1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اللہ زیادتی کرنے والوں سے محبت نہیں رکھتا

Discussion in 'متفرقات' started by intelligent086, Apr 5, 2021.

  1. intelligent086
    Offline

    intelligent086 ممبر

    Joined:
    Apr 28, 2013
    Messages:
    7,273
    Likes Received:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ زیادتی کرنے والوں سے محبت نہیں رکھتا


    اہل مغرب کا قانون ہے محبت اور جنگ میں سب کچھ جائز ہے۔ اسلام اس طرح کا مذہب نہیں ہے کہ کہیں بندے کی باگ ڈھیلی چھوڑ دے ۔ سب جائز کہیں لیکن سب جائز نہیں ہے، محبت میں نہ جنگ میں، ہر طرف حدود ہیں ۔محبت میں بھی جنگ میں بھی۔آپ حدود سے باہر نہیں جاسکتے۔ آپ کے ساتھ تو اللہ موجود ہے۔ آپ کے دل میں تو محمد رسول اللہ ﷺ بستے ہیں، آپ زیادتی کیسے کر سکتے ہیں! زیادتی کافر سے بھی نہ کرو جو تمہارے مقابلے میں میدان جنگ میں لڑ رہا ہے۔ کیوں نہ کرو؟ان اللہ لا یحب المعتدین۔ کہ اللہ زیادتی کرنے والوں سے محبت نہیں رکھتا۔ تمہیں اللہ کی محبت چاہیے،تم اس کی محبت کے طالب ہو۔ تم زیادتی نہیں کرسکتے۔ اسلام پہ الزام آتا ہے کہ یہ تلوار سے پھیلایا گیا ہے۔ یہ کیسے تلوار سے پھیلایا گیا ہے جو جنگ میں بھی ایک حد کا لحاظ رکھتا ہے اور زیادتی نہیں کرتا۔جہاد تو ایک ضابطے کا پابند ہے، کسی پر ظلم اور زیادتی کا سوچا بھی نہیں جاسکتا۔​
     

Share This Page