1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اقتدارکاکھیل؟

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از آزاد, ‏27 فروری 2009۔

  1. انجم رشید
    آف لائن

    انجم رشید ممبر

    السلام علیکم گجر بھائی ۔
    بہت معذرت کے ساتھ ۔ مجھے آپ کی اس بات عجیب سی لگی ۔
    پاکستان میں سیاست تو صرف چند خاندانوں‌کی لونڈی ہے۔ جبکہ "سارے ممالک" میں ایسا نہیں ہوتا۔
    بلکہ سیاست کو خاندانی پیشہ بنانے کی مثالیں ترقی یافتہ ممالک میں بہت ہی کم ملیں گی
    جو قبیحہ روایت ہمارے ہاں سیاست میں ڈالی جا چکی ہے اسکی مثال بہت کم ملتی ہے۔ ہمارے ہاں سیاستدان خاندانی اجارہ داری بنا چکے ہیں۔ جس کی بنا پر عوام اب" چوائس " کا رونا بھی رونے لگ گئے ہیں۔
    حالانکہ ماضی قریب میں عمران خان، ڈاکٹر طاہر القادری سمیت دیگر کئی قابل ، لائق اور اہل افراد اسی میدانِ‌سیاست میں موجود تھے جن کی ہم نے "بطور قوم " جو درگت بنائی وہ سب کے سامنے ہے۔ آئندہ کے لیے اہل ، باکردار اور محب وطن طبقے کے لیے "نشانِ‌عبرت" بنا دیا ہے کہ خبردار ! ہم بطور قوم انہی 200 خاندانوں کی غلامی تسلیم کرچکے ہیں۔ انکے داد مرے تو انکے بیٹے ہمارے لیڈر، بیٹے مرے تو انکے پوتے ہمارے لیڈر اور وہ مریں‌گے تو انکی اگلی نسل ہی ہماری لیڈر ہوگی۔ میں یہ نہیں‌کہتا کہ یہ لوگ فرشتے تھے یا ہیں۔ لیکن کم از کم ایک متبادل قیادت کے طور پر انہیں آزمایا تو جانا چاہیے تھا ۔ زیادہ سے زیادہ یہی ہوتا کہ وہ بھی اوروں کی طرح برے نکلتے لیکن پھر کیا ہوتا ؟ اب بھی تو ہم بروں ہی میں پھنسے ہیں۔ ہر کوئی خود کو " چھوٹی برائی" کہتا ہے اور دوسرے کو " بڑی برائی " کا عنوان دیتا ہے۔ جن کی ٹانگیں قبر میں ہیں ۔ انکی اگلی نسل " بلاول بھٹو زرداری" ، حمزہ شہباز، حسین نواز، مونس الہی ، اور دیگر ناموں سے ہماری " راہنمائی " کےلیے تیار بیٹھے ہیں۔ اور دو دو بار آزما چکنے کے بعد اب پھر قوم سے دغابازی اور فریب کرنے والوں کو ہی لیڈر ماننا ہے۔ انہی میں سے کچھ کو بہتر اور کچھ کو برا کہنا ہے اور کسی " چوائس" کا نہ ہونے کی بات کرنا ہے۔ تو پھر ہماری قومی سیاسی بلوغت پر اور قومی شعور پر کفِ افسوس ملنے کے سوا اور کیا کیا جا سکتا ہے۔[/quote:14k5pf5z]
    بلکل ٹھیک کہا آپ نے نعیم بھای ایسا ہی ہے چند خاندان ہی ہیں سیاست میں اور ان کی اولاد تیار بیٹھی ہے اور ہم ہیں کہ بار بار انہی کو ووٹ دے رہے ہیں اگر زرداری کا بس چلتا تو ضرور وہ بلاول کو جو ایک بچہ ہے ہمارہ وزیر اعظم بنا دیتا
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    انجم رشید بھائی ۔ حوصلہ افزائی کا شکریہ ۔
     
  3. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    ملک کے موجودہ حالات میں ہمیں بحث کرنیوالے نہیں بلکہ باغیوں کی ضرورت ہے جو اس کرپٹ، ناانصافی، لاقانونیت اور مفادپرست نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔

    ہمیں ٹاک شوز والے لیڈران نہیں چاہئے ہمیں ماوزے تنگ، لی کوآن، ابراہیم لنکن جیسے انقلاب برپاکرنیوالے افراد کی ضرورت ہے۔
     
  4. انجم رشید
    آف لائن

    انجم رشید ممبر

    بلکل راشد بھای ایسا ہی ہے اب انقلاب کی ضرورت ہے وہ انقلاب جو ہر پلیٹ فارم سے شروع ہو
     
  5. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    انقلاب کا انتظار اگر سبھی کرتے رہے تو انقلاب لائے گا کون؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
     
  6. انجم رشید
    آف لائن

    انجم رشید ممبر

    خوشی جی انقلاب کئی طرح سے ہوتا ہے یہاں سے بھی آپ شروع کر سکتی ہیں قلم میں بہت طاقت ہے
     
  7. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر



    سو فیصد درست کہا آپ نے نعیم بھائی۔۔۔ واقعی پاکستان یا مڈل ایسٹ کے اندر (یعنی اسلامی ممالک کے اندر مقیم ) پاکستانیوں اور غیر اسلامی ممالک میں‌بسنے والے پاکستانیوں کی ذہنی اپروچ میں بہت فرق ہوتا ہے۔
    مجھے "یو ایس اے" آئے ہوئے ابھی دوسال بھی نہیں ہوئے مگر ذاتی طور پر بہت بار اِس طرح کا خراب تجربات سے گزر چکا ہوں۔ کے جب مجھے یہاں بسنے والوں کے نہایت ہی تلخ سوال وجواب اور طنزیہ مسکراہٹوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کیونکہ مجھے جو بھی ملتا ہے اُس کے پوچھنے پر میں فخر سے بتاتا ہوں کے میں ایک "پاکستانی" ہوں، میرے اِس جواب کے بعد سوال وجواب کاایک عجیب وغریب سلسلہ شروع ہوتا ہے۔

    مجھے کبھی وقت ملا تو کچھ واقعات ہماری اُردو پر ارسال کرونگا۔۔۔ بس حقیقت یہی ہے کے
    "جس تن لاگے سو تن جانے"
     
  8. گجر123
    آف لائن

    گجر123 ممبر

    آزاد بھائی!

    ایک بات یاد رکھیں کہ جارحیت بہتریں دفاع ہے۔ کیا امریکی سارے فرشتے ہیں؟ ویسے ان میں یہ بیماری عام ہے کہ خود کو سب سے اچھا سمجھتے ہیں اور باقی سب کو بیوقوف۔ شرمندہ ہونے سے بہتر ہے کہ آپ بھی انہیں ان کے معاشرے کے حوالے سے ویسے ہی سوال پوچھ کر شرمندہ کریں۔ سچ پوچھیں تو امریکی ہم سے جلتے ہیں۔
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    السلام علیکم۔ گجر بھائی ۔
    میں نے تو پہلے بھی عرض کیا تھا۔ اب پھر کررہا ہوں کہ آپ بھی "اپنی جگہ " پر درست ہیں۔ :yes:
     
  10. گجر123
    آف لائن

    گجر123 ممبر

    :201:
    :201:









    :rona:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں