1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

الطاف حسین راجپوت صاحب کا تعارف

'میں کون ہوں؟' میں موضوعات آغاز کردہ از الطاف حسین راجپوت, ‏11 جولائی 2011۔

  1. الطاف حسین راجپوت
    آف لائن

    الطاف حسین راجپوت ممبر

    میرا نام الطاف حسین اور ذات راجپوت ہے۔ سیکھنے کے لیئے فورم جوائن کیا ہے۔ مجھے حکمت اور روحانی علوم میں خاص دلچسپی ہے۔ میری عمر چالیس سال ہے۔ سوچ میں جستجو بچوں جیسی ہے۔پیار کرنا میری عادت ہے۔ نفرت کرنا میری مجبوری ہے۔
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    جواب: جان پہچان ضروری ہے

    السلام علیکم الطاف حسین راجپوت صاحب !

    ہماری اردو میں خوش آمدید ۔ :dilphool:

    ہماری اردو کی روایات کے مطابق آپکی خدمت میں دلچسپ تعارفی پرچہ پیش کیا جاتا ہے۔ براہ مہربانی اسے حل کریں تاکہ سب صارفین کو آپکے بارے میں جاننے کے موقع مل سکے۔ نوازش ہوگی۔

    پرچہ ہماری اُردو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جماعت مبتدیان

    کوئی سے 6 سوال حل کریں۔ نمبر یکساں ہیں
    پرچہ حل کرنے کا وقت: 15 دن
    نوٹ: خوشخطی کے الگ نمبر ہوں گے

    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)
    9- ہماری اردو سے تعارف کیسے ہوا ؟



    یا





    اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی تین وجوہات بیان کریں۔
     
  3. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    جواب: الطاف حسین راجپوت صاحب کا تعارف

    الطاف بھائی ! ہم آپ کے باقاعدہ تعارف کا انتظار کر رہے ہیں ۔
     
  4. الطاف حسین راجپوت
    آف لائن

    الطاف حسین راجپوت ممبر

    جواب: الطاف حسین راجپوت صاحب کا تعارف

    الطاف حسین۔۔یہ نام میری نانی مرحومہ نے رکھا تھا۔
    لقب کوئی نہیں۔۔البتہ یار دوستوں میں غیرمستقل مزاج مشہور ہوں۔ پراوہ نہیں ،بقول علام اقبال۔۔ثبات ہے تو بس زمانے میں تغیر کو۔
    چالیس سال
    ہالہ نیو پاکستان--پیدائش کے بعد سے ہی ہالہ نیو میں قیام ہے۔۔
    بی۔اے۔ پی ۔ٹی۔سی۔ اور ہربل میں پرایئویٹ کورس کیا ہوا ہے۔
    تعلیم کے بغیر انسان اندھا ہے لہٰذا تعلیم کو ضروری سمجھا۔
    مشاغل متعین نہیں ہیں جو اچھا لگے اور کر سکنے کی سکت ہواختیار کر لیتا ہوں۔ مثال کے طور پر۔ انٹر نیٹ کا استعمال۔ موٹر سائکل پر گھومنا۔تفریحی مقامات کی سیر کرنا۔
    کاروبار ۔کمپیوٹر سیل اینڈ سروس اور سکے علاہ پرائمری استاد بھی ہوں۔۔سرکاری
    مالی استحکام اور مال کا دینی اور دنیوی امور پر خرچ کرنا۔
    گوگل کے ذریعے تعارف ہوا آپ کی سائٹ کا۔

    اور کچھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟
     
  5. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    جواب: الطاف حسین راجپوت صاحب کا تعارف

    الطاف حسین صاحب آپ کے بارے میں جان بہت اچھا لگا کہ آ پ معلم ہیں اور آپ ہمارے لئے بھی مشعل راہ ہیں
    ہالہ کا ذکر بہت اچھا لگا وہاں کے اجرک اور کاشی گری تو بہت ہی مشہور ہے امید ہے کہ آ پ ہمیں علائقے سے بھی روشنا س کروائیں گے ۔
    آپ تفریحی مقامات پر جاتے ہیں یہ جان کر بھی اچھا لگا ہمیں بھی وہاں کی تصاویر دکھائیں اور وہاں کی خوشگوار یادوں کا بھی ذکر خیر کریں ، امید ہے آ پ میری درخواست پر سنجیدگی سے فوری ایکشن لیں گے
     
  6. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    جواب: الطاف حسین راجپوت صاحب کا تعارف

    الطاف صاحب آپ کا تعارف پڑھ کر اچھا لگا ۔ امید ہے کہ آپ خوبصورت شئیرنگ سے علم میں اضافہ کے اسباب پیدا کریں گے ۔
     
  7. عفت
    آف لائن

    عفت ممبر

    جواب: الطاف حسین راجپوت صاحب کا تعارف

    الطاف جی آپ کا تعارف پڑھ کر اچھا لگا۔ امید ہے ھارون جی کی گزارشوں پر غور فرمائیں گے۔
     
  8. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    جواب: الطاف حسین راجپوت صاحب کا تعارف

    [blink]تعارف کے لیے شکریہ اور اس خوبصورت فورم پہ آپکو دل کی گہرائیوں‌سے خوش آمدید[/blink]
     
  9. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    جواب: الطاف حسین راجپوت صاحب کا تعارف

    آپ کے بارے جان کر خوشی ہوئی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں