کود فتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا،طلبی کے دوران امریکا کے 13 افراد کے قتل پر مشروط مذمتی بیان پر تحفظات کا اظہار کیاگیا،امریکی عہدیدار نے کہاتھا کہ اگر یہ تصدیق شدہ چیز ہے کہ ترک باشندوں کو کرد باغیوں نے قتل کیاہے تو پھر امریکا اس کی مذمت کرتاہے ۔ادھرشمالی عراق میں کرد باغیوں کی جانب سے 13ترک باشندوں کے قتل پر ترکی میں غم وغصے کی لہر اور سوگ کی فضا ہے ، ترکی بھر میں کریک ڈائون کے دوران کرد دہشتگرد تنظیم سے تعلق کے الزام میں718 افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔


     

اس صفحے کو مشتہر کریں