1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اس سے پہلے کہ شبِ تار کو دن لکھنے لگوں

'اشعار اور گانوں کے کھیل' میں موضوعات آغاز کردہ از حنا شیخ, ‏26 اگست 2016۔

  1. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:

    اس سے پہلے کہ شبِ تار کو دن لکھنے لگوں
    اس سے پہلے کہ گُھٹن کو بھی سکوں کہنے لگوں
    اس سے پہلے کہ میں حالات کا دم بھرنے لگوں
    اس سے پہلے کہ ستم گر کا بھرم رکھنے لگوں

    ربِ کعبہ مرے ہاتھوں سے قلم لے لینا
    انگلیاں شل ہوں مری جسم سے دم لے لینا

    اس سے پہلے کہ عقیدوں کی تجارت سیکھوں
    اس سے پہلے کہ میں طاقت کی عبادت سیکھوں
    اس سے پہلے کہ حقائق میں خیانت سیکھوں
    اس سے پہلے کہ تعلق میں رذالت سیکھوں

    ربِ کعبہ مرے ہاتھوں سے قلم لے لینا
    انگلیاں شل ہوں مری جسم سے دم لے لینا

    اس سے پہلے کہ میں الفاظ کی حرمت بیچوں
    فکر کا سودا کروں ذات کی عزت بیچوں
    عیش گزاروں کے عوض عزم کی قوت بیچوں
    اس سے پہلے کہ میں ادراک کی دولت بیچوں

    ربِ کعبہ مرے ہاتھوں سے قلم لے لینا
    انگلیاں شل ہوں مری جسم سے دم لے لینا

    نظم، محمود شام
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں