1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

الطاف حسین نے قومی پرچم نذرآتش کیا

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از راشد احمد, ‏1 ستمبر 2009۔

  1. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
  2. الف
    آف لائن

    الف ممبر

    شمولیت:
    ‏1 اگست 2008
    پیغامات:
    398
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    ایسی ہی خبر جنگ نیوز میں بھی ہے۔ یہ دیکھ لیں

    کراچی آپریشن میں جنا ح پور کے نقشے برآمد ہوئے،دباؤ پر ترید کی گئی،میجر جنرل(ر) صفدر خان



    لاہور ( ٹی وی رپورٹ ) پاکستان رینجرز کے سابق ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل (ر)صفدر علی خان نے میڈیا سے گفتگو میں انکشاف کیا کہ کراچی میں آپریشن کے دوران جناح پور کے نقشے برآمد ہوئے تھے لیکن سیاسی قیادت کے دباؤ پر اس کی تردید کی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں کیا گیا آپریشن کسی پارٹی یا کمیونٹی کے خلاف نہیں تھا بلکہ کراچی کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے اور ہتھیاروں سے پاک کرنے کیلئے آپریشن کیا گیا تھا اور اس مقصد کیلئے ایم کیو ایم حقیقی کو بھی استعمال کیا گیا کیونکہ صرف وہی جانتے تھے کہ کراچی میں کس جگہ ٹارچر سیل اور کن کن گھروں میں اسلحہ موجود ہے اور یہ آپریشن اس لئے بھی روکنا پڑا کیونکہ اس وقت کے صدر غلام اسحاق خان نہیں چاہتے تھے کہ ایم کیو ایم ، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور جے یو پی کے مقابلے میں کمزور ہو۔ اس لئے اس آپریشن کے حوالے سے نرم گوشہ رکھتے تھے ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جن 15ہزار ہلاکتوں کا ایم کیو ایم کی جانب سے کہا جا رہا ہے وہ بھی درست نہیں آپریشن میں بہت کم ہلاکتیں ہوئیں اور صرف وہی لوگ مارے گئے جنہوں نے آپریشن کرنے والوں کے خلاف ہتھیار اٹھائے ۔صفدر علی خان نے بتایا کہ جو جناح پور کے نقشے برآمد کئے وہ ایک چھاپے کے دوران برآمد کئے وہ سیاسی دباؤ پر واپس لئے گئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جب وہ 1987ء میں جی او سی حیدر آباد تھے اس وقت الطاف حسین نے وہاں پر انہوں نے پاکستان کے جھنڈے کو نذرآتش کیا اور یہ کہا کہ پاکستان کو تسلیم کرنا سب سے بڑی غلطی تھی ۔ جس پر انہوں نے کہا میں نے کمشنر علی محمد شیر کو کہا کہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے اور گرفتار کیا جائے تو انہوں نے بتایا کہ صدر کا حکم ہے کہ ان کو گرفتار نہ کیا جائے۔ میجر جنرل (ر) صفدر علی خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر اس وقت یہ آپریشن کا میاب ہو جاتا تو آج کراچی بد امنی کا شکار نہ ہوتا

    http://search.jang.com.pk/details.asp?nid=371591
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    یہ خبر میں نے بھی پڑھی ہے۔

    لیکن میری رائے میں اگر چیف جسٹس اور عدالت عالیہ واقعی آزاد اور ملک کے ساتھ مخلص ہوچکی ہے تو سب سے پہلے ایسے بیانات دینے والے جنرلوں اور انکے متعلقین و سرپرستوں کو عدالت کے کٹہرے میں حاضر کرکے جواب طلبی کرے۔ کہ انہوں نے ملک دشمن سازشوں کے ساتھ شریکِ کاری کیوں کی ۔
    مناسب جواب نہ دے سکنے پر ان پر غداری کے مقدمات بنا کر عبرتناک سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی افسر، بیوروکریٹ، یا سیاستدان کو ملک کے خلاف ایسی سازش کرنے کی جرآت نہ ہوسکے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں