1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اسکاٹ لینڈ میں پولیس کا ہیلی کاپٹر شراب خانے پر گر کر تباہ

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏30 نومبر 2013۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسکو میں حکام نے پولیس کا ہیلی کاپٹر ایک پر ہجوم شراب خانے پر گرنے سے ہلاکتوں کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔
    مقامی پولیس نے کسی شخص کے زخمی ہونے یا ہلاکتوں سے متعلق فوری طور پر کچھ نہیں بتایا تاہم عہدیداروں کا کہنا ہے کہ انھیں ایک بڑے حادثے کا سامنا ہے۔
    ہیلی کاپٹر جمعہ کی شب گرا اور عینی شاہدین کے مطابق کئی افراد عمارت میں پھنس گئے۔
    اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر ایلکس سیلمنڈ نے متنبہ کیا کہ اس طرح کے حادثے کی صورت میں عوام کو ممکنہ ہلاکتوں سے متعلق خبر کے لیے تیار رہنا چاہیئے۔
    برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’ٹوئیٹر‘ پر اپنے بیان میں اس حادثے میں متاثرہ افراد سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
    حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر میں دو پولیس افسران اور ایک سویلین پائلٹ سوار تھا۔
    کلائیڈ دریا کے کنارے متاثرہ شراب خانے میں لگ بھگ 120 افراد موجود تھے، اور جس وقت یہ واقعہ پیش آیا عمارت میں موسیقی کا پروگرام چل رہا تھا۔
    http://www.urduvoa.com/content/helicopter-crashes-into-scottish-pub/1800747.html
     

اس صفحے کو مشتہر کریں