1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اشعار مبارکہ ازحضرت مجدد الف ثانی

'حمد و ثنائے الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از پیاجی, ‏11 جون 2006۔

  1. پیاجی
    آف لائن

    پیاجی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    1,094
    موصول پسندیدگیاں:
    19
    اشعار مبارکہ ازحضرت مجدد الف ثان

    <center>
    ہر روز باشی صائماً
    ہر لیل باشی قائماً

    درذکر باشی دائماً
    مشغول شودرذکرھُو

    ترجمہ: اگر توچاہتا ہے کہ تیرا ہر دن روزہ شمار ہو اور تیری ہر رات قیام میں گزرے اور تو ہمیشہ ذکر میں مصروف رہے تو تو”اللّٰہ ھُو“ کے ذکر میں مصروف رہ

    گر عیش خواہی جاوداں
    عزت بخواہی درجہاں

    ایں ذکر ھو ہر آن بخواں
    مشغول شو در ذکر ھُو

    ترجمہ: اگر تو ہمیشہ کے لئے عیش چاہتا ہے اور توجہاں میں عزت چاہتا ہے تو اس اللہ ہو کے ذکرکو ہر وقت پڑھ اور اس ذکر میں مصروف رہ

    سودے ندارد خفتنت
    ناچار باید رفتنت

    درگور تنہا ماندنت
    مشغول شو در ذکر ھُو

    ترجمہ: تجھے یہاں سونے سے کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا اور مجبوراً تجھے اس دنیا سے جانا پڑے گا اور تمہیں قبر میں اکیلا رہنا پڑے گا لہذا تو ”اللّٰہ ھُو“ کے ذکرمیں مصروف رہ

    ھو ھو بذکر ش ساز کن
    نام خدا آغاز کن

    قفل زسینہ بازکن
    مشغول شو در ذکر ھُو

    ترجمہ: تو اپنی زندگی کو ھُو ھُو کے ذکر سے مزین کر اور اس کام کو اللہ کے نام سے شروع کر تاکہ تیرے دل کا تالا کھل جائے لہذا تو”اللّٰہ ھُو“ کے ذکر میں مصروف رہ

    علم بخوانی باعمل
    فردا نہ باشی تاخجل

    درپیش قادر لم یزل
    مشغول شو در ذکر ھُو

    ترجمہ: تو علم کو عمل کے ساتھ حاصل کر تاکہ کل قیامت کے دن شرمندہ نہ ہونا پڑے جب تو اس قادرمطلق کے سامنے پیش ہو لہذا تو”اللّٰہ ھُو“ کے ذکر میں مصروف رہ

    ہر دم خدارا یادکن
    دلہائے غمگین شادکن

    بلبل صفت فریادکن
    مشغول شو در ذکر ھُو
    ترجمہ: ہر وقت خدا کو یاد کر، اور غمگین دلوں کو خوش کر اور بلبل کی مانند فریاد کر لہذا تو ”اللّٰہ ھُو“ کے ذکر میں مصروف رہ

    مسکین احمد مرد شو
    در جملہ عالم فرد شو

    در راہ حق چوں گرد شو
    مشغول شو در ذکر ھُو

    ترجمہ: اے مسکین احمد مرد بن اور اس دنیا میں بے مثال بن جا اور اللہ کی راہ میں گردوغبار کی طرح ہو جا لہذا تو ”اللّٰہ ھُو“ کے ذکرمیں مصرو ف رہ

    ”اللّٰہ ھُو“ کے ذکر کا طریقہ: جب سانس اندر جائے تو ”اللّٰہ“ اور باہر نکلے تو ”ھُو“ کہو۔ اس عمل کو مسلسل جاری رکھنا چاہیے۔

    </center>
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت خوب :a180: پیا جی

    جزاک اللہ
     
  3. عدنان بوبی
    آف لائن

    عدنان بوبی ممبر

    شمولیت:
    ‏1 فروری 2009
    پیغامات:
    1,777
    موصول پسندیدگیاں:
    30
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ بھائی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں