1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اسلحہ بارود کی کمی،سامان نہ ملا تو آگے لڑنا مشکل ہوگا،کمانڈنٹ ایف سی

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏30 نومبر 2013۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    پشاور…سرحدوں کی محافظ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نبرد آزما فرنٹیر کانسٹبلری کو اسلحہ بارود کی کمی سمیت کئی دیگر مسائل درپیش ہیں۔کمانڈنٹ ایف سی ابتر صورتحال پر پھٹ پڑے۔کہتے ہیں سازوسامان سے لیس نہ کیاگیا تو لڑنا مشکل ہوگا۔فرنٹیر کانسٹیبلری کے اہلکاروں کی تعداد 26ہزار سے زیادہ ہے مگر جوانوں کے پاس لڑنے کے لئے صرف آٹھ ہزار کلاشنکوفیں ہیں۔دہشتگردی کے خلاف سینہ سپر فورس کی لاچارگی کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ اسلحہ ڈپو میں سپاہیوں کے لئے صرف 500بلٹ پروف جیکٹس اور اتنے ہی ہیلمٹ ہیں۔ ایف سی کی 25پلاٹونز کے پاس اسلحہ تک نہیں۔ایف سی کی زیر استعمال بیشتر پوسٹیں بوسیدہ اور متعدد چوکیوں کی حالت ابتر ہے۔فورس میں پی ایس پی آفیسرز کے لئے 18آسامیاں ہیں مگر صرف چھ آفیسرز دستیاب ہیں۔ دیگر عہدوں پر رینکرزکو تعینات کیاگیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے بھرتیوں پر پابندی کے باعث ایف سی میں 2700اسامیاں طویل عرصے سے خالی ہیں۔ایف سی قبائلی اور بندوبستی علاقوں کیدرمیان سرحدو ں کو محفوظ بنانے کے ساتھ ملک میں قیام امن کے لئے موثر کردار ادا کررہی ہے اگر وفاق نے فورس کو ضروری سازوسامان سے لیس نہ کیا تو اسے اپنے مطلوبہ مقاصد حاصل کرنے میں دشواری پیش آسکتی ہے۔
    http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=128417
     

اس صفحے کو مشتہر کریں