1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

الیکشن میں گریجویشن کی شرط ختم۔وفاقی کابینہ

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏6 اگست 2009۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    وفاقی کابینہ نے الیکشن میں گریجویشن کی شرط ختم کر دی


    اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی کابینہ نے عوامی نمائندگی ایکٹ میں ترمیم کرکے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کا انتخاب لڑنے کیلئے گریجویشن کی شرط ختم کرنے کی منظوری دیدی ہے جس کیلئے ترمیمی بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، شفافیت گڈگورننس اور کفایت شعاری کو یقینی بنانے کیلئے مشیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی کی تشکیل، قومی خزانے پر بوجھ بننے والے اداروں کا تعین کرے گی، ان فیصلوں کی منظوری بدھ کے روز وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی۔ قمرزمان کائرہ نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں تمام ضروری آرڈیننس پارلیمنٹ میں لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ گوجرہ پاکستان کے خلاف سازش تھی۔ انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کیلئے اُمیدوار کی اہلیت کیلئے بی اے کی شرط ختم کر دی تھی  اِس فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے عوامی نمائندگی ایکٹ میں ترمیم کرنے کیلئے سمری وفاقی کابینہ کو بھجوائی تھی۔ وفاقی کابینہ نے اِس سمری کی منظوری دے دی ہے۔ حکومت اسے باقاعدہ قانون کی شکل دیکر اِس سقم کو دور کرے گی کیونکہ ایکٹ میں ابھی تک شرط برقرار ہے۔


    بحوالہ : جنگ نیوز
     
  2. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    الیکشن لڑنے کے لئے گریجوایشن کی شرط ختم
    الیکشن لڑنے کے لئے جاہل، ان پڑھ، گنوار اور بدکردار ہونا ضروری ہے
     
  3. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جائل اور ان پڑھ میں فرق ہوتا ھے ویسے
     
  4. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    جی ہاں
    میں نے جاہل کا مطلب ان پڑھ بیان نہیں کیا۔
    مشرف کے کچھ اقدامات مجھے پسند آئے تھے
    ایک تو گریجوایشن کی شرط
    تیسری بار وزیراعظم بننے پر پابندی

    یہ ایسے اقدامات ہیں جنہیں کسی صورت ختم نہیں ہونا چاہئے تھا۔
     
  5. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    راشد جی آپ جانے کیوں میری بات پہ سنجیدہ ہو جاتے ھیں ، آپ کی ہر تحریر میں نہ صرف پڑھتی ہوں بلکہ تعریفی کلمات بھی لکھتی ہوں ، کبھی تبصرہ بھی کر دیتی ہوں ، اس کا مطلب آپ پہ تنقید کرنا ہرگز نہیں ہوتا ، میرا مطلب تو صرف یہ کہنا تھا کہ ہر ان پڑھ جاہل نہیں ہوتا مگر ہر پڑھا لکھا جاہل ہو سکتا ھے

    اور گریجویشن کی ڈگری جس طرح حاصل کی گئی تھیں اس شرط کے بعد آپ بھی جانتے ہوں گے ،اس شرط کے ساتھ اگر یہ شرط بھی ہو کہ اس امید وار نے کم از کم 5 سال ایک سوشل ورک کے طور پہ کام کیا ہو تو شاید کچھ بہتری کی امید کی جا سکے
     
  6. انجم رشید
    آف لائن

    انجم رشید ممبر

    شمولیت:
    ‏27 فروری 2009
    پیغامات:
    1,681
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھاخوشی جی آپ نے سچ کہا پڑے لکھے جاہل واقع ہی ان پڑھ جاہل سے کی گنا برے ہوتے ہیں ویسے ہمارے نواب وڈیرے اور چوہدری اور سردار ہی اسملیوں میں بیٹھیں گے خواہ پڑھے لکھے ہوں یا ان پڑھ
     
  7. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جی بالکل
    اور جیسے بی اے یہ کر رھے تھے اس سے تو بہتر ھے میٹرک پاس ہی رہتے
     
  8. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    یہاں تو سب شکر ادا کررہے ہیں کہ جب سے بی اے کی شرط لگی تو سیاست دانوں نے یونیورسٹیوں کو بھی اپنے وزارتوں کی طرح یرغمال بنا لیا سو اب ان کی جان چھوٹ جائے گی۔۔۔۔۔اور ویسے بھی وزیروں کو اور بھی جدی پشتی وزیروں کو پڑھائی کے کیا کام۔۔۔۔۔۔۔وہ کریں ساست اور آئی ایم ایف سے قرضہ لے کے اپنے تجوری اور پیٹ کا نہ بھرنے والا تندور بھریں۔
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    زرداری اور شریفوں کے متوالوں کو مبارکیں ہوں۔
    انکے " قائدین و راہنمایان‌ " ، ملک کی تقدیر سنوارنے کے لیے مسند اقتدار تک بار بار اور نسل در نسل جانے کے لیے راہیں پھر سے آسان ہوگئیں ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں