1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

افغانستان میں فتح ممکن نہیں،امریکہ کو اپنی فوج واپس بلانا ہو گی،گورباچوف

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از عارف عارف, ‏28 اکتوبر 2010۔

  1. عارف عارف
    آف لائن

    عارف عارف ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2010
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    وقت نیوز کے مطابق سوویت یونین کے سابق لیڈر میخائیل گورباچوف نے نیٹو افواج کو متنبہ کیا ہے کہ افغانستان میں فتح ممکن نہیں اور امریکہ کو فوج واپس بلانی ہو گی۔گوربا چوف نے یہ بھی کہا کہ امریکہ اگر افغانستان میں ویتنام جیسے حالات نہیں پیدا کرنا چاہتا ہے تو اس کے پاس افغانستان سے اپنی افواج واپس بلانے کے علاوہ کوئی اور متبادل نہیں ہے۔انہوں نے امریکی صدر بارک اوباما کے افغانستان سے فوج کے انخلاء کے فیصلے کی تعریف کی ہے۔میخائیل گوربا چوف نے ماسکو میں بی بی سی کو بتایا کہ افغانستان میں جیت ناممکن ہے۔افغانستان سے فوج بلانے کا بارک اوباما کا فیصلہ صحیح ہے۔حالانکہ یہ عمل مشکل ہو گا۔
    ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے سوویت یونین کی جانب سے افواج کے انخلاء سے پہلے ہندوستان، پاکستان،ایران اور امریکہ کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا۔ہم نے امید کی تھی کہ امریکہ اس معاہدے پر عمل کرے گا،افغانستان ایک غیر جانبدار جمہوریت رہے گا،جس کے اپنے پڑوسیوں کے علاوہ امریکہ اور یو ایس ایس آر سے دوستانہ روابط ہوں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ نے ہمیشہ یہ کہا تھا کہ وہ اس معاہدے کی حمایت کرتا ہے،لیکن اس کے ساتھ ہی وہ شدت پسندوں کو ٹریننگ دے رہا تھا،وہی شدت پسند آج افغانستان اور پاکستان میں دہشت پھیلا رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ امریکہ کو ان حالات سے نمٹنا مشکل ہو گا۔
    دریں اثناء نیٹو کے ایک عہدیدار نے نوائے وقت/دی نیشن کو بتایا کہ روس افغانستان کی فوج کو ہیلی کاپٹر بیچنے اور ٹریننگ دینے پر آمادہ ہو گیا ہے۔ماسکو نیٹو فورسز کو افغانستان سے انخلاء میں مدد دیگا اور یہ معاہدہ لزبن میں ہونیوالی نیٹو سمٹ میں دستخط ہو جائیگا۔اس سے قبل نیٹو کے سیکرٹری جنرل راسموسن نے کہا کہ لزبن سمٹ میں روس اور نیٹو کے مابین تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔ثناءنیوز کے مطابق روس 21 سال بعد دوبارہ افغان جنگ میں کود پڑا ہے۔
     
  2. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    جواب: افغانستان میں فتح ممکن نہیں،امریکہ کو اپنی فوج واپس بلانا ہو گی،گورباچوف

    گوربا چوف سوویت یونین کا آخری صدر

    اس نے سبق سیکھ لیا ہے اپنے ملک کے ٹکڑے ٹکڑے ہوتے دیکھ کر
     

اس صفحے کو مشتہر کریں