1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

افغانستان میں 1ماہ میں 37 امریکی فوجی ہلاک

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏25 اگست 2009۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ماہِ رواں میں ہلاک ہونے والےامریکی فوجیوں کی تعداد 37ہوگئی

    افغانستان میں تعینات امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اس کا ایک اورفوجی اتوارکے روز عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہوگیا تاہم اس واقعے کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ جب کہ جنوبی صوبے ہلمند میں اتحادی افواج میں شامل استونیا کے دو فوجی اس وقت ہلاک ہوگئے جب سڑک کنارے نصب بم سے ان کی گاڑی ٹکرائی۔
    واضح رہے کہ ماہِ رواں کے شروع میں ہونے والے تشدد کے تازہ واقعات میں اب تک امریکہ کے 37فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ گزشتہ ماہ امریکی افواج کے لیے 2001ء کے بعد سے اب تک کا ہلاکت خیز مہینہ ثابت ہوا جس میں اس کے 44 فوجی اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔ یورپ کے چھوٹے سے ملک استونیا کے 289 فوجی افغانستان میں اتحادی افواج میں شامل ہیں اور اب تک اس کے چھ فوجی مختلف کارروائیوں میں مارے جاچکے ہیں۔
    افغانستان میں دوبارہ سے بڑھتی ہوئی تشدد کی لہر سے نمٹنے اور امن وامان کی صورت حال کو قابو میں رکھنے کے لیے امریکی صدر نے اس سال مزید 21ہزار فوجی بھیجنے کا اعلان کیا تھا اور امریکی فوج کے اعلیٰ کمانڈروں نے اس کے بعد پیش گوئی کی تھی کہ سال رواں میں موسم گرما ہلاکت خیز ثابت ہوسکتا ہے۔


    وائس آف امریکہ نیوز ۔
     
  2. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    یہ زمین امریکی استعمار کا قبرستان ثابت ہوگی ۔ انشاءاللہ
     
  3. شامی
    آف لائن

    شامی ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اگست 2006
    پیغامات:
    562
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    اِنشااللہ
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  4. علی عمران
    آف لائن

    علی عمران ممبر

    شمولیت:
    ‏28 فروری 2009
    پیغامات:
    677
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    نعیم بھائی یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ افغانستان میں امریکی فوجی اتنے شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں کہ خود کشی تک کرنے کو تیار بیٹھے ہیں۔ سب یہ سمجھتے ہیں کہ اب ہم یہاں سے نہیں نکل سکتے۔ فوج نے آپریشن خنجر میں جن علاقوں پر قبضہ کیا تھا۔ وہ تمام علاقے طالبان نے واپس حاصل کر لئے ہیں۔ اور اب وہ ان کے مر کزوں پر حملے کر رہے ہیں۔ اور میں زدید حیران ہوں طالبان نے اپنی طاقت کو جس خوبصورت انداز سے استعمال کیا ہے مجھے کہنا پڑے گا کہ امریکی فوج کا ایک چوتھائی ضرور افغانستان میں کام آئے گا۔ طالبان کی لڑائی کی تیکنیک سے امریکہ اور نیٹو فوجی حیرت سے دانتوں میں انگلیاں دبائے بیٹھے ہیں۔ ادھر طالبان آہستہ آہستہ اس تھکی ہوئی فوج کے خلاف جارحانہ موڈ بناتے جا رہے ہیں۔ اور اگر امریکہ یہاں سے نہ نکلا تو جو میں دیکھ رہا ہوں امریکہ کے پاس کھونے کو بھی کچھ نہیں بچے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    انشاءاللہ علی عمران بھائی ۔
    بشرطیکہ اگر خدانخواستہ (خاکم بدہن) اس وقت امریکیوں‌کو پاکستان میں "جمہوریت اور ایٹمی اثاثوں کی حفاظت" کے مشن پر پاکستان منتقل نہ کردیا گیا تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ "
    ویسے عراق میں امریکی فوجیوں کی خودکشیوں کے واقعات کی خبریں تو تسلسل سے آرہی ہیں ۔ وہ لوگ ، بےمقصد فوج کشی، انجانے دشمن کے خوف کےباعث شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہوچکے ہیں اور کئی تو ایسی حالت میں خود کشی کر چکے ہیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں