1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اقوال زریں

Discussion in 'اردو ادب' started by واحد نعیم, Jul 21, 2008.

  1. واحد نعیم
    Offline

    واحد نعیم ممبر

    انسان کا سب سے بڑا دشمن فعل بد ہے اور سب سے بڑا خیرخواہ کارنیک ہے ۔

    - انسان اپنے برے فعل کرنے کا ایک نہ ایک بہانہ ڈھونڈھ لیتا ہے ۔

    - جب آدمی گناہ کرنے پر آمادہ ہوتا ہے تو اس کے خیالات کے سامنے سینکڑوں بچاؤ کی صورتیں خیر خواہی کے لباس میں آکر اسے گناہ پر ابھارتی ہیں مگر جونہی کہ وہ گناہ کر چکتا ہے وہ سب جھوٹے معاون دفعتاً غائب ہو جاتے ہیں اور ہر طرف اسے زنجیر کی آواز سنائی دیتی ہے ۔

    - اگر کوئی شخص نیک کام کرے تو صرف گھر والوں کو معلو م ہوتا ہے ۔ مگر برے کام دور دور تک پہنچ جاتے ہیں ۔

    - جب تک مچھلی نظر نہ پڑے بگلا بھگت ہے ۔

    - ہر ایک سے بدی کرنا اور خود آدام میں رہنے کی توقع کرنا سخت غلطی ہے ۔

    - انسان تنہائی میں فرشتے سے برتر یا حیوان سے برتر ہے اور یہ اس کے علم و عقل پر منحصر ہے ۔

    - نیک کام کرنے سے دل کو دومرتبہ راحت ملتی ہے اول جب وہ کام کیا جاتا ہے دوئم جب اس کا اجر ملتا ہے

    - انسان معاملات سے پہچانا جاتا ہے ۔

    - بیٹا اپنے باپ کا راز ہے ۔

    - زنا گناہوں کی ماں ہے ۔

    - شراب برائیوں کی ماں ہے ۔

    - صرف نیک ہی نہ بنو بلکہ کسی کے ساتھ نیکی بھی کیجئے ۔

    -قیامت کے روز یہ نہ پوچھا جائے گا کہ تم نے کیا کچھ پڑھا ہے بلکہ یہ کہ تم نے کیا کچھ کیا ہے ۔

    - وہ شخص احمق نہیں جو ہل چلاتا ہے بلکہ احمق وہ ہے جو احمقوں والے کام کرے ۔

    - دکھ خودبخود پیدا نہیں ہوجاتا بلکہ عموماً یہ گناہ کی پیداوار ہے ۔ گناہ چھوڑ دو دکھ خود بخود دور ہو جائے گا ۔

    - دنیا میں چھوٹے گناہ کو بھی بہت بڑا گناہ خیال کر ۔ گندم کے ایک دانے نے آدم کو فردوس سے نکال باہر کیا ۔

    - نیک دل لوگ گائے کی مانند ہیں جو گھاس کھا کر دودھ دیتی ہے اور گنہگار سانپ کی مانند ہیں جو دودھ پلانے پر بھی ڈنگ مارتا ہے ۔

    - انسان کے لئے سب سے ضرور ی چیز نیک چال چلن اور تعلیم ہے ۔ اس سے اتر کر صحت ۔ باقی مال و دولت ، جاہ و حشمت ، لیاقت و شہرت سب اس کے آگے ہیچھے ہیں۔

    - نالائق بیٹا چھٹی انگلی کی طرح ہوتا ہے اگر اسے کاٹا جائے تا درد ہوتا ھے اور اگر رکھا جائے تو عیب دار ہوتا ھے ۔

    - جو نیکی یا بدی ہم نے کی ہے وہ ضرور پھل لائے گی یہ علیحدہ بات ہے کہ اس کا ثمر ہمیں اس جہاں میں ملے یا اگلے میں ۔

    - جب میں کہتا ہوں کہ یااللہ میرا حال دیکھ۔ حکم ہوتا ہے کہ اپنا نامہ اعمال دیکھ ۔

    - نیک کام کرتے وقت مذہب و ملت کا خیال مت کرو۔

    - لوگو! جب تک خدا کی راہ میں وہ چیزیں خرچ نہیں کروگے جو تم کو عزیز اور پیاری ہیں ۔ نیکی کے درجے کو ہرگز نہ پہنچو گے اور کوئی سی چیز بھی خرچ کرو۔

    - جب تو خیرات کرے تو تیرا دایاں ہاتھ کرتا ہے اسے تیرا بائیاں ہاتھ نہ جانے ۔
     
  2. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    جزاک اللہ واحد نعیم بھائی ۔
    کیا آپ ان فرمودات کے ماخذ بھی یہاں بتا سکتے ہیں۔ دراصل بعض اوقات عیسائی لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایسے اقوال کے حوالہ جات و تفصیلات کی ضرورت پڑ جاتی ہے
     
  3. مانوس اجنبی
    Offline

    مانوس اجنبی ممبر

    :salam:
    بہت خؤب شکریہ
     
  4. سیف
    Offline

    سیف شمس الخاصان

    بہت خوب اللہ آپ کو جزا دے۔

    ایک بات پر اختلاف کروں گا!

    دکھ عموما" گناہ کی پیداوار نہیں ہوتا بلکہ عموما" امتحان ہوتا ہے۔ دکھ میں ہمیشہ اللہ یاد آتا ہے۔
    اگر یہ کوئی معتبر قول ہے تو آپ نے نامکمل لکھا ہے۔
     
  5. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    بہت پیاری باتیں ہیں۔ جزاک اللہ۔
     
  6. عبدالرحمن سید
    Offline

    عبدالرحمن سید مشیر

    بہت ھی خوبصورت اور سبق آموز تحریریں ھیں، جزاک اللٌہ خیر!!!!!!
     
  7. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    دنیا کے مال ااسباب پر مغرور مت ہوکیا خبر کہ اس رات تیری جان تجھ سے طلب کر لی جائے
     
  8. عدنان بوبی
    Offline

    عدنان بوبی ممبر

    یہ حکمت آمیز کلمہ کتنا زیبا ہے کیونکہ عقل ہرانسان کا سب سے بڑا دوست ہے جو اس کو محفوظ رکھتی ہے اور دنیوی تکلیفوں سے نجات دلاتی ہے اور انسان کا سب سے بڑا دشمن وہ جہالت ہے جو اس کو اس دنیا کی سخت مشکلات میں پھنسا دیتی ہے
     
  9. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    انسان کی عقل کا اندازہ غصے کی حالت میں لگانا چاھیئے
     
  10. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    اوروں سے اپنی تعریفیں سن سن کر تکبر و غرور میں مبتلا ہونے کی بجائے
    کہیں بہتر ہے کہ
    کسی سے اپنی کمزوری یا خامی سن کر اپنی اصلاح کرلی جائے
     
  11. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    حاسد بدفہم ہوتا ھے میں نے کئی دفعہ نئے کپڑے اس خوف سے پہننے چھوڑ دیئے کہ میرے ہمسائے کو حسد نہ ہو
     
  12. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    تنہا شخص (خوف خدا کی وجہ سے) محفوظ ہوتا ہے
    کیونکہ گناہ کی تکمیل دو سے ہوتی ہے

    (حضرت غوث الاعظم شیخ سید عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ)
     

Share This Page